اسلام آباد:

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تاجروں و صنعت کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریڈ باڈیز کی مدت کے حوالے سے پیدا کیے گئے ابہام دور ہونا چاہئیں اور اس حوالے سے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرے گی۔

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور اس موقع چیئرمین سینیٹ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ ٹریڈ باڈیز کو دو سال کی مدت پوری کرنے دینی چاہیے، 2024 میں ہونے والے الیکشن میں ٹریڈ باڈیز کو دو سال کا مینڈیٹ دیا گیا تھا، اب حکومت کی جانب سے ترمیم کرکے ٹریڈ باڈیز کی مدت کے حوالے سے پیدا کیے گئے ابہام پر بزنس کمیونٹی میں اضطراب پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا فورم تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ کردار ادا کرتا رہا ہے، اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں پارلیمنٹ کی مدد درکار ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹریڈ باڈیز اور تمام چیمبرز ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے سیکشن 11 میں ترمیم کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں، حکومت قانون سازی میں مشاورت یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کا عرصہ انتہائی مختصر ہے، منتخب عہدیداران کو ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وقت چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ ٹریڈ باڈیز کی مدت

پڑھیں:

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز


اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آج ہونے والے مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ کر دیا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں مہنگائی کے تناسب سے بڑی کمی ہونا چاہئے ،مرکزی بینک آج مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرے، مہنگائی کی شرح 1.5فیصد پر ہے ، پالیسی ریٹ تین یا چار فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ،

بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کی پالیسز کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح غیر منصفانہ ، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے،شرح سود 12فیصد پر برقرار ہے ،آج کے اجلاس میں سنگل ڈیجیٹ میں لایا جائے،

حکومت جون 2025تک شرح سودکو زیادہ سے زیادہ 5سے 6فیصد پر لائے ، شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی، معیشت ٹریک پر آ چکی ،پائیدار معاشی استحکام کیلئے کاروبار دوست اقدامات ناگزیر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ڈھاڈر میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کی مذمت
  • جدولِ مراتب میں ارکان پارلیمنٹ کی حیثیت کا فیصلہ کھلے اجلاس میں نہیں ہونا چاہئے،وزیر قانون
  • چیئرمین سینیٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفی منظور کر لیا،نشست خالی قرار
  • صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، اپوزیشن کا شور شرابہ، شدیدنعرے بازی
  • سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ
  • رضا ربانی کا پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے والے افسران کی برطرفی کا مطالبہ
  • رضا ربانی کا پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے والے افسران کی برطرفی کا مطالبہ
  • اسرائیل کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونا چاہیے، قطر