2025-03-26@15:33:32 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«فوارہ چوک»:

    کراچی میں فوارہ چوک کے قریب احتجاج کے معاملے پر مظاہرین کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق 35 سے 40 مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد گرفتار کیے گئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق گرفتاری کے دوران متعدد مظاہرین رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچ یک جہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف بلوچ یک جہتی کمیٹی، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کراچی پریس کلب پر...
    کراچی: فوارہ چوک کے نزدیک قوم پرست جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین کی تعداد تقریباً 35 سے 40 تھی، جنہوں نے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ مقامی حکام کے مطابق احتجاج کے دوران خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں رزاق، عبد الوہاب، سلمان اور سیمی دین بلوچ شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ کالعدم قوم پرست تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرینیڈ برآمد سیمی دین بلوچ کو مظاہرین کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے دوران کچھ مظاہرین رش کا...
    — فائل فوٹو کراچی پریس کلب پر ممکنہ احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دین محمد وفائی روڈ سے فوارہ چوک آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو ایم آر کیانی چورنگی سے کورٹ روڈ اور فوارہ چوک سے زینب مارکیٹ کی طرف بھیج رہے ہیں۔
    کراچی: شہر قائد میں آج دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایوان صدر روڈ بند رہے گا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف کے روڈ عارضی طور پر بند رہیں گے، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔ شارع فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب جانے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں جبکہ وہ مسافر حضرات ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ سے شارع فیصل اور صدر جانے والے شاہین چوک سے ایم آر کیانی چوک اور فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کر...
    فوٹو: فائل ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کل دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک کراچی میں ایوان صدر روڈ عارضی طور پر بند رہے گا، ایوان صدر روڈ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہے گا۔شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ آنے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں، گاڑیاں ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتی ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  آئی آئی چندریگر روڈ سے شاہراہ فیصل اور صدر جانے والے شاہین کمپلکس، ایم آر کیانی چوک، فوارہ چوک سے لکی اسٹار جاسکتے ہیں۔ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدرروڈ پر کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
۱