2025-03-21@05:47:59 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ہزار فالوورز»:

    ٹک ٹاک وہ سوشل میڈیا ایپ ہے جو حالیہ برسوں میں بہت تیزی سے مقبول ہوئی ہے اور نوجوان اس سے پیسے بھی کما رہے ہیں۔ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2021 میں ایک ارب تک پہنچ گئی تھی اور متعدد نوجوان اس کی بدولت اسٹار بن گئے ہیں۔ مگر ضروری نہیں کہ آپ کو ٹک ٹاک سے کمانے کے لیے لاکھوں فالوورز کی ضرورت ہو۔ درحقیقت کم فالوورز والے اکاؤنٹ بھی ٹک ٹاک سے پیسے کما سکتے ہیں۔ ٹک ٹاک سے پیسے کیسے کمائیں اور کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟ ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے کئی پروگرامز کی پیشکش کی جا رہی ہے جیسے کریٹیر ریورڈز پروگرام، سبسکرپشن، ویڈیو گفٹ اور...
    بھارت کے معروف اداکار اور میزبان جاوید جعفری نے فلم انڈسٹری میں سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اروشی روٹیلا پر بھی طنز کیا ہے۔ جاوید جعفری نے کہا کہ کسی اداکار کی سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔ جعفری نے اپنی بات کو واضح کرنے کےلیے اروشی روٹیلا کی مثال دی، جو انسٹاگرام پر 70 ملین فالوورز کے باوجود فلمی دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید جعفری نے کہا، ’’میں اس بات سے بالکل متفق نہیں ہوں کہ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز کسی کو اسٹار بنا دیتے ہیں۔ ہاں، شروعات میں تھوڑا فائدہ ہوسکتا...
    مکبینگ ویڈیوز کا رجحان پچھلے کچھ سالوں میں عروج پر پہنچ گیا ہے جس میں لوگ یوٹیوب پر خصوصاً کھانا کھانے کی ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں جنہیں مکبینگرز کہا جاتا ہے۔ مکبینگ کی دنیا میں کئی بڑے نام ہیں جن میں ایک ممقبول نام جاپانی مکبینگر خاتون کا ہے، یوکا کینوشیتا۔ یوکا کی ویڈیوز نے لاکھوں فالورز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یوٹیوب پر ان کے 5.2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔  انہوں نے ایک ہی وقت میں 100 برگر اور دوسرے وقت میں 600 بروسٹ پیس کھانے کے بعد شہرت پائی تھی۔ تاہم اب حال ہی میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو مایوس کر دیا ہے۔   انہوں نے...
    معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز حال ہی میں ایک تنازع میں گھر گئیں، جس کے نتیجے میں ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 7 لاکھ سے زائد افراد نے گلوکارہ کو اَن فالو کر دیا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سیلینا گومز نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے روتی ہوئی نظر آئیں تھیں۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ایک آپریشن کے نتیجے میں 956 افراد...
    بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان اپنی منفرد اداکاری اور لہجے کی وجہ سے خاص پہچان رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7ملین ہے، یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کی اداکاری تو مشہور ہے ہی لیکن ان کا اپنے چاہنے والوں سے بے انتہا محبت کرنا بھی انکی فین فالوئنگ میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔عالمی شہرت یافتہ شاہ رخ خان کو دنیا بھر سے محبت ملتی ہے لیکن...
    شوبز میں بطور چائلڈ اسٹار قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ شاہ رُخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7 ملین ہے، یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ جنت نے اداکاری سے ڈیجیٹل دنیا تک اپنے سفر کے دوران مداحوں کے ساتھ گہرے تعلق قائم کیا اور ان کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔  جنت زبیر اپنی دلچسپ اور متاثر کن پوسٹس، ذاتی تجربات، اور مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے کے باعث انسٹاگرام پر بےپناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔...
    لاہور : پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر 17 ملین فالوورز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، اور وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں جنہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔   ہانیہ کی اس بڑی فین فالوونگ نے انہیں پاکستان کی مشہور شخصیات میں شامل کر دیا ہے جو دنیا بھر میں اتنی مقبولیت رکھتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی محنت اور عوامی پسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
۱