2025-02-07@19:45:15 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«گردن توڑ بخار ویکسین»:
ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اب عمرہ زائرین بغیر گردن توڑ بخار ویکسین لگوائے سعودی عرب جا سکیں گے۔ سعودی محکمہ سول ایوی ایشن (ایس سی اے ڈی) نے اس حوالے سے باقاعدہ خط لکھ کر تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے۔ یہ تبدیلی سعودی عرب کے سفر کے خواہش مند زائرین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، جو ویکسین کی شرط کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، یہ اقدام سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مددگار ثابت ہوگا۔...
دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہر ماہ ہزاروں افراد عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ سعودی حکومت نے حال ہی میں سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کے لیے ایک نئی شرط رکھی تھی جس کے تحت 10 فروری کے بعد سعودی عرب آنے والے تمام افراد کو پولیو ویکسین اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ سعودیہ حکومت کے اس اعلان کے بعد ملک بھر سے گردن توڑ بخار کی ویکسین جسے مینجائٹس کہا جاتا ہے وہ غائب ہو گئی تھی، کسی بھی بڑے شہر میڈیکل سٹور یا سپلائر کے علاوہ یہ ویکسین کہیں دستیاب نہیں تھی جس سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے...
ریاض : سعودی ایوی ایشن نے گردن توڑ بخارکی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی ۔ سعودی ایوی ایشن (گاکا) نے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےوالے مسافروں کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، جاری اعلامیے کے مطابق سعودی مملکت کے ہوائی اڈوں پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی گئی ہے، اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ایئرلائنز کوآگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی سول ایوی ایشن نےعمرہ ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں پرگردن توڑ بخارکی ویسکین لازمی قرار دی تھی۔ قبل ازیں وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی...
لاہور: سعودی حکومت نے گردن توڑبخار کی ویکسین کی شرط کو معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور اپنے ملک میں آنے والے مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے گردن توڑبخار کی ویکسین لگوانے کی شرط کو فی الحال معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں گیگا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے سعودی حکومت کے اس فیصلے سے متعلق مزید بتایا کہ اب صرف پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔ اس سے قبل سعودی عرب جانے والے مسافروں کےلیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی تھی جس کے بعد لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر ویکسین بلیک میں فروخت ہورہی تھی۔...
اسلام آباد:وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی ہے اور پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 37 ہزار 500 خوراک پاکستان لائی گئی ہیں اور گردن توڑ بخار کی یہ ویکسین فائزر پاکستان نے درآمد کی ہے اور مذکورہ کمپنی گردن توڑ بخار ویکسین صوبوں کو فراہم کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 16 ہزار ڈوز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی. پنجاب کو گردن توڑ بخار ویکسین کی ڈوز 7 فروری تک موصول ہوجائے گی اور دیگر صوبوں کوحسب ضرورت فراہم ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی...
وزیر صحت نے کہا ہے کہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کا مسئلہ آئندہ 2 روز میں حل کر لیا جائے گا۔ سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے مکمل کوآرڈی نیشن میں ہیں، 2 روز میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی سپلائی بحال ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، پنجاب میں عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین کی عدم دستیابی ہے۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کا مسئلہ آئندہ 2 روز میں حل...
لاہور: حکومت نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی تاہم لاہور ائیرپورٹ پر ویکسین کی قلت کے باعث عمرہ زائرین کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نیا ہدایت نامے میں سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کو پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردی گئی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا، ہدایت نامہ ملتے ہی پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر...
لاہور: حکومت نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی تاہم لاہور ائیرپورٹ پر ویکسین کی قلت کے باعث عمرہ زائرین کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نیا ہدایت نامے میں سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کو پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردی گئی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا، ہدایت نامہ ملتے ہی پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر لائنز نے نئی ہدایات ملتے ہی اس پروسس کو مکمل...
کراچی: پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کےلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مساروں کے لیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔ سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا۔ پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر لائنز نےنئی ہدایت پرعملے کوسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت کے باعث عمرہ زائرین کے لیے ویکسین کا حصول ناممکن ہوگیا، جس سے ان کی پریشانی بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت ہوگئی، عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی ہونے سے پریشانی بڑھ گئی جبکہ عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کا حصول ناممکن ہوگیا۔ محکمہ صحت کے پاس گردن توڑ بخار کا اسٹاک میسر نہیں ہے، گردن توڑ بخار کی ویکسین بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے کی وجہ سے گردن توڑ بخار کی ویکسین کے لیے عمرہ زائرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عمرہ زائرین کے لیے...