Nawaiwaqt:
2025-04-15@09:55:10 GMT

عمرہ پر جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

عمرہ پر جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد:وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی ہے اور پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 37 ہزار 500  خوراک پاکستان لائی گئی ہیں اور گردن توڑ بخار کی یہ ویکسین فائزر پاکستان نے درآمد کی ہے اور مذکورہ کمپنی گردن توڑ بخار ویکسین صوبوں کو فراہم کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 16 ہزار ڈوز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی.

پنجاب کو گردن توڑ بخار ویکسین کی ڈوز 7 فروری تک موصول ہوجائے گی اور دیگر صوبوں کوحسب ضرورت فراہم ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں. گردن توڑ بخار ویکسین کی صورت حال پر فارما کمپنیز اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ ہے۔وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ گردن توڑ بخار ویکسین  کے بارے میں صورت حال چند روز میں معمول پر ہوگی. پاکستان میں گردن توڑ بخار ویکسین فائزر، سنوفی درآمد کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی  قلت نہیں رہی.ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی ماہانہ کھپت ایک ہزار ڈوز  تک ہے .تاہم سعودی عرب کی حکومت کے لازم قرار دینے پر گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت ہونے پر بلیک میں مہنگے داموں سیل ہو رہی تھی. گردن توڑ بخار ویکسین کی مد میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار ویکسین لگوانا لازم ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ

پڑھیں:

عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی متوقع

عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔

پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، جس کی قیمت 258.64روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 250روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • 2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی تاحال وطن واپسی نہ ہوسکی
  • سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
  • حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی متوقع
  • عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں داخلے کا آخری دن
  • ایرانی صوبےسیستان بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 8 پاکستانی جاں بحق
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول دینے کا اعلان