میرپورخاص،ٹاسک فورس کی کارروائی،شراب سے بھری گاڑی پکڑلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
میرپورخاص، ٹاسک فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد ملزم شراب سمیت پولیس کی حراست میں
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود ڈی آئی جی ٹاسک فورس کی کارروائی جرواری شاخ کے قریب شراب سے بھری گاڑی پکڑ لی ایک شخص گرفتار 500 سے زائد شراب کی بوتلیں اور 100 سے زائد بیئر کے ٹین ضبط کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈی آئی جی محمد زبیر آحمد دریشک کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی جرواری شاخ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شراب سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو اپنی تحویل میں لے جس میں بڑی مقدار میں شراب اور بیئر برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم پریم کمار رہائشی سلطان آباد ٹنڈوالٰہیار کو گرفتار کرلیا ٹیم کے مطابق شراب کی بڑی کھیپ ٹنڈوالٰہیار کے راستے میرپورخاص لائی جا رہی تھی گرفتار ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تمام تفتیش کے بعد ایف آئی درج کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
منشیات کیخلاف کارروائیاں: 174 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹواینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کی جانب سے مختلف شہروں میں 10 کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار جبکہ 174 کلو منشیات برآمد کر لی گئی۔
اےاین ایف کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں سروس روڈ کے قریب سے دو ملزمان سے 1 کلو چرس جبکہ کوریئر آفس میں برطانیہ سے آئے دو پارسلز سے 116 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی۔
اے این ایف کے مطابق سہراب گوٹھ کراچی میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 9.6 کلو چرس برآمد کی گئی۔
اسی طرح اسلام آباد کے قریب ملزم سے 5 کلو آئس، 1.2 کلو چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں جامشورو میں ایک شخص سے 2 کلو چرس اور 1.5 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ جہلم کے قریب کی گئی ایک اور کارروائی کے دوران ملزم سے 1.1 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