2025-04-01@15:00:55 GMT
تلاش کی گنتی: 221

«چیمبر ا ف کامرس اینڈ»:

(نئی خبر)
    گوادر کا نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ اور پاکستان کی ہوا بازی کے شعبے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ یہ منصوبہ تقریباً 246 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ (این جی آئی اے پی) چین-پاکستان اقتصادی علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ائیرپورٹ کا انفرا اسٹرکچر جدید ہے جس میں سالانہ 4 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے۔ ائیرپورٹ کا رن وے بوئنگ 747 اور ائیربس اے 380 کو سہولت فراہم کرنے کے قابل ہے۔ اس میں جدید ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم اور نیوی گیشنل ایڈز بھی موجود ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ضلع...
    اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی، یہ نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے اہم اقدام ہے۔ چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل کر لی گئی جن کی اپریل میں تعیناتی متوقع ہے۔ رسالپور میں تیار...
    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور  براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاؤشیں جاری ہیں۔ نقل و حمل  کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی  تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:ایس آئی ایف سی ملک میں کھیلوں کی صنعت کے فروغ کے لیے کیا کردار ادا کررہی ہے؟ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی اور نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے موقع فراہم ہوگا۔ چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں...
      بیجنگ : ایشیا ٹورزم ایکسچینج سینٹر کے زیر اہتمام 2025 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” ہانگ کانگ اور مکاؤ کلچر اینڈ ٹورازم پروموشن مہینے کا باضابطہ آغاز ہانگ کانگ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو عوام کے لئے پیش کی گئی ۔ رواں سال اسپرنگ فیسٹیول گالا سی ایم جی کی 82 زبانوں میں “5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو استعمال کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لئے “خوشگوار اور پرجوش” پروگرام پیش کرے گا۔ حالیہ برسوں میں ، “ہیپی چانیز نیو ایئر” سرگرمیاں دنیا بھر کے 170 سے زائد ممالک اور خطوں میں...
    ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : ایشیا ٹورزم ایکسچینج سینٹر کے زیر اہتمام 2025 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” ہانگ کانگ اور مکاؤ کلچر اینڈ ٹورازم پروموشن مہینے کا باضابطہ آغاز ہانگ کانگ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو عوام کے لئے پیش کی گئی ۔ رواں سال اسپرنگ فیسٹیول گالا سی ایم جی کی 82 زبانوں میں “5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو استعمال کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لئے “خوشگوار اور پرجوش” پروگرام پیش کرے گا۔ حالیہ برسوں میں...
    اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...
    حکومت اور مولانا کی قربتیں بڑھنے لگیں،ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی قائمہ کمیٹی جے یو آئی ف کو دینے کا فیصلہ چیئرمین کون ؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن) حکومت اور مولانا کی دوریاں نزدیکیوں میں تبدیل ہونا شروع ہو گئیں ، کئی ماہ بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس جے یو آئی ف کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ، جمعے کے روز قائمہ کمیٹی کا انتخاب کروا کر قائمہ کمیٹی کا چئیرمین مولانا عبدالغفور حیدری کو بنایا جائے گا ۔یاد رہے یہ جے یو آئی ف کو ملنے والی پہلی قائمہ کمیٹی ہے ،، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ذوالفقار علی شیخ و متعلقہ بینک کو ہدایات دیں کہ فنڈز حاصل کرنے والی خواتین کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں اور ادائگیوں کے عمل کو ہر ممکن طور پر سہل بنایا جائے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر رقم وصول کرنے والی خواتین سے گفتگو کی اور انکو درپیش مسائل کے باریمیں دریافت کیا۔ چیئرپرسن...
