اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی میڈیا کا کہنا تھا کہ آج صبح دو محاذوں پر بحرانی کییفیت پیدا ہو چکی ہے کیونکہ ایک سمت جنوبی لبنان کے لوگ اپنے علاقوں میں واپس آنے کیلئے پر تول رہے ہیں تو دوسری جانب غزہ کی پٹی کے ہزاروں افراد اپنے تباہ حال گھروں کی طرف روانہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب میں صیہونی فوج کے حملے سے دو لبنانی شہری شہید اور 31 افراد زخمی ہو گئے۔ عبرانی نیوز ویب نے اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک دو لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا کہ "برج الملوک"، "کفرکلا" اور "حولا" میں صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 10 لبنانی شہری زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب لبنانی فوج بھی ملک کے جنوبی علاقے "عیتا شعب" داخل ہو گئی۔ اُدھر صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ لبنانی شہری جنوبی لبنان کے 26 علاقوں میں اپنے گھروں کو نہیں لوٹ سکتے۔ اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے جنوبی لبنان کے علاقے "حولا" میں 2 شہریوں کو اپنے گھروں میں واپسی کے دوران گرفتار کرنے کی خبر دی۔ صیہونی ٹی وی 12 نے رپورٹ دی کہ آج صبح دو محاذوں پر بحرانی کییفیت پیدا ہو چکی ہے کیونکہ ایک سمت جنوبی لبنان کے لوگ اپنے علاقوں میں واپس آنے کے لئے پر تول رہے ہیں تو دوسری جانب غزہ کی پٹی کے ہزاروں افراد اپنے تباہ حال گھروں کی طرف روانہ ہیں۔ جنوبی لبنان کے باشندے "حزب الله" کے سابق سربراہ شہید "سید حسن نصر اللہ" کی تصویریں اٹھائے اور "لبیک یا نصر الله" کے نعرے لگاتے اپنے گھروں میں واپس جا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں صیہونی مرکاوا ٹینکوں کی کوئی پروا نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنوبی لبنان کے میں صیہونی

پڑھیں:

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان

اسرائیل نے پیر کی ڈیڈ لائن کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا انخلا علاقے میں لبنانی فوج کی تعیناتی اور معاہدے پر عمل درآمد پر منحصر ہے۔

معاہدے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے سے پیر کی صبح 4 بجے تک حزب اللّٰہ جنگجو اور اسرائیلی فوج کا انخلا ہونا ہے اور لبنانی فوج کی تعیناتی ہونی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے یمن میں عملے کے اراکین کو حراست میں لینے پر حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید
  • جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد میں اضافہ
  • ہم کسی بھی صیہونی فوجی کو اپنی سرزمین پر نہیں رہنے دیں گے، لبنانی وزیر
  • جنوبی لبنان، صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 15 ہو گئی، 80 زخمی
  • گھروں کو لوٹنے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 22 شہید، 124 زخمی
  • ہم نے فلسطین کیلئے جو کچھ کیا اس پر ہمیں فخر ہے، لبنانی رکن پارلیمنٹ
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 افراد شہید اور 44 زخمی
  • اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فوج تعینات رکھنے کا اعلان
  • اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان