2025-03-04@07:43:10 GMT
تلاش کی گنتی: 11867
«آن لائن سسٹم»:
(نئی خبر)
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)پرانے زمانے میں جب لوگوں کے پاس گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں تو وہ مختلف طریقوں سے سحری اور افطاری کے اوقات کا تعین کرتے تھے لیکن جدید دور میں نئی ٹیکنالوجی آنے سے پرانی روایات معدوم ہوتی جا رہی ہیں، ایک وقت تھا جب سحری اور افطاری کے وقت ڈھول یا گولے بجا کر اطلاع دی جاتی تھی لیکن اب یہ سلسلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں آج بھی افطاری و سحری کے وقت گولا بجانے کی روایت زندہ ہے جو پچھلے 200 سالوں سے چلی آ رہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں سحری اور افطار کا اعلان آج بھی گولا بجا کر روایتی انداز میں کیا جاتا...
لاہور: محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کروا لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔ برآمد ہونے والے آبی پرندوں ’’نیل بلائی‘‘ کو دریائے سندھ کے اَپ اسٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چھاپہ مار ٹیم...
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت ایک قبل قائم ہوئی تو لوگوں نے شرطیں لگائی ہوئی تھی کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، معشیت نہیں سنبھلے گی، آج تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا حلوف اٹھایا تھا اور ایک بھاری ذمہ داری قوم نے ان کو دی تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ بہت ساری قیاس آرائیاں تھیں کہ ملک کس سمت میں جارہا ہے، آنے والے دنوں میں ملک کی معیشت کے کیا حالات ہوں گے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو کے لیے پانچ بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی جنوری کی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی کرپٹو ریزرو میں بٹ کوائن (BTC)، ایتھریئم (ETH)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا (SOL) اور کارڈانو (ADA) شامل ہوں گی۔ اس اعلان کے بعد ان کرنسیز کی قیمتوں میں 8 سے 62 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا: “یہ کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے میں مدد دے گا۔ XRP، SOL اور ADA اس میں شامل ہوں گی، جبکہ BTC اور ETH بھی اس...
کراچی: آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی طرز کا پہلا موبائل چینجنگ روم عطیہ کر دیا گیا۔ کراچی کے 40 باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری مراحل میں موبائل چینجنگ روم کا افتتاح کیا گیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ایک مہنگا کھیل ہے اور عام کھلاڑی کی...
قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خود کش حملہ خاتون نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خاتون خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان بغاؤ میں آپریشن پر مامور فورسز کیلئے راشن...
حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، وزیر توانائی اویس لغاری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، آئی پی پیزکے پاس مذاکرات نہ کرنے، ثالثی اورفرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے۔ فرنس آئل پلانٹس کا خاتمہ، مقامی کوئلے پر انحصار اور دیگر اقدامات سے اخراجات میں کمی ہوگی۔وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے پاورسیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی۔ آئی ایم ایف، اے ڈی...
وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، لڑم عشیرئی درہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی جب کہ بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور سرد ترین پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اتوار کے روز دن...
اسلام آباد :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام ، خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی نیز انسان بردار قمری تحقیق پر مبنی دو بڑے امور کو ٹھوس طور پر فروغ دے گا۔ اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن مدار میں مستحکم طور پر فعال ہے اور انسان بردار قمری تحقیق کا منصوبہ بتدریج مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کے بعد ، 4 انسان بردار پروازوں ، 3 کارگو جہازوں کی روانگی ، 4 خلائی جہازوں کی واپسی کے مشنز ، 5 خلاباز عملے اور 15 افراد کے طویل مدتی مدار میں قیام کو...
اسلام ٹائمز: تقریب کے بعد گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت بھی مضبوط کررہے ہیں اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ سرمایہ کاری لائی جارہی ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے پاک فوج زندہ باد، آرمی چیف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غریب افراد کے کاروبار کے لئے 9 ہزار ٹھیلے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جے ڈی سی کے زیر اہتمام غریب افراد کے لئے سبزی سے بھرے ایک ہزار ٹھیلے دینے کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غریب افراد میں ٹھیلے تقسیم کئے۔ گورنر سندھ نے سبزیوں کی قیمتیں معلوم...

