دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہر ماہ ہزاروں افراد عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ سعودی حکومت نے حال ہی میں سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کے لیے ایک نئی شرط رکھی تھی جس کے تحت 10 فروری کے بعد سعودی عرب آنے والے تمام افراد کو پولیو ویکسین اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

سعودیہ حکومت کے اس اعلان کے بعد ملک بھر سے گردن توڑ بخار کی ویکسین جسے مینجائٹس کہا جاتا ہے وہ غائب ہو گئی تھی، کسی بھی بڑے شہر میڈیکل سٹور یا سپلائر کے علاوہ یہ ویکسین کہیں دستیاب نہیں تھی جس سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے شدید پریشانی کا شکار تھے۔ اگر کسی ایک میڈیکل سٹور یا ڈسٹریبیویٹر کے پاس یہ ویکسین تھی بھی تو وہ ایک ڈوز جس کی قیمت 5 ہزار روپے ہے اور وہ اس کے 10 سے 12 ہزار روپے وصول کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیےپاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟

سرکاری ہسپتالوں اور دیگر کا کہنا تھا کہ لوگ ویکسین لے کر  ہمارے پاس آ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ ویکسین لگا کر ہمیں منجائٹس یعنی گردن توڑ بخار ویکسین کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے۔

سعودی حکومت کی اس شرط کے باعث ہر طرف لوگ مینجائٹس یعنی گردن توڑ بخار کی ویکسین کی تلاش میں مارے پھر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری، حج پیکجز میں مزید کمی کا اعلان

گزشتہ روز سعودی حکومت نے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دینے کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا اور قرار دیا کہ اس ویکسین کو فی الحال معطل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی محکمے صحت ’کاگا‘ نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اب عمرہ زائرین کو صرف پولیو سائٹ کی ضرورت ہے جو کہ بہ آسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان پولیو سعودی عرب عمرہ زائرین گردن توڑ بخار ویکسین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پولیو گردن توڑ بخار ویکسین کے لیے

پڑھیں:

 عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی  مزید سستی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک:  عوام کو بجلی کی قیمتوں میں 51 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہوگی، ڈسکوزکی جانب سے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی گئی، نیپرا29 اپریل کو درخواست پرسماعت کرے گا۔

اس سے قبل ملک بھر کے صارفین کو دوسری سہ ماہی میں 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا تھا۔
 

متعلقہ مضامین

  •  عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی  مزید سستی ہونے کا امکان
  • ائیرلائن کی غلطی سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین دوبارہ ٹکٹ لے کر وطن پہنچے
  • چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے
  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • 2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی تاحال وطن واپسی نہ ہوسکی
  • سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں داخلے کا آخری دن