صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس 22اپریل کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔سینٹ اجلاس کے بارے میں ایوان صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا، جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس منگل 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔
اجلاس طلب
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
این اے-18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس، عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے- 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی، جس کے بعد اہم پیش رفت ہوئی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا اور این اے-18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی درخواست پر عدالت نے دھاندلی کی تحقیقات پر حکم امتناع جاری کردیا تھا تاہم اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کر دیا۔