فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو گروپ اور یونائیٹڈ نیشنز سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے درمیان پہلے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو گروپ اور یونائیٹڈ نیشنز سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے درمیان پہلے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو گروپ اور یونائیٹڈ نیشنز سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے درمیان پہلا پالیسی ڈائیلاگ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ اور اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل حنیف نے اجلاس میں شرکت کی اور تقریریں کیں۔ اجلاس میں 40 سے زائد ممالک اور اقوام متحدہ کی تقریباً 20 ایجنسیوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔
گنگ شوانگ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو چین کی تجاویز سے لے کر بین الاقوامی اتفاق رائے تک، تعاون کے تصورات سے مشترکہ اقدامات تک تیار ہوا ، جس سے بہت سے ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچا ہے۔ امید ہے کہ فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو گروپ اقوام متحدہ کے سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے ساتھ مل کر غیر متزلزل طور پر کثیرالجہتی کو برقرار رکھے گا اور ترقیاتی ایجنڈے پر زور دے گا ، اور شراکت داری کو مضبوط کرےگا تاکہ 2030 کے ایجنڈے کے نفاذ میں زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دی جا سکیں ۔
شرکاء اجلاس نے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون میں چین کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو فروغ دینے کے لیے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو کے اہم کردار کو سراہا اور تجویز پیش کی کہ دونوں گروپ باقاعدگی سے بات چیت اور تبادلے کو آگے بڑھیں اور اہم شعبوں میں عملی تعاون کریں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سسٹم انیشیئٹ و پروموشن ورکنگ گروپ کے
پڑھیں:
گوادر کی گریجوایٹ سہیلوں نے نوکری کے بجائے کاروبار کو ترجیح کیوں دی؟
گوادر کی تاریخ میں پہلی بار 3 سہیلوں نے مل کر ٹی کیفے کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے پارک میں اسٹال لگا کر اپنی کاروبار کی ابتدا کی اور کاروبار چل پڑا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے ان لڑکیوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔ جبکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان خواتین کی بھرپور معاونت بھی کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
3 سہیلوں گوادر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی