ورلڈ بینک کے منصوبوں پر حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا‘ گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پشاور (صباح نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزرکی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس موقع پر متعلقہ حکام نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں 1.
ہے،وزیراعلی نے کہا صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورلڈ بینک کے
پڑھیں:
مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور جلد ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں۔
ترجمان کے مطابق اڈیالہ میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ اوربانی پی ٹی کی ملاقات میں اہم سیاسی امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔
ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات اوراختلافات پر بھی بات چیت ہوگی۔