    کراچی: آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس نے 72 گھنٹوں میں تحفظات دورنہ ہونے پر  نیشنل ہائی ویزاور سپرہائی وے کوہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔  آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس کی جانب سے پی ایس او، نیشنل ہائی  ویزاتھارٹی، موٹروے پولیس اورایکسائزپولیس سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی۔ ٹرانسپورٹرز نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ اداروں کی جانب سےچالان اوردیگرجرمانوں کی وجہ سے مال بردارگاڑیوں کی ترسیل پرمامورٹرانسپورٹرزنالاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی مختلف تحفظات پرلفظی یقین دہانیاں کروائی جاتی رہیں مگراس کی روک تھام کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق اگران کے...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق اصلاحات کیلئے پر امید ہیں، آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا نکی ایشیاء اخبار کو انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق اصلاحات کیلئے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ترقی کے ماڈل پر توجہ دی ہے، آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان کو عالمی ایجنسیوں سے “بی” ریٹنگ کی توقع ہے، پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری...
     حکومت کا چین کے ساتھ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی تعمیر کیلئے فنانسنگ کا معاہدہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون فیز ون کے لیے 2024ء کے آخری کوارٹر میں معاہدہ طے پایا جانا تھا، اس سلسلے میں پلاننگ کمیشن اور اقتصادی امور کی جانب سے گزشتہ سال کے آخری کوارٹر میں معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں، تاہم ایم یل ون معاہدے میں نئے سرے سے دستخط کیے جانے کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، تاخیر کی وجہ ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے فیزز کی تبدیلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چین کی ٹیکنیکل ٹیم کے آئندہ ماہ پاکستان کے دورے سے قبل...
    وفاقی ریونیو بورڈ نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ کے دستخط شدہ ایک خط میں گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کیساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگور میں پاک ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی سمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کیساتھ...
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)چین ممکنہ پابندی کے تناظر میں ٹک ٹاک یو ایس آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور کررہاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ حکام ٹک ٹاک کو اس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس لمیٹڈ کے ماتحت رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اس حوالے سے ہنگامی بات چیت جاری ہے۔امریکی سپریم کورٹ نے بائٹ ڈانس کو 19جنوری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ یا تو ٹک ٹاک امریکا کے آپریشنز فروخت کرے یا قومی سلامتی کے خدشات پر ممکنہ پابندی کا سامنا کرے۔ یہ پلیٹ فارم تقریباً 170ملین امریکی استعمال کرتے...
    پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی آفات کی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ سٹیلائٹ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کی تلاش، قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی...
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کیلئے لائیو ای-کچہری کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کیلئے لائیو ای-کچہری کا انعقاد، ایک گھنٹہ دس منٹ میں ملک بھر سے 32 کالرز نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے بات کی ، اپنے مسائل بتائے، چیئرپرسن کی افسران کو مستحقین کے مسائل حل کرنے کی فوری ہدایت کی ۔ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ عائشہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کو لائیو ای-کچہری میں کال کر کے بتایا کہ ان کی والدہ مستحق تھیں اور پروگرام سے...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ہانگ کانگ میں ایشین فنانشنل فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی قیادت بشمول چینی چیئرمین جن یونگ شینگ سے ملاقات کررہے ہیں
    فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو گروپ اور یونائیٹڈ نیشنز سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے درمیان پہلے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :  فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو  گروپ اور یونائیٹڈ نیشنز سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے درمیان پہلا پالیسی ڈائیلاگ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ اور اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل حنیف نے اجلاس میں شرکت کی اور تقریریں کیں۔ اجلاس میں 40 سے زائد ممالک اور اقوام متحدہ کی تقریباً 20 ایجنسیوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ گنگ شوانگ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں گلوبل ڈویلپمنٹ...
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن کے نمائندوںسے میٹنگ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (FBATI) نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کے نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ کاروباری برادری نے گلبرگ ٹاؤن کی قیادت میں ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔تقریب کے دوران، FBATI اور ٹاؤن انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے اور عوامی و نجی شراکت داری قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ کاروباری برادری نے شجرکاری مہم میں تعاون کے طور پر چیئرمین نصرت اللہ کو چیک بھی پیش کیا۔ یہ اقدام کاروباری برادری اور مقامی...