2025-04-15@07:07:29 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«مڈل ایسٹ آئی»:
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء)پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات، فیصل نیاز ترمذی نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 7 سے 9 اپریل 2025 تک جاری رہنے والی 49ویں مڈل ایسٹ انرجی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش خطے کی سب سے بڑی اور معتبر توانائی کی نمائش مانی جاتی ہے، جس میں دنیا بھر سے 40,000 سے زائد توانائی کے ماہرین اور 1,600 بین الاقوامی نمائش کنندگان شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب میں قونصل جنرل حسین محمد، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ اور دیگر پاکستانی نمائش کنندگان بھی شریک تھے۔ پاکستان پویلین کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تحت کیا گیا ہے،...
پشاور: اینٹی کرپشن عدالت نے گندم اسکینڈل میں ملوث محکمہ خوراک کے دو افسران کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت میں محکمہ خوراک کے افسران عاطف خان اور جنید باچا کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے دونوں افسران کی درخواست مسترد کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان اضاخیل کے سرکاری گودام میں تعینات تھے اور دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرکے گودام سے 30 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب کیں، جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائری کے بعد چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ دہشتگرد کئی گروپوں میں تھے، دہشتگردوں نے مسافروں کو یرغمال بناکر رکھا،ایک گروپ نے بچوں اورعورتوں کو ٹرین کے اندر رکھا، یہ جگہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے،ٹرین سے باہر لائے گئے مسافروں کو زمین پر بٹھا لیاگیا تھا، دہشتگردوں نے مسافروں کو اتار کر ٹولیوں میں تقسیم کیا، دہشتگردوں کے درمیان خودکش بمبار بھی موجود تھے۔ قیدیوں کی رہائی کیلئے دیں عطیات؛ وہ بھی عید منائیں اپنے پیاروں کیساتھ، محکمہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی: میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد چلتے جہاز فروخت کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 2 آپریشنل جہاز فروخت کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جہاز ‘لاہور’ کیپ ون کٹیگری کا تھا جو یومیہ 27 ہزار 500 ڈالرز پر عراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر آمدن کما رہا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جہاز ‘کوئٹہ’ پاکستانی ریفائنریز کے طویل مدتی ٹھیکے پر تقریباً 12 ہزار ڈالر یومیہ کمارہا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی نے ریفائنریز کے لیے باہر سے چارٹر جہاز ‘سوین لیک’8 لاکھ ڈالر ماہانہ پر لیا جس سے تقریبا 2 لاکھ ڈالر نقصان ہوا۔ ذرائع کا...
ویب ڈیسک : میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد چلتے جہاز فروخت کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 2 آپریشنل جہاز فروخت کردیے گئے۔ جہاز 'لاہور' کیپ ون کٹیگری کا تھا جو یومیہ 27 ہزار 500 ڈالرز پر عراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر آمدن کما رہا تھا۔جہاز 'کوئٹہ' پاکستانی ریفائنریز کے طویل مدتی ٹھیکے پر تقریباً 12 ہزار ڈالر یومیہ کمارہا تھا۔پی این ایس سی نے ریفائنریز کے لیے باہر سے چارٹر جہاز 'سوین لیک'8 لاکھ ڈالر ماہانہ پر لیا جس سے تقریبا 2 لاکھ ڈالر نقصان ہوا۔ سفاری زو شہریوں کے لیے بند ہ جہاز آپریشنل اور منافع بخش...
ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں ٹرانسپورٹ مافیا کیگٹھ جوڑ سے خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔مسابقتی کمیشن حکام کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں آپریشن کے دوران اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ خوردنی تیل کے کرایوں میں ٹرانسپورٹ مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے...
لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اور رکن پارلیمنٹ یا وزیر اینڈریو گوئن واٹس ایپ گروپ اسکینڈل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صحت کے وزیر کو ایک گروپ چیٹ میں متنازع تبصرے کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر یہودی مخالف (antisemitic) ریمارکس دیے اور ایک بزرگ خاتون ووٹر کے بارے میں غیر اخلاقی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات...
