برسی کے اجتماع سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ سیہون سمیت، کراچی، خیرپور، شہدادکوٹ، کوثری نوابشاه، ٹنڈو آدم، باده، شکارپور اور جیکب آباد کے واقعات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ملوث دہشتگردوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، عزاداری پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں، کربلا کا تذکرہ رسول اللهؐ کی آلؑ کا تذکرہ ہے جس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے شہداء ملت جعفریہ و شہداء سیہون کی 8ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ گولڈن گیٹ سیہون شریف میں منائی گئی۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹیلیفونک خطاب ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کیا جبکہ علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید ارشاد حسین نقوی، علامہ محمد علی جروار، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر علی سبحانی اور دیگر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ درگاہیں امن کا پیغام دیتی ہیں، یہ کون عناصر تھے جن کو امن پسند نہیں آیا، سیہون سانحہ کو 8 سال گذر گئے ہیں مگر واقعے کے ذمہ داروں سے عوام بے خبر ہے، حکومت و انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرے، سانحہ سیہون سمیت، کراچی، خیرپور، شہدادکوٹ، کوثری نوابشاه، ٹنڈو آدم، باده، شکارپور اور جیکب آباد کے واقعات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ملوث دہشتگردوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، کانوائے پر فائرنگ سے کئی بیگناہ شہری مارے گئے، حتیٰ کہ معصوم شیر خوار بچے بھی بیدردی سے قتل کئے گئے اور امدادی سامان خورد و نوش کی چیزیں پہنچانے میں مسائل درپیش ہیں، عوام تو اپنی جگہ انتظامیہ بھی غیر محفوظ ہے، بگن میں ظلم و بربریت کس نے کیا دہشتگردوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے، ہمارا مطالبہ ہے پاراچنار میں فوری ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ ہزاروں کی تعداد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عزاداری ہمارا آئینی حق ہے، لوکل سطح کی انتظامیہ ریکارڈ میں نہ ہونے کا بہانا بناکر مجالس و جلوس اور باالخصوص سبیلوں میں رکاوٹ ڈالتی ہے، محرم الحرام سے قبل ہوم سیکرٹری اور آئی جی سندھ کی جانب سے ایک ہدایات نامہ جاری ہوتا ہے جس کی بعض شقیں غیر آئینی ہیں، سمجھ سے بالاتر ہے پانی پلانا کس مذہب مکتب مسلک یا قانون میں جرم ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ عزاداری پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں، کربلا کا تذکرہ رسول اللهؐ کی آلؑ کا تذکرہ ہے جس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران مہنگائی بیروزگاری پر توجہ دیں، ملکی معشیت کو بہتر بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، سندھ کے بعض علاقوں، کشمور، کندھکوٹ، شکارپور، گھوٹکی، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ڈکیتی چوری بھتہ خوری اغوا لوٹ مور کا بازار گرم ہے، وزیراعلیٰ سندھ ہوش کریں یہ وہی عوام ہے جس کے ووٹوں سے آپ اعلیٰ ایوان میں بیٹھے ہیں، سندھ کے کچے کے علاقوں میں امن بحال کروائیں۔ جلسے میں سندھ بھر سے علماء کرام، خطباء و ذاکرین عظام، سیاسی و ملی قومی اداروں کی شخصیات، درگاہوں کے گدی نشین حضرات نے شرکت کی۔ آخر میں شہداء کے بلند درجات کی دعا کے ساتھ وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کی دعا کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سید نے کہا کہ کا تذکرہ

پڑھیں:

پی ایس ایل 10:افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندر کے خلاف شاندار فتح

پاکستان سپر لیگ  10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح ،کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کپتان شاداب خان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فخرزمان محض ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہیں اعظم خان نے ریلے میریڈتھ کی گیند پر کیچ کیا۔ پانچویں اوور میں محمد نعیم بھی 8 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں اعظم خان ہی نے جیسن ہولڈرز کی گیند پر کیچ کیا، اس کے بعد وقفے وقفے سے لاہور قلندرز کی وکٹیں گرتی رہیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے صرف عبداللہ شفیق نے ففٹی اسکور کی، انہوں نے محض 38 گیندوں پر 66 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی سام بلنگ، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویزا صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل نے 13، سکندر رضا نے 23 ، شاہین شاہ آفریدی 2، اور حارث رؤف نے 10 رنز بنائے، آصف آفریدی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں جبکہ نسیم شاہ، ریلے میریڈتھ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ صرف ایک رنز پر گر گئی تھی جب اینڈریز گوس 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ تاہم اس کے بعد اسلام آباد کی ٹیم تھوڑا سنبھل کر کھیلی لیکن صاحزادہ فرحان جو خاصا تیز کھیل رہے تھے 9 ویں اوور میں 63 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، حارث رؤف نے ان کا شکار کیا، انہوں نے 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے جن میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔ دوسری وکٹ کے لیے صاحبزادہ فرحان اور کولن منرو نے 55 رنز کی شراکت داری سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔ دو وکٹیں گرنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہترین کھیل پیش کیا اور 140 رنز کا ہدف 18اوور میں حاصل کر لیا، کولن منرو نے ایک چھکے اور 7 چوکے کی مدد سے 59 رنز کی شاندر اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا نے 41 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ لاہور قلندرز کے آصف آفریدی اور حارث رؤف ایک، ایک وکٹ لے سکے، شاہین آفریدی سمیت کوئی اور باؤلر ایک بھی کھلاڑی کو آؤٹ نہیں کرسکے۔

متعلقہ مضامین

  • امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
  • مشال خان کی 8 ویں برسی: ‘یونیورسٹی میں سب کے سروں پر خون سوار تھا’
  • نئی نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، تحفظات سن کر فیصلہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
  • جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام ’’اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘‘ ہوگا
  • 6 کینالز نکالنے کا معاملہ: سندھ بار کا آج صوبے بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
  • پی ایس ایل 10:افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندر کے خلاف شاندار فتح
  • شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفاقی وزیر محمد یوسف سے ملاقات 
  • فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت، ایم ڈبلیو ایم کا ضلع غربی کراچی میں احتجاج
  • پاکستان کے علماء کرام نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے جہاد کا اعلان کردیا، شاداب نقشبندی
  • کچھ عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، کامران خان ٹیسوری