2025-03-29@19:46:36 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«گریڈ 22 میں ترقی پانے والے»:

    کراچی میں پاکستان کے ہر خطے سے تعلق رکھنے والے آباد ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں پاکستان کا ہر رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ کراچی میں گلگت سے گوادر تک کی روایتی اشیا مل جاتی ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو ان اشیا کی دستیابی کے علاقوں کا علم ہونا چاہیے۔ کراچی میں پاکستان بھر میں مشہور روایتی ہینڈ میڈ چپل بھی بنتی ہے، ان چپلوں میں پشاوری سندھی اور بلوچی چپل نمایاں ہے، جو چمڑے سے بنائی جاتی ہیں، لیاری میں بننے والی یہ چپل نہ صرف پائیدار ہوتی ہے بلکہ عید کے موقع پر شہری ان چپلوں کو شوق سے پہنتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے بعض افسران کی نئی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشنز کردیے ہیں۔  سیکریٹریٹ گروپ کی عائشہ حمیرا چوہدری کو سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ، اسلم غوری کو سپیشل سیکریٹری خزانہ ڈویژن،ڈاکٹر نواز احمد ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن ،حماد شمیمی ، سیکریٹری نجکاری ڈویژن ، ظہور احمد سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ، پولیس سروس کے بی اے ناصر کو سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔  جبکہ غلام نبی میمن کو سندھ حکومت میں خدمات انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے، فاروق نذر کو ڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔  مزید پڑھیں: ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے 36 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تاجروں و صنعت کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریڈ باڈیز کی مدت کے حوالے سے پیدا کیے گئے ابہام دور ہونا چاہئیں اور اس حوالے سے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرے گی۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور اس موقع چیئرمین سینیٹ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صدر ایف پی سی سی آئی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈکا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 21  کے افسران کی گریڈ 22  میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر بیوروکریٹس کی کارکردگی اور اہلیت کا بغور جائزہ لینے کے بعد متعدد افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، امبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطاء الرحمن، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، دائود محمد بریچ، شکیل احمد...
    واشنگٹن: دو روز قبل امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے قانون کو رد کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ واضح رہے کہ امریکا کی بحری، بری اور فضائی افواج میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 14 ہزار کے قریب خواجہ سرا اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے لیے یہ حکمنامہ نئے صدر کی پہلی تقریر کے بعد سامنے آیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی ایک مرد اور ایک عورت۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے 70 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز کے بعد نئی انتظامیہ نے امریکی سفارتخانوں...
     امریکی صدر جو بائیڈن اپنے نے اقتدار کے آخری روز امریکی جیلوں میں قید مزید 5 افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان کی خاتون قیدی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپیل کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتدار کے آخری روز امریکی صدر جو بائیڈن نے 5 قیدیوں کی سزا معاف یا کم کر دی ہے، بائیڈن نے  2 قیدیوں کی سزاؤں کی مدت تبدیل کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معافی پانے والوں میں مارکس موسیہ، ڈیرل چیمبرز، رویداتھ راگبیر، کیمبا اسمتھ اور ڈان لیونارڈ نامی قیدی شامل ہیں،  رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے۔ ...
    وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ کے ساتھ ملے، معاملے کو منظوری کے لیے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے ٹیچنگ لائسنسگ کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو گریڈ 16 میں نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) سے سوٹبلٹی مرحلہ طے کرنے کے بعد لاسنس کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ گورنمنٹ سروس کا حصہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ...
۱