2025-02-02@23:07:32 GMT
تلاش کی گنتی: 3060
«ایکسپریس»:
کراچی(نیوز ڈیسک )گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمیل احمد نے شرح سود 13فیصد سے کم کرکے 12فیصد کردی ،کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جمیل احمد کاکہناتھاکہ شرح سود میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی متوقع ہے ،انہوں نے کہاکہ دسمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا،کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہا،معیشت...
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 13 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کردی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) دنیا کے بہت سے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی نہ صرف ڈیجیٹل تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے بلکہ پوری طرح اس عمل کا حصہ بھی ہے۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں آنے والی ڈیجیٹل تبدیلیاں کیسی، کس رفتار کی حامل اور کتنی...
اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی نے سولر پینل کی امپورٹ میں اربوں کی کرپشن اسکینڈل پر سوالات اٹھادیے، ٹرانزیکشن کی حد دو کروڑ روپے سالانہ تھی تو ایک سال میں ایک ایک کمپنی نے 2 سے 5 ارب کی ٹرانزیکشن کیسے کرلیں؟ ایف بی آر کہاں تھا؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کی...
میامی: بلوچستان کے ممتاز کھلاڑی شاہ زیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ KC52 جیت کر ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کی۔ شاہ زیب رند نے میامی میں ہونے والے مقابلے میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریوینرز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ...
پاکستان کوسٹ گارڈزنے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے جیوانی میں انٹلیجنس ذرائع کی بنیاد پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کوسٹ گارڈز کی جانب سے کارروائی جیوانی کے شمال کی جانب انتہائی دشوار گزار علاقے میں کی گئی۔...
بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والا مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک 16 سالہ مونالیزا بھونسلے ہے، جس کو ’وائرل مونالیزا‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) اتوار کے روز یونان میں دسیوں ہزار مظاہرین نے سن 2023 میں ملک کے سب سے ہلاکت خیز ریل حادثے کے 57 متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ یونان کے تقریبا 97 شہروں اور بیرون ملک بھی 13 مقامات پر اس حوالے سے مظاہرے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی توانائی کی درآمدات پر پاکستان کے انحصار کو نمایاں طور پر کم کرنے، تجارتی توازن کو بہتر بنانے اور طویل مدتی اقتصادی استحکام کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے سسٹین ایبل پالیسی ڈویلپمنٹ انسٹی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم میں چھوٹا صنعتی زون ناقص مواصلاتی انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے یوٹیلیٹی اور ان پٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صنعتکاروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اس زون میں تقریبا 76 فیکٹریاں...
فضائی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان نے مسلسل اپنی جگہ بنا رکھی ہے، لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 257 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی...
کراچی: محمودآباد کے علاقے میں گھرمیں گھس کر نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیگر تفتیش شروع کردی ہے۔ پیرکی صبح محمود آباد تھانے کے علاقے اعظم...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل رحمن نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔58سالہ فیصل رحمن نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی میں کبھی...
(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون اسمگل کرنے کے الزام میں پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تازہ ترین کارروائی گزشتہ ہفتے عملے...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 428 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 309 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 594 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس پر بند...
میلبرن: افغانستان کی ویمن کرکٹ ٹیم جمعرات کو میلبورن کے جنکشن اوول میں تین سال بعد دوبارہ ایکشن میں نظرآئے گی۔ افغان ویمن ٹیم نمائشی ٹی 20 میچ میں کرکٹ ود آؤٹ بارڈرز الیون کے مد مقابل آئے گی، یہ میچ ایم سی جی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے ڈے اینڈ نائٹ...
اخبار نے مزید کہا کہ الاخبار کو معلوم ہوا کہ ایک الجزائری شخص اور اس کی اطالوی بیوی کو حزب اللہ فورسز نے جمعرات کی سہ پہر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ الرویس محلے میں سید الشہدا کمپاؤنڈ کے قریب جاسوسی کی کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی...
سان فرانسسکو : مارک زکربرگ، میٹا کے سی ای او، نے اس سال کے دوران کمپنی کی اے آئی ٹیکنالوجی میں 60 سے 65 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق، 2025 میں میٹا کا اے آئی اسسٹنٹ ایک ارب سے زائد افراد کی مدد کرے گا اور لاما...
نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔ ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: خفیہ دستاویز سامنے آگئی، عمران حکومت پر سوالیہ نشان لگ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ معاہدہ رازداری (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کے مطابق عمران خان حکومت کی پراپرٹی ٹائیکون...
