2025-04-15@06:55:22 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«شہدائے سیہون کی 8ویں برسی»:

    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )امریکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیرملکی طالب علموں میں ویزا منسوخی، حراست اور ملک بدری کی بڑھتی ہوئی لہر نے صدمے کی لہر پیدا کردی ہے بالخصوص فلسطین نواز سرگرمیوں سے وابستہ طالب علموں کو بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کا جائزہ لیں گے اور ایسے افراد کو ویزا یا رہائشی اجازت نامے دینے سے انکار کریں گے جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ یہود مخالف مواد پوسٹ کرنے کا مرتکب تصور کرے گی یہ اقدام طالب علموں کے ویزوں کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا ہے حالانکہ امریکی آئین کی...
    محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے کہا کہ کوئی بھی جو یہ سوچتا ہے کہ وہ امریکا آسکتا ہے اور یہود دشمن تشدد اور دہشت گردی کی وکالت کے لیے آئین کی پہلی ترمیم کے پیچھے چھپ سکتا ہے تو وہ دوبارہ سوچ لے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہود مخالف پوسٹ کرنے والے افراد کو ویزے اور رہائشی اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیں گے اور ان لوگوں کو ویزے یا رہائشی اجازت نامے دینے سے انکار کر دیں گے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    اسلام ٹائمز: شام میں نئی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد اب تک ترکی کے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس سربراہ سرکاری دورہ کر چکے ہیں۔ اس وقت انقرہ پین اسلام ازم، اینٹی صیہونزم اور شام اور قطر کے ہمراہ اخوانی بلاک تشکیل دینے کے عزم سے تل ابیب سے ٹکر لینے کے لیے تیار ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے چند ہفتے پہلے پہلی عالمی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کہا: "شام سے غزہ تک، حلب سے تبریز تک، موصل سے قدس تک ہمارے روحانی جغرافیا کے چار کونوں سے شہداء چناق قلعہ میں دفن ہیں۔" اسی طرح عید فطر کی نماز کے موقع پر رجب طیب اردگان نے تقریر کے دوران خدا سے دعا...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں ڈرون طیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں کثیرالمنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے بمباری سے قبل تین مرتبہ وارننگ اسٹرائیکس بھی کیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی ٹاؤن کے الحدث علاقے کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے خبردار کیا تھا۔ جس کے بعد بیشتر رہائشی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا...
    اسلام ٹائمز: سویدا فوجی کونسل نے صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے دروزی باشندوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دروزی باشندے اسرائیل سے تعلقات بڑھانے اور حتی سیاسی اور فوجی مدد کے عوض اسرائیلی پرچم کے سائے تلے جانے میں بھی کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے۔ بعض سیاسی تجزیہ کار ان اقدامات کو "داود راہداری" تشکیل دینے کا مقدمہ قرار دے رہے ہیں۔ اس راہداری کا مقصد صیہونی فوج کو مشرقی فرات تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کرد اتحادیوں کی مدد کر سکے۔ دریائے فرات کے مشرقی حصے میں اسرائیل اور امریکہ کے اتحادی کرد گروہ سرگرم عمل ہیں جبکہ امریکہ اور اسرائیل شام کی تقسیم کے...
    صہیونی حزب اختلاف کے رہنما یائرلاپید نے مصر کو غزہ پر آٹھ سال حکومت کرنے کی تجویز پیش کی تاہم قاہرہ نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصری حکومت نے غزہ کے انتظامات سنبھلانے کی صیہونی اعلی عہدیدار کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صہیونی حزب اختلاف کے رہنما یائرلاپید نے مصر کو غزہ پر آٹھ سال حکومت کرنے کی تجویز پیش کی تاہم قاہرہ نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ مصر کے باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قاہرہ غزہ پر حکومت کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ اس کا فیصلہ فلسطینیوں کو کرنا ہے۔ لاپیڈ نے کہا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے دوران...
    سندھ کے عظیم صوفی حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے سیہون شریف میں شروع ہوگیا۔سپیکر سندھ اسمبلی و قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاھ آج سیہون پہنچ کر مزار قلندر پر چادر چڑھا کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات آغاز کریں گے،محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہ لعل شہباز قلندر کی مزار کو ڈیجیٹل لائٹنگ اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔عرس مبارک کے موقعہ پر ضلع انتظامیہ جامشورو کی جانب سے انتظامات مکمل کر دئیے گئے، عرس مبارک کے موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پانچ ہزار پولیس اہلکار جبکہ تین سو سے زائد رینجرز کے جوان اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔پنجاب سمیت...
