2025-03-16@22:41:40 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«پی ایس ایل ٹرافی»:
کراچی کے بعد لاہور میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں خواجہ ہاکی اکیڈمی میں ٹرافی کو لے جایا گیا، اگلے مرحلے میں لاہور کے مختلف مالز اور ثقافتی جگہوں پر لے جایا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی تقریب میں خواجہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید اور درجنوں بچے موجود تھے،ہاکی اکیڈمی کے بچوں نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر آپریشنز ثمین رانا نے قومی کھیل کے فروغ کے لیے لاہور اور کراچی کے درمیان ہاکی سیریز کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹرافی کی رونمائی ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ آج پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کراچی کے مقامی فریئر ہال میں کی گئی۔ کل سے ٹرافی 2 روزہ دورے پر لاہور کے مختلف مقامات پر جائے گی جہاں کل رات 30:8 بجے ٹرافی پیکجز مال جائے گی۔ اس کے بعد ٹرافی کی رونمائی کس شہر میں ہوگی، اس حوالے سے پی سی بی نے ابھی شیڈول جاری نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا آغاز ہو گیا، قومی تاریخ میں پہلی بارٹرافی کا سفر حیدرآباد کے نجی تعلیمی ادارے سے ہوا۔ جمعہ کو حیدرآباد کے مقامی نجی تعلیمی ادارے فاؤنڈیشن پبلک اسکول میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی،طلبہ و طالبات نے پی ایس ایل کی ٹرافی کو اپنے درمیان پا کر بے انتہا مسرت کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ سیلفیز بنائیں۔ ٹرافی اپنے قومی سفر کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کو کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی، شہر کے معروف فریئر ہال میں نمائش کے لیے ٹرافی کو رکھا جائے گا، لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر...
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی ٹور کا آغاز آج حیدر آباد اور کراچی سے ہو رہا ہے اور ’لومینارا‘ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ’لومینارا‘ ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ حیدرآباد اور کراچی کے بعد، ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد جائے گی۔ ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی ایچ بی ایل پی ایس...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا دورہ حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا، جس میں لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان سپر لیگ کا رواں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟ لومینارا ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ٹرافی...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی رونمائی بحیرہ عرب میں منفرد انداز میں منعقد کرکے تاریخ رقم کر دی۔ یہ بے مثال اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیئر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔ ایک حیرت انگیز شاہکار ٹرافی ’لومینارا‘ کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے، 10 کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22,850 چمکدار زرکون پتھروں سے مزّین کیا گیا ہے۔ یہ باصلاحیت اسٹارز ، جذبے، توانائی او بہترین مقابلے کی عکاسی کرتی ہے، جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تعارف ہے۔ ’لومینارا‘ نام روشنی کی علامت...
بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی۔ پی ایس ایل ٹرافی کا نام “The Luminara Trophy” رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی۔ ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں22 ہزار سے زائد زرقون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انجری کے ہونیوالے قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ اَپ ڈیٹ جاری کردیں۔جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونیوالے اوپنر صائم ایوب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے، انہیں ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کیلئے آرام کا کہا تھا، جس کے باعث وہ گرین شرٹس کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔ قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقٓ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔فخر...
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ میں کے آر ایل نے دفاعی چمپئن ایس این جی پی ایل کو4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ایس این جی پی ایل کی چار میچوں میں یہ تیسری شکست اور کے آر ایل کی پہلی کامیابی ہے۔اسٹیٹ بینک نے واپڈا کے خلاف میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیت لیا۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کے آر ایل کو ایس این جی پی ایل کے خلاف جیتنے کے لیے 207 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آخری دن اس نے 81رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی اور چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔اویس ظفر نے7 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 71 رنز اسکور...
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کھیلنے والے 6 ہائی پروفائل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر اضافی رقم ادا کرے گا۔ ایلیٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی فنڈ سے ادا کی جائے گی۔اس سے قبل پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران پی سی بی نے فرنچائزز کیلئے ہر غیرملکی کھلاڑی کو خریدنے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔ خبر ایجنسی نے پی ایس ایل آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ چند سال قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول کا نیٹ براڈکاسٹ ریونیو 3 ارب روپے تک پہنچ جائے گا تو ایلیٹ کھلاڑیوں کی ادائیگی کیلئے...