2025-01-20@12:14:23 GMT
تلاش کی گنتی: 218

«بل کلنٹن»:

(نئی خبر)
    حیدرآباد: خیرپور کے رہائشی فیاض حسین شر پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد صدرایم ڈبلیو ایم علامہ سید باقر زیدی کو اے پی سی کا دعو ت نامہ دے رہاہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسعد اقبال زیدی، اقلیتی رہنما ایڈووکیٹ یونس سوہن سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 12 جنوری کو سکھر میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلیے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔رہنماوں نے سندھ میں قیام امن کے حوالے سے جماعت اسلامی کی اے پی سی کا خیر مقدم اور اسے...
    ٹوکیو:کیا یہ بہت دلچسپ اور عجیب نہیں کہ کوئی شخص دوسروں کی تعریف کرکے پیسے کمائے اور اس کام کو بطور پیشہ اختیار کرلے؟ جی بالکل! جاپان کے ’’انکل پریز‘‘ (تعریفیں کرنے والے انکل) کی کہانی بالکل یہی یعنی بہت منفرد اور دلچسپ ہے۔ 43 سالہ انکل پریز، جو اس سے پہلے اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے، نے جوئے کی لت کے باعث اپنی فیملی اور ملازمت کو کھو دیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی زندگی کو دوبارہ سنوارنے کا فیصلہ کیا اور ایک نیا پیشہ اختیار کیا، جس میں وہ دوسروں کی تعریفیں کرکے پیسے کماتے ہیں۔ انکل پریز سڑک پر کھڑے ہو کر لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں اور اس کے عوض...
    راولپنڈی:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کا 6 رکنی وفد کل (ہفتے کو) پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا، جہاں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران 3 اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 24 فروری کو بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان، 25 فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان اور 27 فروری کو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوں گے۔ آئی سی سی کے وفد کو پنڈی اسٹیڈیم آمد پر پی سی بی کے حکام اور آفیشلز تزئین و آرائش کے عمل پر بریفنگ...
    کراچی: سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اوربلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران ملزم سید مرزا شاہ کو چھاپہ مارکارروائی میں ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ سےگرفتارکیا، ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوزاور تصاویربنائیں اورویڈیوز کی بنیاد پرمتاثرہ خاتون کوبلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئےگرفتارکیا گیا، ملزم کےقبضےسے موبائل فون اورسم کارڈزکوضبط کرلیا گیا، ضبط شدہ فون سےمذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اوردیگر شواہد بھی برآمد کرلیےگئے،اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ 
    علی بنفشہ خواہ نے کہا کہ پشاور سے ملنے والی محبت مثالی ہے، مجھے برادر ہمسایہ ملک پاکستان اور بالخصوص پشاور کے صحافیوں کیساتھ گھل مل کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض، جنرل سیکٹری طیب عثمان و دیگر اراکین کابینہ کو مبارکباد دی۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پشاور سے ملنے والی محبت مثالی ہے، مجھے برادر ہمسایہ ملک پاکستان اور بالخصوص پشاور کے صحافیوں کیساتھ گھل مل کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔...
    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم — فائل فوٹو  امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کل پاکستان سے روانہ ہوں گے۔ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق ڈونلڈ بلوم مئی 2022ء سے امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم کی قیادت میں، پاک امریکا تعلقات ایک نئے باب میں داخل ہوئے۔ پاکستان کی قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام و زرعی نظام میں مدد کر رہے ہیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام اور پاکستان کے زرعی نظام میں جدت لانے کے لیے مدد کر رہے ہیں۔ ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق اس دوران مشترکہ اہداف اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ...
    روزی کمانے کے بہت سے روایتی طریقے ہیں جن سے ہم واقف ہیں لیکن پیسوں کے لیے کسی کی تعریف کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک ادھیڑ عمر جاپانی شہری جنہیں ’انکل پریز‘ (تعریفوں کے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے، روزانہ سڑک پر کھڑے ہوتے ہیں اور تھوڑی سی فیس کے عوض اجنبیوں کی تعریفیں کر کے روزی کماتے ہیں۔ انکل پریز نے پہلی بار جاپان میں خبروں میں گزشتہ سال جگہ بنائی جب فوجی ٹی وی نے ان کے اس منفرد "پیشے" پر ایک مختصر دستاویزی فلم ریلیز کی۔ 43 سالہ شہری اس سے قبل اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن زندگی کے ایک موڑ پر انہیں...
    خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا۔ 2 روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم اور وزراء شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ عالمی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان کی میزابنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں 44 مسلمان اور اتحادی ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چینلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تعلیم سے متعلق حاصل کی گئی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے کل ( ہفتہ ) کے روز پاکستان آئیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گی۔اس کانفرنس کا عنوان ’’مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ‘‘ہے۔(جاری ہے) ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خوارجی دہشتگردوں نے اس وقت سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے سکول وین میں سوار تھیں۔ اس حملے کے وقت ملالہ کی عمر 15 سال تھی۔ عسکری...
    اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ نےیکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی دوہزار پچیس،چھبیس کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کرلی- وفاقی اورصوبوں کے ترقیاتی بجٹ /اقتصادی اہداف منظوری کیلئےقومی اقتصادی کونسل اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے نئےمالی سال کیلئے تمام بجٹ دستاویزات کومئی کےآخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نےآئندہ مالی سال2025،26کے وفاقی بجٹ کا شیڈول تیار کرلیا- نئےمالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں وفاقی کابینہ سے منظور کرا کے پارلیمنٹ میں پیش کرنےکی تجویز ہے- شیڈول کےمطابق تمام بجٹ دستاویزات کومئی کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز دی گئی ہے۔
    کراچی(اسپورٹس ڈیسک) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ عباسی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں میں ناظم آباد جیم خانہ نے دوآب کرکٹ کلب کو 32 رنز سے ہرا دیا۔ ناظم آباد جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ حمزہ گھانچی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 104 ، علی ہاشمی نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 63 ، اور عبدل لطیف جو نیجو نے 32 رنز بنائے۔ سوباز سعید نے 2 وکٹ حاصل کئے۔...
    سٹی42:  نوبیل لورئیٹ ، بچیوں کی تعلیم کے حق کی سرگرم وکیل ملالہ یوسفزئی کل اپنے وطن پاکستان آ رہی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خوارجی دہشتگردوں نے  اس وقت سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے سکول وین میں سوار تھیں۔ اس حملے کے وقت ملالہ کی عمر 15 سال تھی۔ عسکری ہسپتال میں ان کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹروں نے سر توڑ کوششیں کیں، سر کی مزید پیچیدہ سرجری کے لئے انہیں لندن جانا پڑا۔ تب سے وہ وہیں مقیم ہیں تاہم دو مرتبہ پاکستان آ چکی ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک...
    فوٹو: فائل ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کل دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک کراچی میں ایوان صدر روڈ عارضی طور پر بند رہے گا، ایوان صدر روڈ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہے گا۔شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ آنے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں، گاڑیاں ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتی ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  آئی آئی چندریگر روڈ سے شاہراہ فیصل اور صدر جانے والے شاہین کمپلکس، ایم آر کیانی چوک، فوارہ چوک سے لکی اسٹار جاسکتے ہیں۔ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدرروڈ پر کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال کی طویل بندش کے بعد کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی۔  پرواز پی کے 749 کل 10 جنوری 2025 کو 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔ فرانس میں ’پی آئی اے‘ منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی روز شام پیرس انٹرنیشنل چارڈیکال ایئرپورٹ پر اترے گی۔ فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی قومی ایئرلائنز کی فرانس کیلئے بحالی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ وہ اس کے خیرمقدم کے منتظر ہیں
    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گودار میں قائم ’نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ سے پہلی پرواز 10 جنوری کو مسقط کے لیے روانہ ہوگی۔ اس سے قبل پی آئی اے یکم جنوری کو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کا اعلان کیا تھا، تاہم کچھ وجوہات کے باعث اسے مؤخر کردیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروزایں اڑان بھرنے کو تیار یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کے دورے کے موقع پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اسلام آباد سے ورچوئل افتتاح کیا تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست 2024 کو گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح کا اعلان کرچکے تھے، تاہم بعد ازاں اسے مؤخر کردیا...
    انڈین ڈرامہ سیریز "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے پہلے متنازعہ کسنگ سین پر رام کپور کے تبصرے کے بعد ایکتا کپور کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ مشہور پروڈیوسر ایکتا آر کپور نے سوشل میڈیا پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں "غیر پیشہ ورانہ اداکاروں" پر تنقید کی گئی۔  اگرچہ پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا گیا، لیکن ان کی یہ پوسٹ اداکار رام کپور کے حالیہ انٹرویو کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے ڈرامہ "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے مشہور کسنگ سین کے بارے میں تبصرہ کیا۔ رام کپور نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ یہ سین بالی وڈ کے بجائے ٹیلی ویژن پر ایک انوکھا قدم تھا۔    انہوں نے...