اسلام ٹائمز: برسی کے اجتماع سے علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ بدر الحسنین، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ حسن رضا، علامہ سجاد حاتمی، علامہ ارشاد حسین نقوی سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ خصوصی رپورٹ

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام شہدائے سیہون شریف کی 8 ویں برسی کا اجتماع گولڈن گیٹ درگاہ لال شہباز قلندرؒ پر منعقد ہوا جس میں علامہ سید محمد تقی نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا جبکہ ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شرکاء سے ٹیلفونک خطاب کیا۔ برسی کے اجتماع سے علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ بدر الحسنین، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ حسن رضا، علامہ سجاد حاتمی، علامہ ارشاد حسین نقوی سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ درگاہیں امن کا پیغام دیتی ہیں، یہ کون عناصر تھے جن کو امن پسند نہیں آیا، سیہون سانحہ کو 8 سال گذر گئے ہیں مگر واقعے کے ذمہ داروں سے عوام بے خبر ہے، حکومت و انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرے، سانحہ سیہون سمیت، کراچی، خیرپور، شہدادکوٹ، کوثری نوابشاه، ٹنڈو آدم، باده، شکارپور اور جیکب آباد کے واقعات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ملوث دہشتگردوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ا جتماع میں سندھ بھر سے علماء کرام، خطباء و ذاکرین عظام، سیاسی و ملی قومی اداروں کی شخصیات، درگاہوں کے گدی نشین حضرات نے شرکت کی۔ آخر میں شہداء کے بلند درجات کی دعا کے ساتھ وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کی دعا کی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سید خطاب کیا

پڑھیں:

عمائدین لاہور کی شیعہ بیٹھیک، صدارت علامہ احمد اقبال رضوی نے کی

مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی طرف سے مومنین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مومنین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر بہت خوبصورت اور مدلل گفتگو کی، جسے شرکاء بیٹھک نے خوب سراہا۔ شیعہ بیٹھک کے شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ سوال و جواب اور تجاویز و آراء کا سیشن ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدرات صوبائی سیکرٹر یٹ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب میں شیعہ بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔ بیٹھک کسی بھی علاقے میں آپس میں مومنین کا مل بیٹھ کر ’’ملکی وبین الاقوامی حالات کے تناظر میں ملت کے مسائل کا حل اور ملت کے مسائل میں مجلس وحدت کا کردار کیا ہے؟‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ موجودہ حالات میں مومنین کی ذمہ داری، گفت و شنید، سوال و جواب اور تجاویز و آراء پر مبنی بیٹھک کا مقصد مکتب آل محمدؑ کو مستقبل میں آنیوالے چیلنجز کے مقابلے کیلئے تیار کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی طرف سے مومنین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مومنین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر بہت خوبصورت اور مدلل گفتگو کی، جسے شرکاء بیٹھک نے خوب سراہا۔

شیعہ بیٹھک کے شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ سوال و جواب اور تجاویز و آراء کا سیشن ہوا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے مجلس وحدت مسلمین بطور مذہبی سیاسی جماعت کا تعارف کروایا اور اب تک حاصل کردہ اہداف پر بھی روشنی ڈالی۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خطاب کے علاوہ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، پاکستان کے معروف خطیب علامہ امجد علی عابدی اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور نے بھی خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی میزبانی میں منعقد ہونیوالی شیعہ بیٹھک میں شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ شیعہ بیٹھک کے اختتام پر ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نجم عباس خان نے شرکاء بیٹھک کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدائے سیہون شریف کی 8ویں برسی، شیعہ علماء کونسل کے تحت اجتماع
  • ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں عمائدین لاہور کی شیعہ بیٹھیک
  • عمائدین لاہور کی شیعہ بیٹھیک، صدارت علامہ احمد اقبال رضوی نے کی
  • ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کا خصوصی انٹرویو
  • ہمارے اہداف اعلیٰ و ارفع ہیں، عالمی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ ساجد نقوی
  • شہدائے سیہون کی 8ویں برسی، شیعہ علماء کونسل کے تحت درگاہ لعل شہباز قلندرؒ میں اجتماع
  • شہباز شریف کا دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے خطاب
  • شہید مظفر کرمانی کی برسی پر جائے شہادت پر پروگرام
  • کراچی میں جشن انوار شعبان و شہید مظفر کرمانی کی برسی پر اجتماع، ویڈیو رپورٹ