2025-04-14@10:32:18 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«عوامی رابطہ کمیٹیاں»:

    محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں پبلک لائزان کمیٹیوں (پی ایل سی) کے قیام کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق عوامی تھانے کی سطح پر قائم کمیٹیاں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے میں معاون ہوں گی جبکہ ان کے قیام سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ بیان کے مطابق متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور SDPO مشترکہ طور پر کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی ممبران میں متعلقہ تھانیدار، مقامی معززین، نامور بزرگ، تاجر، منتخب نمائندے، مذہبی رہنما، قابلِ اعتماد نوجوان اور مقامی سماجی کارکن شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، کمیٹی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی کور اور سیاسی کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، اور اعلیٰ پارٹی قیادت کے درمیان ان باڈیوں سے شہباز گل جیسے متنازع شخصیات کو نکالنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، مجوزہ تبدیلیوں پر پارٹی کے قید میں موجود بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی جائے گی، جن کی منظوری کسی بھی بڑی تنظیمی تبدیلی کے لیے ناگزیر ہے۔ ایک متعلقہ پیشرفت میں، پی ٹی آئی نے حال ہی میں اپنی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی رواں سال 28 جنوری کو قائم کی گئی تھی، جس میں نمایاں شخصیات...
    ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کوعوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔  ترجمان محکمہ داخلہ نے ہدایت کی کہ معاشرے کے نمائندہ افراد اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ، کمیٹیاں کمیونٹی واچ ڈاگ کا کام کریں گی، کمیٹی ممبران کسی بھی خطرے کی بروقت نشاندہی اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں گے۔  ترجمان نے مزید کہا کہ کمیٹیاں شہریوں اور پولیس کے درمیان معلومات کے تبادلے کیلئے پل کا کام کریں گی، پہلے مرحلے میں فوری طور پر ہر تھانے کی سطح پر عوامی رابطہ کمیٹی قائم ہو گی۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح   ترجمان کے مطابق...
    ذرائع کے مطابق معاشرے کے نمائندہ افراد اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ عوامی رابطہ کمیٹیاں کمیونٹی واچ ڈاگ کا کام کریں گی۔ کمیٹی ممبران کسی بھی خطرے کی بروقت نشاندہی و مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں گے۔ کمیٹی شہریوں اور پولیس کے درمیان معلومات کے تبادلے کیلئے پل کا کام کریں گی۔ کمیٹیاں تقریبات، عوامی اجتماعات یا ہنگامی حالات میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد کرینگی۔ اسلام ٹائمز۔ امن وامان کے قیام کیلئے پنجاب حکومت نے مثالی اقدام کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کو صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کر دی ہے۔ پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو تھانے کی سطح تک عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی...
    لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹیوں نے گھر سے ایک کروڑ لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ اور اس کی 2 بیٹیوں نے لاہور کے علاقے سبزہ زار میں شہری عثمان کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد لوٹ لیے۔ ماں اوردونوں بیٹیوں کی سامان توڑے میں ڈال کرلے جانے کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔ دونوں بہنوں نے ماں کے ساتھ مل کر شہری عثمان کے گھر واردات کی۔ پولیس کے مطابق نور فاطمہ اور صبا کریمنل ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ خواتین کو جائے وقوعہ کے قریب لگے کیمروں میں سامان لیجاتے دیکھا تھا۔  گھریلو ملازمہ بن کر واردات کرنے والے گروہ نے 33 تولے سونا اورغیر ملکی کرنسی چوری کی۔ خواتین کا گینگ سات لاکھ روپے بھی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ملیر موسی گوٹھ کے قریب محنت کش کے گھر سے 2 جواں سال بیٹیاں مبینہ طور پر اغوا ہوئیں شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تاحال دونوں لڑکیوں کو بازیاب نہ کیا جاسکا ۔مغوی لڑکیوں کی والدہ نسرین نے نمائندہ جسارت کو بتا یا کہ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر کے موسی گوٹھ کی رہائشی ہوں 13جنوری کو میرا شوہر عبدالجلیل اور بیٹا مزدوری پر گئے ہوئے تھے،میں سامان لینے گھر سے باہر گئی تھی واپس آکر دیکھا تو دونوں بیٹیاں 15سالہ عائشہ اور 12سالہ فضا گھر پر موجود نہیں ہیں جس کے بعد ہم نے تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کروایا، سات روز سے تلاش کر رہے ہیں پولیس کوئی مدد نہیں کر...
    حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کی منظوری کے چار سال بعد پہلی بار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے 2021ء میں حکومت کی جانب سے قانون اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے اس وقت قانون میں ترمیم پیش کی کہ کمیٹیوں کی سربراہی...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کی منظوری کے چار سال بعد پہلی بار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے 2021 میں حکومت کی جانب سے قانون اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے اس وقت قانون میں ترمیم پیش کی کہ کمیٹیوں کی سربراہی خواتین ارکان اسمبلی کو دی جائے جسے حکومت نے مںظوری کیا۔ سال 2023 میں پیپلزپارٹی کی نگہت اوکرزئی نے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے...
    کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت غذائی اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ‎کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں فوری پرائس کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول میں ناکامی پر تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔ سید حسن نقوی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول رپورٹ روزانہ فراہم کریں۔ انھوں نے...
۱