2025-04-19@04:49:36 GMT
تلاش کی گنتی: 121
«ایک اہلکار»:
(نئی خبر)
خیبر کے علاقے بکر آباد میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔ واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جا رہی...
مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت میں اغواء ہونے والے اٹامک انرجی قبول خیل فیکٹری کے ایک اور ملازم کو رہا کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چند ہفتے قبل اٹامک انرجی کمیشن قبول خیل فیکٹری کے اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دفتر کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ بعد ازاں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ گزشتہ روز اٹامک انرجی...
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)بلوچستان سے ملحقہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئے بم دھماکے میں بلوچستان لیویز فورس کے چار اہلکاراور ڈرائیور شہید ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ کلاچی موڑ کے مقام پر پیش آیا۔ گاڑی کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس گئے۔شہدا میں ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی کی لیویز فورس کے نائب رسالدار نور احمد کاکڑ، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان، سپاہی بلال احمد اور گاڑی کا سویلین ڈرائیور شامل ہے۔لیویز کے مطابق نشانہ بننے والے اہلکار ایک ٹرک چوری کے کیس میں ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے۔ لیویز کے مطابق تیرہ جنوری کو ایک ٹرک چوری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ منگچر کے علاقے میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کی گاڑی حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بنی۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے سے سڑک بلاک کر رکھی تھی۔ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ہونے والے اس حملے میں گاڑی میں سوار 17 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ ان کی مدد کو آنے والے سکیورٹی اہلکاروں میں سے بھی ایک حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ بتایا گیا ہےکہ مزید تین اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ دیگر دو اہلکار محفوظ رہے۔ فی الحال کسی گروہ نے اس...
کرم: اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ زخمی ہونے والا ایک اہلکار دم توڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز کرم: ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس کے مطابق، شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں...
کوئٹہ میں علی الصبح کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا۔بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی پبلک ریلیشن افسر رابیعہ طارق نے بتایا کہ پولیس اہلکار محبوب شاہ منو جان روڈ کے راستے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔رابیعہ طارق نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے تھے، جو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ محبوب شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے قبل ہسپتال منتقل کی گئی، جن کی نماز جنازہ کوئٹہ...
عابد چوہدری: قلعہ گجر سنگھ میں دوران چیکنگ ایک شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کے الزام پر پولیس کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے چیکنگ کے دوران ایک ہزار روپے نکالے، جس پر شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ شہری کی شکایت پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی غلط بیان دلوایا اور معافی نامہ لکھوایا تاہم انکوائری کے دوران پولیس اہلکاروں کو قصوروار پایا گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 12ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال پولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر اور کانسٹیبل تجمل اور عمران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں شامل محکمہ انصاف کے ایک درجن سے زائد اہلکار برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں ملوث ایک درجن سے زائد عہدیداروں کو برطرف کر دیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام اٹارنی جنرل جیمز میک ہنری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ مقدمات میں شامل رہنے والے ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔ قائم مقام اٹارنی جنرل کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں اہم کردار ادا کرنے والے ناقابل اعتبار ہیں اور وہ صدر کے ایجنڈے...
امریکی محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں ملوث ایک درجن سے زائد عہدیداروں کو برطرف کر دیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام اٹارنی جنرل جیمز میک ہنری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ مقدمات میں شامل رہنے والے ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔ قائم مقام اٹارنی جنرل کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں اہم کردار ادا کرنے والے ناقابل اعتبار ہیں اور وہ صدر کے ایجنڈے پر ایمانداری سے عمل نہیں کریں گے۔ محکمہ انصاف کے برطرف عہدیداروں کی اکثریت بطور پراسیکیوٹر کام کررہی تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف...
قبل ازیں القسام بریگیڈز نے اعلان کیا تھا کہ اس کے مجاہدین جنین کیمپ میں الدمج محلے کے اندر ایک سخت گھات لگا کر صہیونی فوج کو پھنسانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قابض فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے تین فوجی جنین میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ صیہونی فوج نے جنیں ہر مسلسل پانچویں روز بھی جارحیت جاری رکھی ہے۔ قابض فوج نے بتایا کہ جنین میں جھڑپوں کے دوران "آغوز" فوجی یونٹ (کمانڈو فارمیشن) کا ایک سپاہی شدید زخمی ہوا۔ "جوز" یونٹ کا ایک سپاہی معمولی زخمی ہوا، اور اسی یونٹ کا ایک دوسرا مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران معمولی زخمی ہوا۔ قبل ازیں القسام...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع حب میںچھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پو لیس اہلکا ر جاں بحق جبکہ ایس ایچ او زخمی ہو گیا ہے ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز ساکران کے علا قے میں ایک چھا پا ما ر کا رروائی کے دوران پو لیس اور ملزمان کے ما بین فا ئرنگ کے تبا دلے میں پو لیس اہلکا ر دین محمدمینگل شہید جبکہ ایس ایچ او امین ساسولی زخمی ہو گئے ہیں ۔شہید اہلکار کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ جبکہ زخمی کو علا ج معالجہ کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع...
