وفاقی ریونیو بورڈ نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ کے دستخط شدہ ایک خط میں گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کیساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگور میں پاک ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی سمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کیساتھ مقیم لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں گے۔ وفاقی ریونیو بورڈ نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ کے دستخط شدہ ایک خط میں گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کیساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ علاقے میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فوری طور پر یقینی بنایا جا سکے۔
 
ایف بی آر کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی جائے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے قانونی تجارتی سرگرمیوں کی سہولت کیلئے کوہک چیدگی میں پاک ایران سرحد پر نئی سرحدی کراسنگ کھولنے کے اقدام کا بلوچستان کی تاجر برادری نے خیر مقدم کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اس نئے تجارتی روٹ کے افتتاح کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تجارت شروع ہو جائے گی، جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراسنگ پوائنٹ کے درمیان کھولنے کا

پڑھیں:

پراجیکٹس سے متعلق ریولوِنگ فنڈ اکاؤنٹس کھولنے کیلیے بجٹ یا روپے کی شرط ختم

اسلام آباد:

وزارت خزانہ نے پراجیکٹس کے لیے ریولوِنگ فنڈ اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بجٹ یا روپے کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی ہے۔

وزارت خزانہ نے 4 اگست 2022 کے جاری کردہ آفس میمورنڈم میں ترمیم کر دیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پیراگراف 1 (1) بی سے پراجیکٹ کے لیے بجٹ کوور اور روپے کی گارنٹی کا تعین ہونا ضروری ہے، کے الفاظ حذف کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح دوسرے پیراگراف 1 (جے) سے یہ عبارت کہ ’’بجٹ تخمینے (BOs/NISs) میں بجٹ مختص ہونا اور متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنا لازم ہے، یہ بھی ختم کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ایک نیا پیراگراف 1(ڈی) شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق ’’ریولوِنگ فنڈ اکاؤنٹ سے کوئی بھی ادائیگی اس وقت تک نہیں کی جائے گی جب تک کہ پراجیکٹ کے لیے بجٹ میں مطلوبہ رقم مختص نہ ہو۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں منصوبوں کے فنڈز کی شفافیت اور بہتر مالی نظم و نسق کے لیے کی گئی ہیں، یہ ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا علم نہیں، بس دعا کریں، خورشید شاہ
  • روسی صدر پیوٹن کا ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان
  • وفاقی وزیررانا تنویرحسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • بنگلہ دیش اورانڈیا،سیاسی تنا ؤاور کشیدگی
  • پراجیکٹس سے متعلق ریولوِنگ فنڈ اکاؤنٹس کھولنے کیلیے بجٹ یا روپے کی شرط ختم
  • ایران کے ساتھ شراکت داری کسی ملک کیخلاف نہیں ،روس کا اعلان
  • پاکستان کا چوتھی ایران بارڈرکراسنگ کھولنے کافیصلہ
  • سی این جی سٹیشنز کھولنے پر پابندی عائد
  • نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند، تمام خدمات موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کرنے کا اعلان
  • وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان