اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار،، پرائس ٹیگ صرف ڈیڑھ کروڑ۔۔ پاکستان میں پہلی اسپورٹس کار متعارف۔۔۔جنوبی کورین کار ساز کمپنی ہنڈائی نے پاکستان میں سیڈان کارسوناٹا کا نیا ورژن سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو متعارف کرا دیا ہے۔

ہنڈائی نشاط پاکستان نے لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں گاڑی کی رونمائی کی ہے۔ آٹھ مختلف رنگوں میں دستیاب سوناٹا این لائن 2.

5 ٹربو پاکستان میں اسمبل ہونے والی سپورٹس کار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hyundai Pakistan (@hyundaipakistanofficial)


گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ بکنگ 25 لاکھ روپے سے ممکن ہے۔ ہنڈائی نشاط انتظامیہ کے مطابق ابھی بک کی گئی گاڑی فروری میں ڈیلیور کر دی جائے گی۔

اپنے فیچرز کے لحاظ سے یہ کار بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کے سپورٹس ورژنز کے مقابلے میں تیار کی گئی ہے۔

نئی گاڑی میں ڈرائیور کی معاونت کے نظام آڈاس کے بہت سے فیچرز موجود ہیں، جیسے ریڈار وغیرہ۔25 سو سی سی ٹربو اس گاڑی کے انجن کی طاقت 290 ہارس پاور اور ٹارک 422 ہے۔

ہنڈائی پاکستان کے مطابق سوناٹا این لائن پرانی سوناٹا کا اپ گریڈڈ ورژن ہے، جو 2020 میں لانچ ہوئی تھی۔

ہنڈائی کی نئی گاڑی سی کے ڈی ماڈل ہے، یعنی اس کا انجن اور دوسرے حصے تیار حالت میں درآمد کر کے انہیں پاکستان میں اسمبل کیا گیا ہے۔

’ سوناٹا این لائن 8 ویں جنریشن فیس لفٹ ہے، جو ہنڈائی کا سپورٹس ورژن ہے، جس میں چار سپورٹس موڈ بشمول نارمل، سپورٹس، سمارٹ اور ایکو موڈ ملتے ہیں، جب کہ اس میں لانچ کنٹرول موڈ بھی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر چلنے والی اس گاڑی کی ایک خصوصیت ساڑھے سیکنڈ سے کم وقت میں رفتار کا صفر سے 100 کلومیٹر فی سیکنڈ تک پہنچنا ہے۔‘
مزیدپڑھیں:صرف عمران ہاشمی کے ساتھ پیار کرنا چاہتی ہوں، حمائمہ ملک کی ویڈیو وائرل

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان میں

پڑھیں:

ملتان : پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی وکٹ 16 رنز پر گرگئی

ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے ملتان میں شروع ہوا جہاں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔قومی ٹیم کو پہلا نقصان محمد ہریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا، محمد ہریرہ 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔واضح رہے کہ ٹاس صبح 9 بجے جب کہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہے۔

انٹرنیشنل لیگ میں فخرزمان کی مار دھاڑ، ٹیم کو فتح دلا دی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو پوری ٹیم ویسٹ انذیز کے خلاف پہلی اننگز میں 230بنا کر آوٹ
  • ملتان ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام، 230 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگ میں 230 رنز پر آؤٹ
  • ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • ملتان : پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی وکٹ 16 رنز پر گرگئی
  • پاکستان کی پہلی خود ساختہ سیٹلائٹ آج لانچ کی جائے گی
  • ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر، پاکستان میں لانچ ہونے والی یہ گاڑی کتنے کی ہے؟
  • چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟
  • پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، مریم نواز
  • پی او اے کا کوچز تنخواہوں بارے اسپورٹس بورڈ پالیسی کاخیرمقدم