راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ پی ٹی آئی راہنما عالیہ حمزہ سمیت 5 کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت راولپنڈی کی ضلع عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان نعمان اور عادل منیر کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی راہنما عالیہ حمزہ اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار

ارشاد قریشی : پی ٹی آئی  پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ  کو راولپنڈی پولیس نے  گرفتار کرلیا 

گرفتاری سے قبل عالیہ حمزہ  پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتی رہیں ، عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پرامن طور پر جمع ہوئے ہیں،   میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے، یہاں کوئی غیر قانونی غیر آئینی کام نہیں ہو رہا ۔ ہم کچھ غلط نہیں کر رہے پر امن ہیں ۔ عالیہ حمزہ کو وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی منتقل کردیا،  عالیہ حمزہ کو چکلالہ اسکیم تھری نورانی محلہ سے گرفتار کیا گیا ۔

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز  کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزو 176 رنز کا ہدف

عالیہ حمزہ کے ہمراہ شمیم آفتاب کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے عالیہ حمزہ اور شمیم آفتاب کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
  • عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کارکنان سمیت گرفتار
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج؛ باضابطہ گرفتار
  • راولپنڈی؛ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار
  • پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیاگیا
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار