سعودی عرب جانیوالےمسافروں کیلیے پولیو اورگردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی:
پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کےلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔
سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مساروں کے لیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔
سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا۔
پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر لائنز نےنئی ہدایت پرعملے کوسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توڑ بخار
پڑھیں:
خیبر، پولیو ڈیوٹی کیلئے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور ناکا بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمرود میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور جاں بحق ہونےو الے پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے پولیس اہل کار کے اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل عبدالخالق نے دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ڈیوٹی کے دوران شہید کانسٹیبل عبدالخالق کی فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہیں۔