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے، حملے میں دہشت گردوں نے راکٹ کا استعمال کیا جس سے چوکی پر نصب تھرمل گن کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں نے بنوں کے علاقے تھانہ ہوید کی حدود میں پولیس چوکی پر حملہ کیا، 20 سے 30 دہشت گردوں نے راکٹ اور دیگر اسلحے سے حملہ کرکے چوکی کو نشانہ بنایا۔حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا واقعہ جنت نظیر وادی کے دارالحکومت سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا۔ گولی چلنے کی آواز سن کر افسران اور اہلکاروں کو دوڑیں لگ گئیں۔ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔ اہلکار کی لاش کے قریب ہی اس کی سرکاری رائفل پڑی تھی۔ اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران کے ناروا سلوک کے باعث خودکشی کرنے والے بھارتی...
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی کا واقعہ جنت نظیر وادی کے دارالحکومت سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا۔ گولی چلنے کی آواز سن کر افسران اور اہلکاروں کو دوڑیں لگ گئیں۔ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔ اہلکار کی لاش کے قریب ہی اس کی سرکاری رائفل پڑی تھی۔ اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران کے ناروا سلوک کے باعث خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 610 سے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 1 ہزار 10 ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حکومت نے منظوری بھی دے دی ہے۔ ایف بی آر 1 ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کرے گا جبکہ باقی رقم اس وقت ادا کی جائے گی جب 500 گاڑیوں کی ترسیل مکمل ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، وصولی کے لیے نظام بنایا جارہا ہے، چیئرمین ایف بی آر۔ ایف بی آر کے اس فیصلے پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے، وہاج سراج نامی صارف نے لکھا کہ تقریباً 6 ارب روپے ٹیکس دہندگان کی محنت کی کمائی سے جن میں تنخواہ دار طبقہ...
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے ایک ہزار 116 لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کر دیا۔ بلوچستان کے چار اضلاع کوئٹہ، گوادر، حب اور لسبیلہ کے لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی حکومت نے اے ایر یا میں شامل ہونے والے کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور گوادر کے ایک ہزار 116 لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ اور حب میں لیویز کو پولیس میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ صوبے کے چار اضلاع میں لیویز فورس کے گریڈ 1 سے گریڈ 11 تک کے اہلکاروں میں انسپکٹر، محرر، رسالدار،...
اسلام اباد : اسلام آباد کے علاقے آئی نائن میں ناکے پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار زبیر گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید ٹریفک پولیس اہلکار زبیر شاہ کے خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ ہیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہید کے خاندان کو مکمل...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) گوگل میپ نے بھارت میں ایک بار پھر دھوکا دے دیا،تاہم اس کا شکار بھارتی پولیس بن گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست آسام کی پولیس ایک علاقے میں ملزم کو پکڑنے کے لے چھاپا مارنے جا رہی تھی کہ گوگل میپ نے 16 رکنی ٹیم کو پڑوسی ریاست ناگالینڈ پہنچا دیا۔ مقامی لوگوں نے سادہ لباس میں مسلح افراد کو ڈاکو سمجھ کر ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا،جب کہ انہیں رات بھر یرغمال بنائے رکھاگیا۔اطلاع ملنے پر ہیڈکوارٹر کی جانب سے ٹیم بھیجی گئی، جس نے مقامیوںکو حقیقت سے آگاہ کر کے یرغمالی پولیس اہلکاروں کو رہا کرایا۔
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 24 گھنٹے کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3 اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنو میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی، جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل...
بیجنگ:چین نے حال ہی میں ایک جدید اے آئی سے لیس پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے، جس کا نام RT-G ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف شہر کی سڑکوں پر گشت کرتا ہے بلکہ مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ خود مختار اور خودکار نظام کا حامل ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ انسانی نگرانی کے بغیر بھی اپنا کام کر سکتا ہے۔ روبوٹ RT-G کو ’’لوگون ٹیکنالوجی‘‘ کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ مغربی ماڈلز سے مختلف ہے کیوں کہ اسے نگرانی کے لیے نہیں، بلکہ مجرموں کو پکڑنے اور ان کے تعاقب کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیات میں یہ شامل...
بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3 اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی اور جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو...