2025-04-04@21:00:55 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«ٹیرف پلان کا اعلان»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں پہلے ٹیرف پلان کا اعلان 2 اپریل کو کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل بروز بدھ (2 اپریل کو) ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ روز گارڈن میں پریس کانفرنس میں اپنے پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے، جس میں امریکی کابینہ کے ارکان شریک ہوں گے۔ کیرولین لیوٹ کے مطابق بدھ امریکا میں آزادی کا دن ہو گا۔ ٹیرف پلان ملک کو نقصان پہنچانے والے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یہ کام امریکی کارکن کے بہترین مفاد میں...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید اور چاند رات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی عمر فاروق سلامت، ایس پیز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا،...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)ایک طبی تحقیق میں خون کی شریانیں بنانے والے خلیوں کے ساتھ انسولین پیدا کرنے والے خلیوں کی پیوند کاری سے ذیابیطس ٹائپ ون کا کامیابی سے علاج کرلیا گیا ہے۔ اس نئے علاج کے لیے مزید جانچ کی ضرورت ہے۔ کامیابی کی صورت میں لاعلاج حالت کا علاج ممکن ہوسکتاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبلبے کے اسلیٹس واحد انسانی ٹشو ہیں جو خون میں گلوکوز کی بلند سطح کے جواب میں انسولین تیار کرتے ہیں۔ ذیابیطس ٹائپ ون میں مدافعتی نظام ان جزائر پر حملہ کرتا ہے اور آہستہ آہستہ انہیں تباہ کر دیتا ہے۔ اس سے انسولین کی کمی ہوتی ہے۔ اب لبلبے کے اسلیٹس کی پیوند کاری کے حوالے سے...
اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں چوری کی خطرناک واردات ہوئی جس کے دوران کمرشل پلازہ میں واقع متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، پلازے کا سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ چوری بخاری پلازہ میں واقعہ دوکانوں کے تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اڑے، پلازے کے سیکورٹی گارڈ کی لاش بھی ملی ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔ پولیس ذرائع پلازے کی دوکانوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
تازہ ترین حملے میں دھماکا خیز مواد سے بھرے 7 ڈرونز نے کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا جو قازقستان کے تیل کو بحیرہ اسود کے ذریعے مغربی یورپ سمیت جنوبی روس میں برآمد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے ڈرون طیاروں نے جنوبی روس میں اہم بین الاقوامی پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن پر حملہ کیا، جس سے قازقستان کو سپلائی معطل ہوگئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے یف پی کے مطابق کیف نے 3 سال سے جاری تنازع کے دوران روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، اور ان مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ماسکو کی فوج کو ایندھن کی...
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں کمی لانےکیلئےمیگاپراجیکٹ پرکام شروع کردیا،لیسکومیں223کیپٹوپاورپلانٹس پربجلی کی پیداوارکرنےپرپابندی عائدکرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی پیداوارپرپابندی لگانےسےٹیرف میں کمی کرنےکاپلان بنالیاگیا، پیداوارپرپابندی سےکیپسٹی چارجزکم،بجلی کی قیمت میں کمی لائی جاسکےگی،کیپٹوپاورپلانٹس کولیسکوکےسسٹم سےبجلی خریدنےکیلئےمعاہدہ کرنےکاپلان دیدیاگیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ لیسکوکوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ 2سال کیلئےمعاہدہ کرنےکا پلان دےدیاگیا،کیپٹوپاورپلانٹس کومسلسل بجلی نہ دینےپرلیسکوبھاری جرمانہ عائدکیاجائےگا،لیسکونےفیلڈافسران کوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ معاہدےکاٹاسک سونپ دیا۔کیپٹوپاورانڈسٹری فرنس اورگیس سےخودبجلی بناکرضرورت پوراکرتی ہے،طلب میں اضافہ کرنےکیلئےکیپٹوپاورانڈسٹری کوقومی گرڈپرمنتقل کرنےکافیصلہ کیاگیا۔سسٹم پرمسلسل گرتی طلب کی وجہ سےکیپسٹی چارجزکابوجھ بڑھنےلگا۔ عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا
عثمان خادم : پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی ، پی ٹی آئی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ مل سکی، چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اگلے لائحہ عمل سے کارکنوں کو آگاہ کر دیا،عالیہ حمزہ نے ہدایت کی یے کہ شمالی پنجاب کے 10 اضلاع صوابی جلسے میں شرکت کریں گے،پنجاب کے باقی تمام ریجن، وسطی، مغربی اور جنوبی اپنے اپنے اضلاع میں پر امن احتجاج کریں گے، پی پی اور این اے لیول پر رہنما کارکنوں کے ہمراہ احتجاج اور ریلیوں کا اہتمام کریں گے، تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے سے لوگوں کو پرامن احتجاج کے لیے نکالیں گے۔ دنیا کی سب...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے...