2025-03-31@12:38:49 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«پر لاٹھی چارج»:
سابق وزیر حسن بلوچ نے بتایا کہ پولیس، بی سی اور سکیورٹی فورسز نے رہنماؤں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔ اختر مینگل کے مطابق قیادت پر شیلنگ اور فائرنگ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں پر کوئٹہ کے داخلی علاقے لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر کوئٹہ پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر دی، جبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز بھی بند اور داخلی راستوں کو کنٹینرز سے بند کر دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کے مطابق بی این پی کی قیادت اور کارکنان لکپاس میں ٹول پلازہ کے قریب سردار اختر مینگل کے قافلے کے استقبال کے لئے جمع ہوئے تھے۔ جہاں سابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں گزشتہ روز ریلی نکالی۔ ریلی منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ ریلی میں شامل دس مظاہرین زخمی ہوئے، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس میں سریاب سے 2افراد کی نعشیں لائی گئیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مظاہرے کے باعث شاہراہ کی بندش سے مسافر اذیت کا شکار تھے۔ پولیس نے سڑک کھلوانے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے قومی شاہراہ بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو اور تشدد کیا جس سے خاتون کانسٹیبل...
ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنی بے بسی اور بے اختیاری کا کھلے عام اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بارے میں بات کرتے ہوئے...
جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ میں انکے مسائل پر کوئی خاص اعلان نہیں کیا گیا تھا، جسکی وجہ سے انہوں نے احتجاج کیا اور علی الصبح ہی عارضی ملازمین ایکسچینج روڈ پر جمع ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حکومت کی جانب "بجٹ میں نظرانداز" کئے جانے پر ڈیلی ویجرز اور کیژول لیبررز نے پیر کو سرینگر میں احتجاج کیا، تاہم پولیس نے انہیں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ تک مارچ کرنے سے روک دیا اور ان پر لاٹھی چارج کیا۔ سینکڑوں عارضی ملازمین سرینگر کے تجارتی مرکز (لالچوک) میں جمع ہوئے تاکہ اپنی ریگولرائزیشن اور کم از کم اجرت کے قانون (Minimum Wages Act) کے نفاذ کا مطالبہ کریں، تاہم جل...
جہلم میں پولیس بھرتی کے لیے آنے والے امیدوار لڑکوں اور لڑکیوں پر پولیس ملازمین نے لاٹھی چارج کر دیا، امیدوار جی ٹی روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے۔ جہلم میں پنجاب پولیس میں بھرتی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، امیدواروں کو دوڑ کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلایا گیا تھا، دوڑ کا مرحلہ مکمل ہونے سے قبل ہی امیدوار لڑکے اور لڑکیاں سراپا احتجاج بن گئے اور جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس ملازمین نے افسران کے حکم پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، جس سے متعدد امیدوار زخمی اور بے ہوش ہو گئے۔ انہوں نے اسکروٹنی کمیٹی پر الزام لگایا کہ دوران دوڑ من پسند امیدواروں کو...
خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے مصروف ترین خیبر روڈ کو بند کرکے احتجاجی دھرنا دینے والے سرکاری ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیل استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی کال خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین بدھ کے روز سے سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز 5 گھنٹے سے زیادہ تک خیبر روڈ کا بند کیے رکھا۔، مظاہرین نے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کے باعث احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات کون پھر خیبر روڈ کو بند کرکے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ لاٹھی چارج اور شیلنگ سرکاری ملازمین جمعرات کے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور فردوس چوک سے اسمبلی...