Nawaiwaqt:
2025-02-12@04:26:01 GMT

رمضان سے تین دن قبل ہر ضلع میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

رمضان سے تین دن قبل ہر ضلع میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی قیمتوں اور اس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی وزیر نے چینی کی قیمتوں کو عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا چینی کی تقسیم کے لیے ایک مائیکرو پلان تیار کیا جائیگا جو ہر ضلع میں رواں ہفتے کے دوران سامنے آئے گا۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا رمضان المبارک کے دوران عوام کو کم قیمت پر چینی فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کے آغاز سے تین دن قبل ہر ضلع میں چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔ ان سٹالز پر چینی وافر مقدار میں دستیاب ہوگی تاکہ عوام کو چینی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔وفاقی وزیر نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ رعایتی قیمتوں پر چینی کی قیمت کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا تاکہ عوام خصوصاً غریب طبقے کو رمضان میں سستے داموں چینی مل سکے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چینی کی کے لیے

پڑھیں:

گورنر سندھ کا رمضان المبارک میں تاریخ کا سب سے بڑا دسترخوان لگانے کا اعلان

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اتحاد رمضان میں شہداء کے اہلخانہ مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ اتحاد رمضان کے تحت عمرے کے ٹکٹس، پلاٹس اور لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے، کروڑوں روپے کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے اور تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے دوران تاریخ کا سب سے بڑا دسترخوان لگانے کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد رمضان کے تحت تاریخ کا سب سے بڑا دسترخوان لگائیں گے اور اتحاد رمضان کے تحت 10 لاکھ افراد افطار کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اتحاد رمضان میں شہداء کے اہلخانہ مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ اتحاد رمضان کے تحت عمرے کے ٹکٹس، پلاٹس اور لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ کروڑوں روپے کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے اور تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ممالک سے قرأت اور نعت خوانی کے لئے مفتیان کرام آئیں گے جب کہ گورنر ہاؤس میں تراویح کا بھی خصوصی انتظام ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا رمضان میں چینی رعایتی قیمت پر فراہم کرنیکا اعلان
  • رمضان کی آمد سے قبل ہی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
  • رانا تنویرحسین کی زیرصدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس،چینی کی قیمتوں اور فراہمی بارے فیصلے
  • حکومت کا ​​​​رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمت پرفراہم کرنے کا اعلان
  • رمضان سے قبل چینی کی قیمت میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا
  • رمضان سے قبل ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا
  • گورنر سندھ کا رمضان المبارک میں تاریخ کا سب سے بڑا دسترخوان لگانے کا اعلان
  • پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے: احسن اقبال
  • ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں اضافہ