امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کل پاکستان سے روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم — فائل فوٹو
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کل پاکستان سے روانہ ہوں گے۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق ڈونلڈ بلوم مئی 2022ء سے امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم کی قیادت میں، پاک امریکا تعلقات ایک نئے باب میں داخل ہوئے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام اور پاکستان کے زرعی نظام میں جدت لانے کے لیے مدد کر رہے ہیں۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق اس دوران مشترکہ اہداف اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر توجہ دی۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق امریکا پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانا اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں مہنگائی کم کرنےکادعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعویٰ کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پیٹرول سمیت روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں مارچ میں روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی دیکھی گئی ہے۔
Post Views: 4