2025-03-22@06:59:56 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«لگائے جائیں گے»:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن کے لیے جان کی بازی لگانے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ کوئٹہ دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اشکبار ہے کہ بولان میں دہشتگردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کررہے تھے، ان کو یرغمال بنایا اور نہتے پاکستانیوں کو شہید کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کو رمضان کے تقدس، بچوں، بزرگوں اور خواتین کا احساس نہیں تھا، انتہائی ظالمانہ طریقے سے انہوں نے ٹرین سے مسافروں کو نکالا، اور میدان میں بیٹھایا اور ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی رونما نہیں ہوا، اس ویرانے میں جس طرح...
راولپنڈی: ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ میں بجلی کا پول لگانے کے تنازع پر دوہرے قتل کی واردات میں چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ کے رہائشی توقیر اور توفیق دو بھائی بجلی کی سپلائی کے لیے علاقے میں پول لگوانا چاہتے تھے لیکن ان کے چچا زاد بھائی نصرت کو پول لگانے پر اعتراض تھا۔ دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران نصرت نے فائرنگ کرکے دونوں کزنز جو آپس میں سگے بھائی تھے کو زخمی کردیا جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے جبکہ ملزم فرار ہوجانے...
میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر، ٹیکس لگانیوالوں پر جوابی ٹیکس لگائیں گے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشگنٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر ٹیکسز لگانے والے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا ہے، امریکا اپنے پہلے مومینٹم پر واپس آگیا ہے، امریکا پہلے سے بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے۔...
بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے آگے کراس لگا دیا: عاقب جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن کامیابی کیلئے پلیئرز سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ضروری ہے، چیئرمین سے نیچے تک تسلسل آنا چاہیے اسی طرح کارکردگی میں تسلسل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ...
لاہور: رمضان المبارک کے پہلے روزے میں ہی سبزیاں، پھل اور گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے، مہنگائی اور گراں فروشی سے شہری پریشان ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز پرائز کنٹرول مجسٹریٹ گراں فروشی روکنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ سبزیوں میں آلو دوئم 45 کے بجائے 80 سے 100 روپے فی کلو، پیاز 70 کے بجائے 120 روپے، ٹماٹر 40 کے بجائے 100 روپے، لہسن دیسی 600 کے بجائے 800 روپے اور ادرک 370 کے بجائے 600 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شملہ مرچ اور بھنڈی 300 روپے، میتھی 100 روپے اور کریلے 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں میں سیب 400 روپے کلو، کیلا 300 روپے درجن اور کھجور ایک ہزار روپے کلو...
صنعت وپیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین کے زیر صدارت لاہور میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں رمضان پیکج کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے میونسپل کی سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ کو مقررہ نرخوں پر چینی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چینی کے سٹال رمضان سے تین دن قبل لگائے جائینگے اور ستائیس رمضان المبارک تک فعال رہیں گے۔ ایک پریس کے مطابق رمضان کے دوران چینی ایک سو تیس روپے فی گلوگرام دستیاب ہوگی۔ہر شخص قومی شناختی کارڈ دکھانے پر پانچ کلوگرام تک...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی قیمتوں اور اس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی وزیر نے چینی کی قیمتوں کو عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا چینی کی تقسیم کے لیے ایک مائیکرو پلان تیار کیا جائیگا جو ہر ضلع میں رواں ہفتے کے دوران سامنے آئے گا۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا رمضان المبارک کے دوران عوام کو کم قیمت پر چینی فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کے آغاز سے تین دن قبل ہر ضلع...

ایپکس کمیٹی میں لگائے گئے الزامات کا جواب دینگے،جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے نوٹ کی حمایت کرتے ہیں،عمران خان
اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے ‘ جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے نوٹ کی حمایت کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں190ملین پاؤنڈز کیس پر عدالت کی جانب سے دی گئی سزا سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وکلا کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر وکیل فیصل چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 26 ویں...
ٹورنٹو(آن لائن)کینیڈا نے خبردارکیا ہے کہ امریکا نے تجارتی جنگ شروع کی تو جواب میں ٹرمپ ٹیکس عائد کردیں گے۔کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانے جولی نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین مصنوعات پر کسٹمڈیوٹی میں اضافہ کیا تو جوابی کارروائی کے طور پر امریکیوں پر ٹرمپ ٹیکس لگایا جائے گا۔ ہم اپنی طرف سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔کینیڈین وزرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے ہمارے خلاف تجارتی جنگ شروع کی تو یہ دہائیوں بعد کینیڈا اور امریکا کے درمیان بہت بڑی تجارتی جنگ ہوگی۔