لاہور : پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر 17 ملین فالوورز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، اور وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں جنہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔

 

ہانیہ کی اس بڑی فین فالوونگ نے انہیں پاکستان کی مشہور شخصیات میں شامل کر دیا ہے جو دنیا بھر میں اتنی مقبولیت رکھتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی محنت اور عوامی پسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

عالمی ادارے کا 20 ارب ڈالرز کا وعدہ شہباز حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

  فوٹو: فائل

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے شہباز شریف حکومت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی فراہمی کا وعدہ موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیدال خان ناصر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے انتہائی مشکل معاشی حالات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کےلیے مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور 20 ارب ڈالرز کا وعدہ اس بات کی گواہی ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں، ورلڈ بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ

ورلڈ بینک نے پاکستان کو 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ معیشت کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم اہم منصوبوں کی تکمیل، قرضوں کی ادائیگی اور اقتصادی استحکام کےلیے استعمال کی جائے گی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے عالمی اداروں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کیے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور معیشت کو مستحکم کرنا شامل ہے اور اس وعدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ان اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال بھارت و چین معاشی ترقی میں پاکستان سے آگے، امریکا پیچھے
  • حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ،شاکااورمیرفتح کلب کی کامیابی
  • الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیابی قومی ترقی میں بڑا قدم ہے: آئی ایس پی آر
  • ای او-ون سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ: قوم کے لیے فخر کا لمحہ
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ، محمد عامر کا بڑا اعلان
  • عالمی ادارے کا 20 ارب ڈالرز کا وعدہ شہباز حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
  • فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کا اعلان
  • ۔2024ء:روزگار کی تلاش میں 7لاکھ سے زاید پاکستانی وطن چھوڑ گئے
  • ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی ایگزی بیوٹرزکو کامیابی حاصل
  • جنگ بندی معاہدہ اہم کامیابی ہے، اسرائیلی فوج اپنے کسی ہدف کو حاصل نہیں کرسکی، حماس