2025-02-26@17:43:29 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«مالکان کے»:

    کراچی میں کئی علاقوں کے رہائشی پانی کے استعمال کے لیے واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں کیوں کہ بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈز کی لائن کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس، متوسط طبقے کی آبادی والے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد دور دراز علاقوں میں پانی کی سپلائی کے لیے ٹینکرز اور چھوٹی سوزوکیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا، واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی، ٹینکرز مالکان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے 5 ٹینکرز جلانے پر احتجاجاً ٹینکرز بند کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے قریب 5 واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد واٹر...
    لاہور: مالکان کی جانب سے ڈانٹ کا بدلہ لینے کے لیے نومولود پر تشدد کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین ماہ کے بچے پر تشدد اور گھر سے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ صائمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ نومولود بچے پر تشدد کرنے کی فوٹیج گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر ملازمہ کا نومولود پرتشدد، کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچے کو جھولے سے اٹھا کر بیڈ پر پٹخ رہی تھی۔ گھریلو ملازمہ بچے کو بیڈ پر رکھ کر تشدد کرتی رہی اور بعد ازاں گھر میں چوری  کرکے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا۔پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملازمہ کو بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر والدین...
    ---فائل فوٹو موٹر وے پولیس نے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کو واپس کردیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملائیشیا سے آیا شہری لیب ٹاپ اور دیگر سامان سکھیکی سروس ایریا میں بھول گیا تھا، اسی طرح منڈی بہاء الدین کا شہری بھی اپنا فون سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔ موٹروے پولیس کی کارروائی، بہاولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے باریابلاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
    ویب ڈیسک: گاڑی مالکان ہوشیار ہو جائیں،ڈی جی ایکسائز لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ۔  عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ گاڑی مالکان کو آگاہی فراہم کرنے کے باوجود وہ ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کر رہے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ٹوکن ٹیکس نہ ادا کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرکے انہیں سسٹم میں بلاک کیا جائے، بڑے ڈیفالٹرز کی گاڑیاں بند کرنے اور ایک سال سے زائد نادہندگان کے چالان کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت  ڈی جی ایکسائز نے پنجاب بھر میں ناکہ بندی کو مؤثر بنانے...
    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز کو فحاشی کا اڈا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے تھیٹرز مالکان اور آرگنائزر سے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے حکومتی پالیسی کو دو ٹوک انداز میں کھل کر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسے تھیڑز ڈرامے بننے چاہیے جنہیں فیملیز دیکھنے آئیں، تھیڑز ڈرامے سماجی موضوعات پر مبنی ہونے چاہیے جس سے عوام کی رہنمائی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جن تھیڑز مالکان اور اداکاروں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے وہ پنجاب میں ڈرامہ نہیں کرسکتے، پنجاب کے تھیڑز دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان ہوتے تھے، تھیڑز کو فحاشی کی اڈے...
    فیصل آباد (جسارت نیوز)کسان بورڈ پاکستان کی مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے کہا ہے کہ شوگرکین ایکٹ کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو پندرہ دن کے اندر مل کی طرف سے ادائیگی لازمی ہے مگر مل مالکان کی طرف گنے کے کاشتکاروں کی پچھلے سال کی20ارب سے زائد ادائیگیاں ابھی بقایا ہیں۔شوگر مل مالکان ابھی تک سی پی آر کے ذریعے ادائیگی کررہے ہیں جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،حکومت مل مالکان کو چیک کے ذریعے ادائیگی کاحکم دے تاکہ ادائیگی نہ کرنے والے مل مالکان کے خلاف کسان قانونی کارروائی کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ شوگرمافیااتناطاقور اور بااثر ہوچکا ہے کہ کاشتکار کو کسی خاطر میں نہیں لارہا، آئندہ اگر کسان نے کپاس، چاول اور دیگر بڑی فصلوں کو کاشت کرنے...
    پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی گئی۔ پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈیننس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم ہوگئی۔سیکشن 24 کےتحت موٹر مالکان اپنےضلع میں گاڑی رجسٹر کروانے کے پابند تھے، پنجاب کے رہائشی اب کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق پورے پنجاب میں ایک سیریز کے تحت رجسٹریشن نمبرالاٹ کئے جا رہے ہیں، گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل وحرکت پر کوئی قدغن نہیں۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق ترامیم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے ترمیمی بل سے متعلق گفتگو کی اورکہا کہ ترمیمی بل کے بعد دو ماہ میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑی کی بک کو بھی سرینڈر کرنا ہوگا، گاڑی مالکان پر لازم ہوگا کہ ڈیجیٹل کارڈ بنوائیں۔ وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے ان ترامیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ سندھ اسمبلی اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا...
۱