چینی پالیسی سازوں کا اہم سالانہ اجلاس پاک چین تعلقات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر ے گا،محمد ضمیر اسدی
اسلام آباد : چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چینی پالیسی سازوں کا اہم ترین سالانہ اجلاس’’ ٹو سیشنز‘‘ جو چین کی نیشنل پیپلز کانگرس ( این پی سی ) اور چائینز پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹو کانفرس( سی پی پی سی سی ) کا مشترکہ اجلاس ہے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ پیر کو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ٹوسیشن کے تناظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاکستان کو صنعتی، زرعی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔ انہوں...
چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا کی کہ جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین سے طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جنید اکبری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا...
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا نظام جمہوری مشاورت میں عوامی زندگی کی بہتری کی علامت بن گیا چین کے سیاسی مشاورتی نظام کی سب سے نمایاں خصوصیت عقل و دانش کا “انضمام” ہے، رپورٹ بیجنگ : مارچ 2025 میں، چین سالانہ “دو اجلاسوں” کے وقت میں داخل ہو گیا ہے ۔ قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان مختلف شعبوں کے تحقیقی نتائج لے کر بیجنگ میں جمع ہوں گے ، “بڑھاپے کی طویل مدتی دیکھ بھال کو میڈیکل انشورنس میں شامل کرنے” سے لے کر “ڈاکٹروں کی تنخواہوں کو ہسپتال کی آمدنی سے منقطع کرنے” تک، جیسی ہر تجویز عوامی زندگی کے اہم مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ آوازیں چین کی مخصوص سیاسی مشاورتی کانفرنس کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پٹیشنرکا نام پی سی ایل، ای سی ایل میں ایکٹو ہے، متعدد ایف آئی آرزکی وجہ سے 24 اگست 2023کو نام سفری پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنےکی سفارش کی گئی۔عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت 18 اپریل 2024 کو درخواست گزار کی ضمانت منظورکرچکی ہے۔...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ دبئی میں کل پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مدِ مقابل ہوں گے، نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جب کہ پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔لاہور میں دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا۔ سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ کریں گے جب کہ دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ عطا...
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوتن کو قتل کرکے لاش چھپانے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا. گرفتار خاتون نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں تعفن پھیلنے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو چھت پر ایک خاتون کی بوری میں بند لاش ملی، جسے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ مقتولہ اسی علاقے میں سوتن کے ساتھ رہائش پذیر تھی. حیرت انگیز طور پر مرنے والی خاتون کے غائب ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی. جس پر پولیس کو متقولہ کی سوتن پر شک گزرا. پولیس نے سعدیہ سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی،...
بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جن کے بارے میں تاجدارِ کائنات کا فرمان عالیشان ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اور فرمایا کہ جو شخص فاطمہ کو ناراض کرتا ہے وہ مجھے ناراض کرتا ہے۔ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زندگی سادگی، قناعت اور ایثار کا ایسا نمونہ ہے کہ جس کی دوسری کوئی مثال پیش نہیں کی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیدہ فاطمۃ الازہرہ سلام اللہ علیہا کے یوم وصال پر کہا ہے کہ حضور نبی اکرمؐ کی تمام قرابت و ذریتِ پاک کی سردار اور مرکز و محور سیدہ فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ایک سے دو روز میں ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات طے نہیں تھی. بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں اتحادی جماعتوں کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے اور پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات...
سٹی 42 : سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ہونے والی ملاقات سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان آج گورنر پنجاب کی رہائش گاہ چک شہزاد فارم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں گورنر سردار سلیم حیدر نے سردار تنویر الیاس خان کا والہانہ استقبال کیا ۔ سردار تنویر الیاس اور سردار سلیم حیدر خان کے درمیان ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور زیر غور آئے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن وامان ، معیشت ، سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 ؛ سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان

نیب نے پلاٹوں کا فراڈ کرکے عام شہریوں کو لوٹنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلا دی
اسلام آباد(صغیر چوہدری )نیب نے پلاٹوں کا فراڈ کرکے عام شہریوں کو لوٹنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلا دی۔ نیب ہیڈ کواٹر میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی زیر صدارت رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم کی واپسی کی تقریب میں فراڈ میں بدنام زمانہ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے متاثرین کو چیک تقسیم کئے گئے جبکہ آرائیں سٹی، گلشن رحمان،اور جدہ ٹاؤن کے متاثرین میں بھی چیک تقسیم کر دیے گئے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر پروسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی مرزا محمد عرفان بیگ نے چیک تقسیم کیے سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات...
اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ضبط شدہ سامان کو نیلام کیا جائے، کراچی میں قائم 250 سے زائد بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، بچت بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ،...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن 2025 کے موقع پر پیغام (3 مارچ 2025) , جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی ایک یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کی ہم غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کریں جو ہماری زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔ ہمالیہ کے برفانی چیتے سے لے کر خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی شاندار وہیل شارک تک، پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ یہ انواع صرف ہمارے قدرتی ورثے کا حصہ نہیں ہیں بلکہ یہ جاندار ماحولیاتی...
اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے علی محمد کے والد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں پولیس کی غیرقانونی حراست کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ عدالت میں علی محمد کا سیکشن 164 کے تحت بیان بھی پیش کیا گیا، جسے ان کے وکیل شیرافضل مروت نے پڑھ کر سنایا۔ تاہم، ڈی ایس پی لیگل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ابھی تک بیان کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت...
---فائل فوٹوز پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے گواہ ملزم شیراز کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت میں ملزم شیراز نے بیان میں کہا ہے کہ ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو میرے سامنے لوہے کی راڈ سے قتل کیا، لاش ٹھکانے لگانے کے لیے مجھے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ بلوچستان لے کر گیا، میں کچھ نہیں کر سکتا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم شیراز نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔ مصطفیٰ قتل کیس، ملزمان نے واردات کس طرح...
—فائل فوٹو پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آج شام تک بلوچستان کے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق چمن، قلعہ عبدللّٰہ، جنگل پیر علیزئی، گلستان، سرانان، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پرانا چمن میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ان علاقوں کے علاوہ زیارت، کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کنجوغی میں برف باری ہوئی ہے، کان مہتر زئی میں برفباری سے نیشنل ہائی وے این 50 کوئٹہ ژوب شاہراہ آمد و رفت کے لیے جزوی متاثر ہوئی ہے۔ شمالی بلوچستان میں موسم سردوادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ چمن میں تیز طوفانی ہوائیں چلنے سے...
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی چار پانچ ماہ سے دوستوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مختص ہے، منگل کو اہلخانہ اور وکلاء جبکہ جمعرات کو دوستوں سے ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے۔ فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی عہدیداران کو ملنے نہیں دیا جاتا، اس پر فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔ بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 18 پارٹیوں نے بانئ پی ٹی آئی کی آواز میں آواز ملائی، 18 جماعتوں...
سینئر بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر لب کشائی کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے گووندا اور سنیتا کی طلاق کی خبروں نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا تھا اور سب ہی کو سنیتا آہوجا کے بیان کا انتظار تھا۔ گووندا نے ان خبروں کو میڈیا والوں کے بزنس کرنے کا طریقہ قرار دیتے ہوئے انہیں درگزر کردیا تھا جس کے بعد اب ان کی اہلیہ نے بیان جاری کردیا ہے۔ سنیتا آہوجا نے علیحدگی کی ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم دونوں کو کوئی الگ نہیں کرسکتا‘۔ View this post on Instagram ...

چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ
چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام ، خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی نیز انسان بردار قمری تحقیق پر مبنی دو بڑے امور کو ٹھوس طور پر فروغ دے گا۔ اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن مدار میں مستحکم طور پر فعال ہے اور انسان بردار قمری تحقیق کا منصوبہ بتدریج مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کے بعد...
---فائل فوٹو جنرل منیجر سوئی گیس پشاور وقاص شنواری نے کہا ہے کہ پشاور میں سحری و افطاری میں صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی ہے، گیس پریشر سے متعلق کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران وقاص شنواری نے کہا کہ سحری کے وقت 100 جبکہ افطار کے وقت 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔ کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی لوڈشیڈنگ سے گریز کریں، کمشنر کراچیکراچیکمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کے الیکٹرک اور... جی ایم سوئی گیس کے مطابق پشاور کے علاقوں گلبہار، گنج، کاکشال، ہزارخوانی، ورسک روڈ، کینٹ اور دیگر علاقوں کا سروے مکمل کر لیا ہے، تمام علاقوں میں گیس پریشر کا معائنہ کیا گیا، آخری...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری--فائل فوٹو وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ خیبر پختون خوا لاقانونیت، دہشت گردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک سال میں 625 دفعہ تو وزیرِ اعلیٰ کے پی دفتر نہیں آئے، 625 منصوبے کیا مؤکلات نے شروع کرا دیے؟ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس صوبے کے پاس یونیورسٹیاں چلانےکا بجٹ نہیں، اور اسے یونیورسٹیوں کی زمینیں بیچنا پڑیں وہ 625 منصوبےشروع کرنے کا جھوٹ مت بولے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے...
