شمسی توانائی سے چلنے والی انقلابی گاڑی: ایپٹیرا کی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کیلیفورنیا :سائنس فکشن کا حصہ سمجھی جانے والی سولر انرجی سے چلنے والی گاڑیاں اب حقیقت بن چکی ہیں، اور ایپٹیرا کمپنی نے اس میدان میں شاندار پیشرفت کی ہے۔
ایپٹیرا کی سولر ای وی گاڑی خاص طور پر اس مقصد کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے کہ اسے بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی روزانہ سورج کی روشنی سے 40 میل تک کا فاصلہ طے کرنے کے لیے توانائی حاصل کر سکتی ہے۔
یہ تین پہیوں والی گاڑی اسپیس شپ جیسا جدید ڈیزائن رکھتی ہے، جس میں ہوا کی رگڑ کو 70 فیصد تک کم کرنے کے لیے وزن کو انتہائی ہلکا رکھا گیا ہے۔ اس کی سطح پر لگے سولر پینلز 700 واٹس توانائی جمع کرتے ہیں۔
گاڑی میں ایک 45 کلو واٹ بیٹری موجود ہے، جو مکمل چارج ہونے پر 400 میل تک سفر فراہم کرتی ہے اور گھر کے کسی بھی چارجنگ پوائنٹ سے چارج ہو سکتی ہے۔
یہ گاڑی صرف 6 سیکنڈ میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتی ہے۔ فی الحال یہ گاڑی فروخت کے لیے دستیاب نہیں، لیکن اسے 40 ہزار ڈالرز میں پری آرڈر کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی توقع کرتی ہے کہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یہ گاڑی صارفین کے لیے پرکشش ثابت ہوگی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
روبینہ خالد کا چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ذوالفقار علی شیخ و متعلقہ بینک کو ہدایات دیں کہ فنڈز حاصل کرنے والی خواتین کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں اور ادائگیوں کے عمل کو ہر ممکن طور پر سہل بنایا جائے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر رقم وصول کرنے والی خواتین سے گفتگو کی اور انکو درپیش مسائل کے باریمیں دریافت کیا۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے اپنی موجودگی میں مستحق خواتین کو کفالت وظائف کی ادائیگیاں بھی کروائیں۔