2025-04-19@03:44:44 GMT
تلاش کی گنتی: 210

«سرکاری گاڑی نے»:

(نئی خبر)
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میںسی ویو پرسمندر سے سندھ پولیس کی ایک ڈوبی ہوئی گاڑی نکال لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے نمبر کی گاڑی رات سے سی ویو پر ڈوبی ہوئی تھی، 2 تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ہیوی مشینری کے ذریعے گہرے سمندر میں ڈوبی ہوئی کار نکا ل لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ4 لڑکے کار میں موجود تھے جو مبینہ طور پر نشے میں تھے، وہ مستی میں اس کار کو پانی میں لے گئے۔ رات کو اندھیرے کی وجہ سے آپریشن نہیں کیا جا سکا تھا، جس وجہ سے گاڑی پیر کی صبح نکالی گئی، گاڑی پر سندھ پولیس کی ’ایس پی 286 اے‘...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار نے بائیک مکینک سمیت دیگر افراد کو بری روند ڈالا جس کے نتیجے میں مکینک جاں بحق جبکہ دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ عوام نے سرکاری گاڑی چلانے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں شارع فیصل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب سروس روڈ پر قائم موٹر سائیکل مکینک کی شاپ کے باہر تیز رفتار سرکاری گاڑی جی ایس 7795 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر وہاں پر موجود...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار،، پرائس ٹیگ صرف ڈیڑھ کروڑ۔۔ پاکستان میں پہلی اسپورٹس کار متعارف۔۔۔جنوبی کورین کار ساز کمپنی ہنڈائی نے پاکستان میں سیڈان کارسوناٹا کا نیا ورژن سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو متعارف کرا دیا ہے۔ ہنڈائی نشاط پاکستان نے لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں گاڑی کی رونمائی کی ہے۔ آٹھ مختلف رنگوں میں دستیاب سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو پاکستان میں اسمبل ہونے والی سپورٹس کار ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Hyundai Pakistan (@hyundaipakistanofficial) گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ بکنگ 25 لاکھ روپے سے ممکن ہے۔ ہنڈائی...
    ہنڈائی نشاط موٹرز نے سوناٹا این لائن لانچ کردی ہے، جس کے شوقین افراد بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، اب اس لگژری گاڑی کی قیمت سامنے آگئی ہے جو ایک کروڑ 58 لاکھ  90 ہزار رکھی گئی ہے۔ بکنگ اور ڈیلیوری سوناٹا این لائن لاہور کے ایکسپو سینٹر میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں، جن صارفین نے پہلے سے جزوی ادائیگی (25 لاکھ روپے) کے ساتھ گاڑی کی پیشگی بکنگ کروائی تھی، وہ اسے ایک ماہ کے اندر حاصل کرسکیں گے، تاہم اب بکنگ مکمل قیمت کی ادائیگی پر ہی ہوگی۔ بیرونی ڈیزائن  اس جدید گاڑی کا بیرونی ڈیزائن خوبصورتی اور فعالیت کا امتزاج ہے، اس کی لمبائی 4910 ملی میٹر، چوڑائی 1860 ملی میٹر، اونچائی 1445...
    کیلیفورنیا :سائنس فکشن کا حصہ سمجھی جانے والی سولر انرجی سے چلنے والی گاڑیاں اب حقیقت بن چکی ہیں، اور ایپٹیرا کمپنی نے اس میدان میں شاندار پیشرفت کی ہے۔ ایپٹیرا کی سولر ای وی گاڑی خاص طور پر اس مقصد کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے کہ اسے بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی روزانہ سورج کی روشنی سے 40 میل تک کا فاصلہ طے کرنے کے لیے توانائی حاصل کر سکتی ہے۔ یہ تین پہیوں والی گاڑی اسپیس شپ جیسا جدید ڈیزائن رکھتی ہے، جس میں ہوا کی رگڑ کو 70 فیصد تک کم کرنے کے لیے وزن کو انتہائی ہلکا رکھا گیا ہے۔ اس کی سطح پر لگے...
    چین کی معروف الیکٹرک کار کمپنی BYD نے اپنی نئی پریمیئم الیکٹرک سُپر کار ”یینگ وینگ 9U“ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں یہ کار بغیر کسی ڈرائیور کے مختلف رکاوٹوں کو اُچھل کر عبور کرتی دکھائی گئی ہے۔ یہ منفرد گاڑی خاص طور پر اپنی اس حیرت انگیز صلاحیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیو کے دوران سڑک پر مختلف رکاوٹیں لگائی گئی تھیں جن میں ایک پانی سے بھرا ہوا 2.5 میٹر لمبا گڑھا تھا اور دوسری رکاوٹ سڑک پر بچھائے ہوئے 3.5 سینٹی میٹر کی کیلیں۔ گاڑی ان دونوں رکاوٹوں کو آسانی سے اچھل کر عبور کرتی ہے۔ یینگ وینگ 9U کی سب سے بڑی خصوصیت...
    فوٹو: فیس بک کراچی میں قیوم آباد انٹرچینج کے قریب شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے کر دیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری افتتاح کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پہنچے تھے۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خود اپنی گاڑی شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پر ڈرائیو کی۔ انہوں نے ایکسپریس وے پر 100 روپے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا۔ بلاول بھٹو کی وزارتِ عظمی کی خواہش کی قیمت سندھ کو دینا پڑی: ایاز لطیف پلیجو ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پچھلے پانچ دس سالوں میں پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں تبدیلی آرہی ہے جبکہ سندھ میں 2008 ء سے کوئی...
    میرپورخاص، ٹاسک فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد ملزم شراب سمیت پولیس کی حراست میں میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود ڈی آئی جی ٹاسک فورس کی کارروائی جرواری شاخ کے قریب شراب سے بھری گاڑی پکڑ لی ایک شخص گرفتار 500 سے زائد شراب کی بوتلیں اور 100 سے زائد بیئر کے ٹین ضبط کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈی آئی جی محمد زبیر آحمد دریشک کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی جرواری شاخ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شراب سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو اپنی تحویل میں لے جس میں بڑی مقدار میں شراب اور بیئر برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم پریم کمار رہائشی سلطان آباد ٹنڈوالٰہیار کو گرفتار کرلیا ٹیم کے مطابق شراب کی...
    فوٹو سوشل میڈیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ فیصل بیس سے وزیراعظم کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر نجی یونیورسٹی گئے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے کراچی پورٹ تک بھی گورنر سندھ ہی ڈرائیونگ کرتے رہے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیراعظم شہباز شریف کو لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کے لیے پی ایف بیس فیصل پر الوداع کیا۔