وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایئرایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پشاور:
وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا MI 17 ہیلی کاپٹر اییر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی modification کرکے اسے ایئر ایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولنس کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لیے پیش کیا جو پہلے ہی کرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
انطالیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، خاتون اول محترمہ امینے اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
صدر اردوان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
صدر اردوان نے مریم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025 سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں ۔