ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا نیشنل ہائی ویز، سپرہائی وے بند کرنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی:
آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس نے 72 گھنٹوں میں تحفظات دورنہ ہونے پر نیشنل ہائی ویزاور سپرہائی وے کوہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
آل پاکستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن الائنس کی جانب سے پی ایس او، نیشنل ہائی ویزاتھارٹی، موٹروے پولیس اورایکسائزپولیس سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی۔
ٹرانسپورٹرز نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ اداروں کی جانب سےچالان اوردیگرجرمانوں کی وجہ سے مال بردارگاڑیوں کی ترسیل پرمامورٹرانسپورٹرزنالاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی مختلف تحفظات پرلفظی یقین دہانیاں کروائی جاتی رہیں مگراس کی روک تھام کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق اگران کے تحفظات 72 گھنٹوں کے دوران دورنہیں ہوئے تو راست اقدام کے طورپرنیشنل ہائی ویزاورسپرہائی وے کوٹرانسپورٹ کی آمدورفت کے لیے مکمل طورپربند کردیا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چئیرمین میر شمس شاہوانی، آل پاکستان آیڈبیل آئل اونرزایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان وزیر، آل سندھ ٹرک اورڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر، سندھ بلوچستان مزدا یونین کے چیئرمین، آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین، آل واٹر ٹینکرز اونر ایسوسی کے صدر، آل پاکستان اعوان گڈز ایسوسی ایشن کے صدر، آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن کے صدر، کراچی گڈز ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن کے صدر آل پاکستان
پڑھیں:
پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہو گیا۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی نوٹس کی مدت مکمل کرنے پر الگ ہو گئے۔
ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن بھی چند ہفتے قبل الگ ہوئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ سے دونوں عہدے ہٹا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے عاقب جاوید کا نام زیرِ غور ہے۔
Post Views: 3