اسلام آباد +واشنگٹن (نمائندہ خصوصی +این این آئی) امریکی دورے پر موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ساؤتھ ایشیا سینٹر، اٹلانٹک کونسل، کانگریشنل ریسرچ سروس اور ٹرانس نیشنل سٹریٹجی گروپ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیا، سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز سمیت مختلف اداروں کے عہدے داروں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں انیشی ایٹو آن دی فیوچر آف انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر، مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ آمد، بلاول بھٹواورشرکاء کے درمیان دنیا بھرکےاہم عالمی امورپرگفتگو بلاول بھٹوکی لائبریری آف کانگریس کےسابق فیلڈ ڈائریکٹرمائیکل البن سے ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹورینڈکارپوریشن کےسینئرپالیسی ریسرچر جیسن ایچ کیمبل سے بھی ملے ،بلاول بھٹوسےساؤتھ ایشیا سینٹر،اٹلانٹک کونسل کے نان ریذیڈنٹ سینیر فیلو جاویداحمدملے ،بلاول بھٹوسے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے نان ریذیڈنٹ اسکالر ڈاکٹر سید محمد علی کی ملاقات ،بلاول بھٹوسےمڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے سسٹمز اینڈ آپریشنز مینجرایمون ہارٹیس کی بھی ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹوسے ساؤتھ ایشیااسٹمسن سینٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر سحر خان کی بھی ملاقات، بلاول بھٹوسے سپیشلسٹ ساؤتھ ایشین افیئرزکانگریشنل ریسرچ سروس ڈاکٹرایلن کرونسٹڈ کی ملاقات، بلاول بھٹوسے ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کی صدر ڈینا مارشل کی ملاقات، بلاول بھٹوسےسینٹرفاراےنیوامریکن سکیورٹی کی کیرتھی...
فائل فوٹو امریکی دورے پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ساؤتھ ایشیا سینٹر، اٹلانٹک کونسل، کانگریشنل ریسرچ سروس، اور ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیا، سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سمیت مختلف اداروں کے عہدے داروں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو زرداری سے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں انیشی ایٹو آن دی فیوچر آف انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر، مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ ایونٹس کوآرڈینیٹر، اٹلانٹک کونسل ساؤتھ ایشیا سینٹر کے نان ریذیڈنٹ...
پشاور: ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی کی گمشدگی کے اسکینڈل کا ڈراپ سین ہوگیا، ایم آر آئی مشین مشیر صحت خیبرپختونخوا نے ڈھونڈ نکالی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تک ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایم آر آئی مشین کی گمشدگی کا معاملہ اٹھانے کے بعد اب ایم آر آئی مشین بھی منظر عام پر آگئی، گزشتہ روز مشیر صحت احتشام علی ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی مشین دریافت کرنے خود اسپتال پہنچ گئے جہاں مشین کام کررہی تھی۔ ان کا کہنا تھا مشین تو اسپتال میں موجود ہے، کام بھی کررہی ہے، دیکھ کر ہنسی آئی کہ اتنی بڑی مشین کون کیسے چوری کرسکتا ہے؟ انہوں نے کہا پتا نہیں نگران دور کے کارناموں سے کب جان...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کااجلاس ہورہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علاقے میں مڈل اسکولوں کی کمی کے باعث پرائمری پاس کرنے والے 46 فیصد طلبہ کے اسکول چھوڑنے پر تشویش کا اظہا کرتے ہوئے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے پرائمری اسکولوں میں دو پہر کو مڈل اسکول کلاسز کی شفٹیں متعارف کرائیں۔ مراد علی شاہ کا پسماندہ علاقوں میں این جی اوز کے تحت چلنے والے اسکولوں کادورہ، این جی اوز کی کوششوں کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کودرپیش 2 بڑے چیلنجز...
بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ جوتے قدیم رومیوں یا یونانیوں نے ایجاد کیے ہونگے لیکن یہ سچ نہیں۔ اگرچہ رومی اور یونانی مختلف قسم کے جوتے تیار کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے لیکن دونوں تہذیبیں جوتے یا سینڈلوں کی موجد نہیں ہیں۔ درحقیقت جوتے ایجاد کرنے کا سہرا کسی کو نہیں دیا جاتا کیونہ یہ ہزاروں سالوں سے موجود ہیں۔ قدیم ترین جوتے چھال سے بنے سینڈلز ہیں جو 7000-8000 قبل مسیح کے ہیں۔ سیج برش (ایک قسم کا پودے) کی چھال والی سینڈل 1938 میں اوریگون کے ایک غار میں دریافت ہوئی، یہ سینڈل سب سے قدیم ہے۔ اسی طرح 2008 میں آرمینیا کے ایک غار میں قدیم جوتا پایا گیا، اس کی...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، ایک ویڈیو اسکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔ ریا سین نے کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بالی وڈ کے ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تاہم، 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس اسکینڈل نے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا پہنچایا۔ یہ ویڈیو، جس میں ان کا نام اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ریا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ مشہور ہونے کے...