شیخ وقاص اکرم--فائل فوٹو رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے عمران خان سے ملاقاتوں کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمیں کئی کئی ہفتے بانئ پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت احکامات دے دیتی ہے، اس کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جاتی، قانون قیدیوں سے ملنے کی اجازت دیتا ہے، عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ عمران خان سے مل سکتے ہیں۔ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بےہودہ عمل ہے، شیخ وقاص اکرمتحریک تحفظ آئین کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی گئی، ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں...
پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری ؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی...
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ،زیارت ، چمن ، مستونگ اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی ،ژوب اور شیرانی میں بھی بادل گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 اور قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، ژوب ایک اور چمن میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13، تربت میں16، نوکنڈی میں 7، گوادر میں 17 اور جیوانی میں 19...
جیکب آباد میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاراچنار کو غزہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدام کرتے ہوئے پاراچنار کا راستہ محفوظ بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تبلیغ کیلئے آنے والے علماء کا ریمدان بارڈر سے اغواء قابل مذمت ہے۔ کسی پر اعتراض ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔ لوگوں کو لاپتہ بنانا شرمناک عمل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاراچنار کو غزہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود پاراچنار کے عوام کا راستہ کھولنے میں سنجیدگی نظر نہیں آ...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کو 4 رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت منظور کردی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بادی النظر میں ملزم ہاشم عباسی کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے، شریک ملزمان کی ضمانت پر عدالتی آبزرویشن کا کوئی اثر نہیں ہو گا، عدالت کی آبزرویشن عمومی نوعیت کی ہے اور یہ صرف اس کیس کی حد تک ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں کے معاملہ پر خیبرپختونخوا حکومت کی ازخود نوٹس کی استدعا مسترد عدالت نے کہا کہ...
پی ایف ایف نے سابق کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سٹیفن کونسٹنٹائن 2023 سے 2024 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں ،پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔فیفا سے معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم اے ایف سی کوالیفائر کھیلنےکی اہل ہوگئی ہے، پا کستا ن فٹبال ٹیم کو کوالیفائر میں اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا ہے، پاکستان اور شام کے درمیان میچ سعودی عرب میں کھیلا جائےگا، شام کے خلاف میچ میں سٹیفن کونسٹنٹائن پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ خیال رہے کہ فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی ہے، پاکستان...
لاہور: پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ اپلائی کر سکیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو جنریشن...
لاہور میں گھر سے خاتون کے پاؤں میں بجلی کے تار لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کے ایک گھر میں 65 سالہ شکیلہ فضیلت مردہ پائی گئیں۔ خاتون بیوہ تھیں اور گھر پراکیلی تھیں۔ خاتون کرایے پر رہتی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ خاتون کے پاؤں پر بجلی کی تاریں لگی ہوئیں تھیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
—فائل فوٹو طالبہ سے مبینہ ہراسانی کے الزام پر یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر گرفتار ہے اور لیویز تھانہ پل چوکی میں مقدمہ درج ہے۔یونیورسٹی کے پی آر او نے کہا ہے کہ پروفیسر کی برطرفی کا فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کے بعد سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتارکرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2016 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گوجرہ سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے...
اسلام آباد: عدالت نے عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے دوران سماعتِ عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ دورانِ سماعت ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں ہوسکے، جس پر عدالت...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو کے لیے پانچ بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی جنوری کی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی کرپٹو ریزرو میں بٹ کوائن (BTC)، ایتھریئم (ETH)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا (SOL) اور کارڈانو (ADA) شامل ہوں گی۔ اس اعلان کے بعد ان کرنسیز کی قیمتوں میں 8 سے 62 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا: "یہ کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے میں مدد دے گا۔ XRP، SOL اور ADA اس میں شامل ہوں گی، جبکہ BTC اور ETH بھی اس کا...
بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی قرعہ اندازی کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق چیف منسٹر فری سولر پینلاسکیم کے تحت نادار صارفین کو مفت سولر سسٹم ملے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس وزیراعلی مریم نوازشریف نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دی تھی۔ منصوبے کے تحت پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی، سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف دے گا۔ سولر پینل پانچ سال کی آسان...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ رمضان اسپیشل گیم شو کے دوران انہوں نے اداکارہ ثناء جاوید پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔ فہد مصطفیٰ کا شو نہ صرف تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے، بلکہ اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جو بھی اس شو کا حصہ بنتا ہے، وہ شادی کے بندھن میں بندھ جاتا ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے یا فہد مصطفیٰ کی ’’رشتہ فکس‘‘ کرنے کی صلاحیت؟ یہ سوال تو ہر کسی کے ذہن میں ہے! فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں ثناء جاوید ایک بار...
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے جانا تھے۔اس موقع پر پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنمائوں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کئے ہوئے ہیں ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ، بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔فیصل چودھری کے کہا کہ مارچ 2024 کو ہمارا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) ایک امریکی نجی خلائی جہاز نے اتوار کے روز بغیر عملے کے چاند پر پہلی بار اترنے میں کامیابی حاصل کی، جو چاند پر اس طرح کی دوسری کمرشیل لینڈنگ ہے۔ فائر فلائی ایرو اسپیس کے چاند پر اترنے والے خلائی جہاز 'بلیو گھوسٹ' نے چاند کی زمین کی طرف شمال مشرقی کونے میں ایک بڑے طاس، میری کریزیئم، پر ایک قدیم آتش فشاں کے علاقے کے قریب حصے کو چھوا۔ امریکی نجی کمپنی کا خلائی جہاز چاند پر پہنچ گیا مشن کنٹرول نے اس لمحے کے بعد اعلان کیا، "ہم چاند پر ہیں"۔ اس نے مزید کہا خلائی جہاز "مستحکم" ہے۔ یہ مشن اخراجات کو کم کرنے اور آرٹیمیس...
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ، کئی شہروں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔راولپنڈی اسلام آباد ، لاہور ، میانوالی ، شیخوپورہ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ ٹاپ، الپوری، پیر خانہ ،امنوی ، داموڑئی ٹاپ میں بروادی نیلم کے زیریں علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ۔ برفباری اور بارش کے باعث نیلم سمیت بالالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی...
اسلام آباد میں شہری کو اغوا کرکے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھینے والے گروہ میں شامل خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرکےچھینی گئی نقدی اورقیمتی موبائل فون بھی برآمد کرلئے۔ ملزمان کی شناخت زین طاہر ،احسان ، شاہ زیب اور عائشہ بی بی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
نیویارک: ہفتے کے روز نیویارک میں ٹیسلا شوروم کے باہر مظاہروں کے دوران پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ مظاہرے ایلون مسک کی وفاقی ملازمین کی برطرفیوں میں مبینہ شمولیت کے خلاف کیے گئے۔ ’ٹیسلا ٹیک ڈاؤن‘ نامی اس احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جو امریکا بھر میں ٹیسلا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا حصہ تھا۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "ٹیسلا جلاؤ، جمہوریت بچاؤ" اور "امریکا میں آمریت نامنظور"۔ ایلون مسک، جو کہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کے سربراہ ہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار کو محدود کرنے کے منصوبے پر...
پی ٹی آئی کے 56 گرفتار کارکنان کی درخواست ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق ملاقاتیں نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بانیٗ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کیے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ مارچ 2024ء کوجیل حکام سے طے ہوا تھا کہ منگل کو...
—فائل فوٹو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کے امتحانات ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بیک وقت آج سے شروع ہو رہے ہیں۔اِن امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر موجود ہے، جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 3 مارچ سے 28 مارچ تک بلا تعطل جاری رہیں گے۔ شعبہ عربی، نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ماہرین کا اجلاس کراچی جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کی سیمینار... علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 29 مارچ سے 2...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں مبینہ کرپشن کے کیسز محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر 2024کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر...

شہری کی مبینہ غیرقانونی حراست کیس ؛ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ اور اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے شہری کی مبینہ غیرقانونی حراست کیس میں ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ اور اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری کی مبینہ غیرقانونی حراست کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر نے شہری کے والد کی درخواست پر سماعت کی،ڈی ایس پی لیگل نے کہاکہ شہری کے بیان کی کاپی پولیس کو موصول نہیں ہوئی،عدالت نے کہاکہ کاپی ملتے ہی پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کریں،جسٹس محسن کیانی نے کہاکہ ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تمام آفیشلز کو گرفتار کریں،عدالت نے کہاکہ جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں، ایک بندہ بھی تفیتش سمجھ سکتا ہے،جسٹس محسن...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین سے طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جنید اکبری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا کی کہ جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کل منگل کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان طے ملاقات بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بلاول بھٹو کے کل اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اس سے قبل بھی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے جب کہ پنجاب کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کے...
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کرکے اس کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سعدیہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا، مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔ پولیس کے مطابق 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی ، ملزمہ سعدیہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش۔ وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کیے ہوئے ہیں، سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق کیس کا ریکارڈ طلب انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی...
مقامی انتظامیہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے مسافر فی الحال سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق شتیال سمر نالہ سے داسو تک کے کے ایچ دو جگہوں پر گزشتہ رات سے بند ہے، بارش کے باعث روڈ بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کے کے ایچ بلاک ہونے سے سینکڑوں مسافر پھنس چکے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے مسافر فی الحال سفر سے گریز...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر...
آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کی تحصیل اٹھ مقام کی جاگراں ویلی میں شدید برف باری کے باعث سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایس ڈی ایم اے نیلم کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے تمام سیاحوں کو بحفاظت منتقل کر دیا ہے۔ محکمۂ شاہرات کے مطابق جاگراں ویلی کٹن روڈ سے برف ہٹا دی گئی اور روڈ کو بحال کر دیا گیا۔ دوسری جانب مظفر آباد، وادیٔ نیلم، باغ اور نکیال سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ملتان، شیخو پورہ، گوجرہ، حافظ آباد اور کوٹ ادو سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا، نصیر آباد،...
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز نے چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول اور لاجسٹک میں مسائل پر آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ سیاست کی وجہ سے ہورہا ہے، تاہم میں میں سیاست پر بات نہیں کروں گا، البتہ آئی سی سی جو قوانین اور انتظامات کا ذمہ دار ہے ان کی وجہ سے مسئلہ ہے۔ رچرڈز نے کہا کہ اگر آئی سی سی اس کا ذمہ دار ہے تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پر...
دورے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری وفد اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ ہو گیا۔ اس 6 رکنی وفد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی، الطاف حسین وانی، امجد یوسف، پرویز شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ جنیوا روانہ ہونے والے وفد میں حریت اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ ماہرِ تعلیم، سول سوسائٹی کے ارکان اور انسانی حقوق کے کارکنان شامل ہیں۔کشمیری وفد یو این ایچ آر سی کے خصوصی نمائندوں, سفارت کاروں، بین الاقوامی این جی اوز سے ملے گا۔ دورے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق...
لاہور میں کاہنہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس کانسٹیبل کو روندنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار اختر حسین رنگ روڑ پر کھڑا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری، سفید رنگ کی گاڑی نے اوور ٹیک کیا، پولیس اہلکار حادثے کا شکار ہو گیا۔ جاں بحق پولیس ملازم اختر حسین ایم ٹی ونگ میں بطور ڈرائیور تعینات تھا، پولیس نے کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، سیاسی اتحاد میں ہمیشہ چند چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، اس حوالے سے ہم بھی کوشش کررہے ہیں، ملک میں آئین جمہوریت آزاد عدلیہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعطم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق درخواست چیف جسٹس کی عدالت میں لگی ہوئی ہے، دوستوں اور وکلاء سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں...
عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کئے ہوئے ہیں ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی...
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سکردو میں اب تک ایک انچ برف پڑ چکی ہے۔ شگر، روندو اور دیگر اضلاع میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث سکردو کیلئے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز...
برطانوی شاہ چارلس سوم نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ان سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ یوکرینی صدر نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر سے اظہارِ یک جہتی، یوکرین جنگ اور سلامتی پر منعقد کیا گیا تھا۔ برطانوی دارالحکومت لندن کے لنکاسٹر ہاؤس میں ہونے والے اس اہم سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد 47 سالہ یوکرینی صدر بذریعہ ہیلی کاپٹر نورفولک پہنچے، جہاں انہوں نے شاہی رہائش گاہ سینڈرنگھم ہاؤس میں کنگ چارلس سوم...
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونیوالی ملاقات منسوخ، وجہ کیا بنی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے...
ہالی ووڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ’انورا‘ نے 5 آسکر ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔ 97 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار کو امریکی شہر لاس ینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ آسکرز کی 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلوں میں 5 کیٹیگریز میں فلم ’انورا‘ 3 کیٹیگریز میں فلم ’دی بروٹلسٹ‘ جبکہ فلم ’وکڈ، امیلیا پیرز‘ اور فلم ’ڈیون پارٹ ٹو‘ نے 2، 2 کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔ سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’انورا‘ کو بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیے گئے۔ بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ فلم ’انورا‘ کے ہدایت کار سین بیکر کو ملا۔...
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات منسوخ ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد کے بعد نیا شیڈول طے کیا جائے گا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات کل یا پرسوں ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا، سیاسی اتحاد میں ہمیشہ چند چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، اس حوالے سے ہم بھی کوشش کررہے ہیں، ملک میں آئین جمہوریت آزاد عدلیہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی اور اہلیہ سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق درخواست چیف جسٹس کی عدالت میں لگی ہوئی ہے، دوستوں اور وکلاء سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں تھی، نومبر کے بعد سے دوستوں کی ملاقات نہیں کروائی جارہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی ملاقات نہیں کرواتے کبھی پولیس ایکشن ہوجاتا ہے،...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے دلائل دیے کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز پاس کیے ہوئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے، ان سے جواب مانگا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔ ہمارا اڈیالہ جیل حکام سے طے ہوا...
اترپردیش (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست میں شادی کی ایک تقریب اس وقت اکھاڑا بن گئی جب نشے میں دھت دلہا نے شادی کی مالا دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ دلہا رویندر کمار پہلے تو تاخیر سے بارات لیکر پہنچا ، دوسرا اس نے بارات کے موقع پر دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی رکھی تھی، نشے کی حالت میں دلہا جب شادی کے منڈپ پر پہنچا تو اس نے شادی کا ہار دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دیا جس پر دلہن سیخ پا...
ملٹری ٹرائل کیس: سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں: آئینی بنچ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز ) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہی ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن...
فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ،عالمی باڈی نے فیصلہ نومنتخب کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں آئینی ترامیم کی متفقہ منظوری کے بعد کیا ۔پی ایف ایف فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کے مطابق معمول کی فٹبال سرگرمیاں سر انجام دینے کے ساتھ انتخابی عمل کے آخری مراحل بھی مکمل کرے گی۔
7ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئےآئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی جائزہ مذاکرات کل4سے15مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کا9رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں2ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دیگا ، آئی ایم ایف کی رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، وفد کے وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں...
خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر تین بج کے 58منٹ پر پیدا ہوگا 29 رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کیلئے کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائیگی۔ خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ اتوار 30مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بآسانی ہو...
زیلنسکی کا یو ٹرن: ٹرمپ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز کیف: یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ لندن میں یورپی سربراہی اجلاس کے بعد برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ انہیں یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ تعلقات برقرار رہیں گے۔ یوکرینی صدر کے مطابق، یہ معاہدہ یوکرین کے وسیع معدنی وسائل کو استعمال میں لانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو کہ جنگ کے بعد بحالی کے عمل کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت شروع ہو گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی کے آج بھی دلائل جاری ہیں، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری ،بیرسٹر اعتزار احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کیے۔ قبل ازیں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور وزارت...
پنجاب بھر میں عالمی یوم جنگلی حیات بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب، مدثر ریاض ملک نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور صوبے بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔ ڈی جی وائلڈ لائف نے بتایا کہ گزشتہ سال 14 ہزار سے زائد تحفظ شدہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کو بازیاب کروایا گیا، جبکہ جرمانوں کی مد میں 12 کروڑ سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار کی حوصلہ...
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ دین انسان کو اللہ تعالیٰ کی عبادت، اخلاقیات، باہمی معاملات، معاشرت اور آخرت کی تیاری کا راستہ دکھاتا ہے۔ اسلام کے 5 بنیادی ارکان وہ اعمال ہیں جو ہر مسلمان پر فرض ہیں اور انہیں اسلام کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ ان ارکان کو نبی کریمﷺ نے ایک حدیث میں واضح طور پر بیان فرمایا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’اسلام کی بنیاد 5 چیزوں پر رکھی گئی ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے...
پشاور: خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی جب کہ بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور سرد ترین پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اتوار کے روز دن بھر تیز دھوپ رہی تاہم افطار سے کچھ دیر پہلے گہرے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پچھلے کئی ماہ سے مسلسل...
(احسن عباسی)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای آر811،کراچی سے دبئی ایئربلو کی پرواز پی اے 110 ،کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سےلاہور ا یئر بلو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے لیٹ ہوگی۔ کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے اسلام آباد ا یئر بلو کی پرواز 208 ،کراچی سے دمام پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310کینسل کی...