2025-02-20@23:51:58 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«ریفرنس ا ئے گا تو»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جب ریفرنس آئے گا تو دیکھا جائے گا،کچھ غلط نہیں  کیا تو ڈرنا کس بات کا،ڈرے وہ جس نے کچھ کیا ہو۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی کے سوال حکومت کی جانب سے ریفرنس آئے گا تو کیا ہوگا،کے جواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے  کہا کہ جب ریفرنس آئے گا تو دیکھا جائے گا،کچھ غلط نہیں  کیا تو ڈرنا کس بات کا،ڈرے وہ جس نے کچھ کیا ہو، کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے،جسٹس منصور علی شاہ کاکہناتھا کہ مقدمات کی شرح دیکھ لیں،کس کے کتنے فیصلے ہیں سب ویب سائٹ پر موجود ہے۔ دو ججز...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سربراہ نے بہت اچھے انداز میں پاکستانی حکومت کی تعریف کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جو کھٹکا تھا کہ آئی ایم ایف نہیں مانے گا وہ اب نہیں رہا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دبئی میں ہماری پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جنہوں نے بڑی مثبت تجاویز دیں، انہوں نے کہا کہ آپ سرمایہ کاری کے لیے ماحول ساز کرنے کے حوالے سے جو بھی اقدامات کرسکتے ہیں وہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کو سراہا...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ترک صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ شہباز شریف اور ترک صدر پاک ترک سٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ ترک صدر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ترکیے کے صدر کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
    ایک بیان میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ ملک جن مسائل میں گھرا ہوا ہے اس کی وجہ سیاسی کشیدگی اور سودی نظام ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے اپیل ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سودی نظام خاتمہ ضروری ہے اور سیاسی کشیدگی کو ختم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی موجودہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود اضافی بلز نے ہر طبقہ کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری...
    پشاور:  وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ  صوبائی حکومت کا MI 17 ہیلی کاپٹر اییر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی modification کرکے اسے ایئر ایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولنس کے لیے فنڈ فراہم کرے  گی۔  ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لیے پیش کیا جو پہلے ہی کرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔ 
    پشاور (صباح نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزرکی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس موقع پر متعلقہ حکام نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاریہے،وزیراعلی نے کہا صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔
۱