    اسلام ٹائمز: برسی کے اجتماع سے علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ بدر الحسنین، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ حسن رضا، علامہ سجاد حاتمی، علامہ ارشاد حسین نقوی سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہدائے سیہون کی 8ویں برسی، شیعہ علماء کونسل کے تحت درگاہ لعل شہباز قلندرؒ میں اجتماع شہدائے سیہون کی 8ویں برسی، شیعہ علماء کونسل کے تحت درگاہ لعل شہباز قلندرؒ میں اجتماع شہدائے سیہون کی 8ویں برسی، شیعہ علماء کونسل کے تحت درگاہ لعل شہباز قلندرؒ میں اجتماع شہدائے سیہون کی 8ویں برسی، شیعہ علماء...
    اسلام ٹائمز: برسی کے اجتماع سے علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ بدر الحسنین، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ حسن رضا، علامہ سجاد حاتمی، علامہ ارشاد حسین نقوی سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ خصوصی رپورٹ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام شہدائے سیہون شریف کی 8 ویں برسی کا اجتماع گولڈن گیٹ درگاہ لال شہباز قلندرؒ پر منعقد ہوا جس میں علامہ سید محمد تقی نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا جبکہ ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شرکاء سے ٹیلفونک خطاب کیا۔ برسی کے اجتماع...
    برسی کے اجتماع سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ سیہون سمیت، کراچی، خیرپور، شہدادکوٹ، کوثری نوابشاه، ٹنڈو آدم، باده، شکارپور اور جیکب آباد کے واقعات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ملوث دہشتگردوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، عزاداری پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں، کربلا کا تذکرہ رسول اللهؐ کی آلؑ کا تذکرہ ہے جس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے شہداء ملت جعفریہ و شہداء سیہون کی 8ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ گولڈن گیٹ سیہون شریف میں منائی گئی۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹیلیفونک خطاب ایس یو سی کے...
    بابائِے صیہونیت تھیوڈور ہرزل کا انیس سو چار میں انتقال ہوا تب تک صیہونی تحریک کو کئی زیرک پاسبان مل چکے تھے۔ان میں سے ایک مضبوط نام خائم وائزمین کا بھی تھا۔ وائزمین ایک روسی نژاد چوبی سوداگر کے ہاں اٹھارہ سو چوہتر میں پیدا ہوئے۔انھوں نے جرمنی سے آرگینک کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ کی۔وائزمین کے پندرہ بہن بھائیوں میں سے دو بہنوں اور ایک بھائی نے بھی کیمسٹری میں نام کمایا۔ دس بہن بھائیوں نے مختلف اوقات میں فلسطین ہجرت کی۔جب کہ وائزمین نے انیس سو دس میں برطانوی شہریت حاصل کر لی جو انیس سو اڑتالیس میں اسرائیل کے قیام تک برقرار رہی۔وائزمین کا زیادہ تر وقت مانچسٹر میں گذرا۔انیس سو سولہ تا انیس وہ برطانوی بحریہ کی ریسرچ...
    اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی میڈیا کا کہنا تھا کہ آج صبح دو محاذوں پر بحرانی کییفیت پیدا ہو چکی ہے کیونکہ ایک سمت جنوبی لبنان کے لوگ اپنے علاقوں میں واپس آنے کیلئے پر تول رہے ہیں تو دوسری جانب غزہ کی پٹی کے ہزاروں افراد اپنے تباہ حال گھروں کی طرف روانہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب میں صیہونی فوج کے حملے سے دو لبنانی شہری شہید اور 31 افراد زخمی ہو گئے۔ عبرانی نیوز ویب نے اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک دو لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا کہ "برج الملوک"، "کفرکلا" اور...
    ہلاک ہونیوالے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک واقعے کے دوران 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔...
    اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ملین مارچ کے دوران یمن کے شہری ڈھانچے پر جارح مثلث کے حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ غزہ میں صیہونی رژیم کے قبیح جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ یمن کے صوبوں "صنعاء"، "الحدیدہ" اور "عمران" پر امریکہ، برطانیہ و صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملے، بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی بالا ترین خلاف ورزی ہیں۔ جس کی شدید مذمت کی جانی چاہئے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ملین مارچ کے دوران...
۱