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم مقامی ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے 3 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ...
پاکستانی کرکٹ کا حال گذشتہ 2 دہائیوں سے وہی ہے جو ہماری سیاست اور نظامِ حکومت سمیت دیگر شعبوں کا ہے۔ اِکا دُکا اچھی خبروں کے علاوہ مجموعی طور پر دیکھیں تو ہر طرف مایوسی کے بادل منڈلاتے نظر آتے ہیں۔ کرکٹ میں چند ماہ قبل چند اچھی خبریں ملنا شروع ہوئیں، وہ جو کہا...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنماء عتیق میر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بدلے مریم نواز والے بیان کی وضاحت سامنے آگئی، جس میں انہوں نے اپنی اس بات کو مذاق قرار دے دیا۔ تفصیلات کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے پہلی بار اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے اپنی شادی کا اعلانیہ تذکرہ کیا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی مطلقہ سے اپنی شادی...
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمس لون نے کہا کہ استور میں ایک مولوی کی جانب سے جو تقریر کی گئی ہے اسے نہ ہی حکومت برداشت کرے گی اور نہ ہی ہمارا معاشرہ اس کو برداشت کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس لون نے کہا ہے کہ استور...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرتے کرتے سارے مخالفین خود مائنس ہوتے جا رہے ہیں،جس شخص کا نام ٹی وی پر لینے پر پابندی ہے اس کے تذکرے کے بغیر عام بیٹھک بھی...
ٹینس کو دنیا کے سب سے زیادہ منافع بخش کھیلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جہاں کھلاڑیوں کو بڑے گرینڈ سلیم ایونٹس جیسے ومبلڈن، یو ایس اوپن، آسٹریلین اوپن، اور فرنچ اوپن میں ملٹی ملین ڈالر کے انعامات دیے جاتے ہیں۔ اسپورٹس لیجنڈز جیسے راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ، اور سرینا ولیمز نے اپنے شاندار...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے صف اول میں شمار ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ سے انوکھی درخواست کردی جس کے بعد رجب بٹ نے بھی اداکارہ کیلئے بڑا اعلان کردیا۔یوں تو ڈراما سیریل ’دو بول’ میں ناظرین حرا مانی کی معصومیت پر دل ہار بیٹھے اور پھر...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری کی تیاری کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع نے 22 فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے پرویز خٹک اور ان کے...
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری 20 جنوری 2025 کو ایک تاریخی لمحہ تھا، جس میں کئی عالمی رہنما، سیاستدان اور کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والی اہم عالمی شخصیات میں ارجنٹینا کے صدر خاویر، ایکواڈور کے صدر اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شامل تھے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے...
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلات زر نہ بھیجنے کے بائیکاٹ کا اعادہ کیا ہے۔ اتوار کے روز عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر بھیجنے کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ عمران خان کے ایکس پیغام میں کہا کہ ’’میں ایک...
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی۔34 سال بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیت لیا،دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابررہی،254رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 133رنز بنا کر آتوٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120رنز سے شکست دی۔بابراعظم31،محمد رضوان25،کامران غلام 19،سلمان آغا15رنزبناسکے، مہمان...
سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 133 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ تیسرا روز ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل شروع ہوا تو سعود شکیل پہلے اوور کی تیسری گیند پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اگلے اوور میں نائٹ واچ...
لبنان کی وزارت صحت نے چند لمحے قبل اعلان کیا تھا کہ ملک کے جنوب میں رہائشیوں پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک سو تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی وزارت صحت نے حال ہی میں اعلان کیا کہ صیہونی فوجیوں کی طرف سے...
60 روزہ جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے باوجود جنوبی لبنان کے عوام کی اپنے گھروں کو واپسی کے بعد حزب اللہ کے جنگی اطلاعات کے شعبے نے ایک مختصر بیان جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 60 دن کی جنگ بندی معاہدے کی مدت مکمل ہونے اور جنوبی لبنان...
گزشتہ دنوں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد معاہدے کے تحت قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کا عمل بھی جاری ہے۔ اس معاہدے کے تحت اب تک قیدیوں کے تبادلے کے 2 دور ہوچکے ہیں جن میں حماس نے اسرائیل کے 7 یرغمالی رہا کردیے ہیں جبکہ اسرائیل نے اپنی جیلوں میں...
کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے مکالمہ کیا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور اس کے بدلے مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مکالمہ کیا۔وفاقی وزیر...
حزب اللہ تحریک نے لبنان کی سرزمین سے صیہونی فوجیوں کے انخلاء کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام ملک کی خود مختاری کے محافظ ہیں اور کسی قسم کی دھمکی یا جارحیت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ تحریک نے اسرائیلی فوجیوں کے لبنان کی سرزمین...
لبنان کی وزارت صحت نے ایک ابتدائی رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت اور فائرنگ کے نتیجے میں ملک کے جنوب میں 22 لبنانی شہید اور 124 افراد زخمی ہوئے جن میں 9 بچے اور ایک امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیرِ محنت مصطفی بیرم نے جنوبی...
گزشتہ شب لبنان کی وزارت صحت نے ایک ابتدائی رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت اور فائرنگ کے نتیجے میں ملک کے جنوب میں 22 لبنانی شہید اور 124 افراد زخمی ہوئے جن میں 9 بچے اور ایک امدادی کارکن شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی...
خواتین کے خلاف مظالم کی تاریخ بہت تلخ اور صدیوں پرانی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ صنفی، جنسی اور جسمانی تشدد کا یہ سلسلہ اس ماڈرن اور ترقی یافتہ دور میں بھی جاری ہے۔ عورت ذات کیلئے کچھ بھی نہ بدلا۔ یہ مسئلہ کسی ایک ملک یا معاشرے کا نہیں بلکہ پوری دنیا اس...
غالباً 2004 کی بات ہے ریڈیو پاکستان لاہور کے زیرِ اہتمام 23 مارچ کے حوالے سے الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے ہال نمبر تین میں کل پاکستان مشاعرہ تھا جس کا میں پروڈیوسر تھا۔ مشاعرے کی صدارت احمد ندیم قاسمی کر رہے تھے اور ان کے علاوہ اس مشاعرے میں ملک بھر سے منیر نیازی،...
مذاکرات دفن ہو گئے، انتقال، تجہیز، تکفین اور تدفین میں ڈیڑھ مہینہ لگ گیا، اشتعال کی خبریں پیدائش (آغاز) کے ساتھ ہی اس وقت آنا شروع ہو گئی تھیں جب پہلے رائونڈ میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے مطالبات تحریری شکل میں دینے کے لیے کہا گیا۔ ادھر سے اصرار، اڈیالہ جیل سے...
ویسے تو یہ نعرہ جماعت اسلامی کا ہے کہ ’حل صرف جماعت اسلامی‘ لیکن شہباز شریف بھی اسی نعرے پر 100 فیصد پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے خدمت میں کوئی کمی نہیں کی، سلیوٹ بھی پہلے مار دیا، ہر معاشی کارنامے کا سہرا زبردستی اپنے باس کے سر منڈھ دیا۔ کبھی...
کراچی میں کم و بیش 40 لاکھ کے قریب بنگالی آباد ہیں۔ بنگالی پاڑہ کے علاوہ ایک کالونی ایسی ہے جس کا نام چٹاگانگ کالونی ہے۔ جس کی وجہ یہاں آباد بنگالی ہیں۔ یہاں کی مسجد کا نام بنگالی مسجد ہے اور اس کالونی میں آپ کو روایتی بنگالی پکوان بھی ملیں گے۔ چٹاگانگ کالونی...
کنزُیومر الیکٹرانک شو (CES2025) جدید ٹیکنالوجی کی ہر سال جنوری میں لاس ویگاس، نیواڈا کنونشن سینٹر ریاست ہائے مُتحدہ امریکا میں ہونے والی نُمائش، اِس سال 7جنوری سے 11جنوری تک ہوئی۔ جس میں شرکت کی ایڈوانس ٹکٹ کی قیمت تقریباً 300ڈالر سے 500ڈالر تک تھی۔ یہ جدید ٹیکنالوجی کا عالمی نمائشی شو جو ہر سال...
دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد ایٹمی تباہی نے جاپان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا تھا۔ 7 سال تک امریکی نگرانی میں رہنے کے بعد 1952ء میں جاپان نے سان فرانسسکو معاہدے کے تحت آزادی حاصل کی لیکن خطے کی صورتحال کے پیش نظر اب بھی جاپان کو ایک ایسے اتحادی کی...
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بڑھتی قربتیں جنوبی ایشیا میں ایک نئی صف بندی کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔ خطے میں بھارت کے غلبے کو چیلنج کرتے ہوئے یہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں بلکہ پورے خطے میں جغرافیائی اور سیاسی حرکیات کو بھی تبدیل...