سعودی عرب جانیوالےمسافروں کیلیے ویکسین لازمی قرار،لاہور میں قلت کے سبب زائرین پریشان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور: حکومت نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی تاہم لاہور ائیرپورٹ پر ویکسین کی قلت کے باعث عمرہ زائرین کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نیا ہدایت نامے میں سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کو پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردی گئی ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا، ہدایت نامہ ملتے ہی پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر لائنز نے نئی ہدایات ملتے ہی اس پروسس کو مکمل کرانے کے لیے عملی اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں سرکاری مراکز برائے حفاظتی ٹیکہ جات پر بھی ویکسین دستیاب نہیں، میڈیکل اسٹورز پر زائرین بلیک میں ویکسین کے لیے نام اندراج کروانے پر مجبور ہوگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم کیلیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلیے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کےلیے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماؤں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔
لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