اسلام آباد: آئی نائن میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکار شہید، ایک ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام اباد : اسلام آباد کے علاقے آئی نائن میں ناکے پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار زبیر گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید ٹریفک پولیس اہلکار زبیر شاہ کے خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ ہیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہید کے خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اسلام آباد: منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنّہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیاء سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