کراچی کے بعد لاہور میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا۔

پہلے مرحلے میں خواجہ ہاکی اکیڈمی میں ٹرافی کو لے جایا گیا، اگلے مرحلے میں لاہور کے مختلف مالز اور ثقافتی جگہوں پر لے جایا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی تقریب میں خواجہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید اور درجنوں بچے موجود تھے،ہاکی اکیڈمی کے بچوں نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

 اس موقع پر لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر آپریشنز ثمین رانا نے قومی کھیل کے فروغ کے لیے لاہور اور کراچی کے درمیان ہاکی سیریز کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔

خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے جس طرح کرکٹ میں  ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بے شمار کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا۔ امید ہے کہ لاہور قلندرز ہاکی میں نھی پاکستان کے لیے ٹیلنٹ سامنے لائے گی۔

پی ایس ایل ٹرافی  کا آغاز گیارہ اپریل سے ہورہا ہے۔ فائنل اٹھارہ مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل ٹرافی

پڑھیں:

بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟

پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔

ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پروازوں کی پیرس روانگی کے موقع پر جاری متنازع اشتہار، ادارے نے معذرت کرلی

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے  306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے 6 پہیوں میں سے ایک غائب ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرواز پی آئی اے کراچی ایئرپورٹ لاہور

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ
  • کراچی سے لاہور جانیوالی 2 ٹرینیں منسوخ
  • جنسی زیادتی کیس میں رہا ہونیوالابھارتی وی لاگر جنید خان حادثے میں ہلاک
  • پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک گیر سفر، آج کراچی کے فریئر ہال میں رونمائی
  • لاہور سےکراچی،کوئٹہ جانیوالی ٹرینوں کا شیڈول جاری
  • بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟
  • کراچی ایئرپورٹ کے اطراف جہاز کے گرنے والے پہیے کا تاحال سراغ نہ مل سکا
  • پی ایس ایل10؛ پہلی بار ٹرافی ٹور کا اعلان، کب کہاں سے شروع ہوگا؟
  • کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف