2025-03-10@04:52:27 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«رنویر الہ ا بادیا نے»:
ویب ڈیسک : کراچی کے ایک 13 سالہ لڑکے نے اے آئی کورس کرنے کے بعد شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ کراچی کے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی کاشان عدنان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی کامیابی کا سہرا سیلانی ویلفیئر سے مکمل کیے گئے AI اور چیٹ بوٹ ڈویلپمنٹ کورس کو دیا۔ نوجوان نے ویب اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ کا کورس بھی مکمل کیا۔ کاشان عدنان نے انکشاف کیا کہ وہ ماہانہ 500,000 روپے کماتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری نوجوان نے کہا کہ اس نے آغاز ٹیک کے نام سے اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی گاہکوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔...
نازیبا ریمارکس سے تنازع میں گھرے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا نے عدالت میں تحریری معافی نامہ جمع کرادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر الٰہ آبادیا نے معافی نامے میں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ وہ خواتین سے متعلق گفتگو میں احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔ رنویر الہ آبادیا نے اپنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی اور آخری غلطی ہے۔ آئندہ الفاظ کا استعمال بہت سوچ بچار کے بعد کروں گا۔ نیشنل کمیشن فار ویمن کے روبرو رنویر کے ساتھ تشار پجاری، سوربھ بوترا اور پوروا مکھیجا بھی پیش ہوئے۔ کمیشن نے چاروں کو خبردار کیا کہ خواتین کے بارے میں نامناسب زبان کسی طور قابلِ قبول نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رنویر الہ آبادیا نے سمے رائنا...
بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے عسکری ترقی کے لئے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کے ترقیاتی تقاضوں پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے کل رکنی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چار سال سے زائد عرصے سے چینی فوج کی تعمیر کے لئے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” پر عمل درآمد کے بعد سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے بہت سے تضادات اور مسائل...
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میںسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی بیماری کی بنیاد پرحاضری کے لئے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا، سابق پرنسپل محمد خان بھٹی پیش نہ ہوئے۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقہ فوجی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو برنز یونٹ ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 32 سالہ شیراز اور ان کی اہلیہ صائمہ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 4 سالہ ضامن اور 7 سالہ زین شامل ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن مائیک ایمسبری کو اپنے حلقے میں شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی نے 45 سالہ پال فیلو کو مکے رسید کیے جس سے ان کو گہرے زخم آئے تھے۔ متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور یہ معاملہ سامنے آنے پر رکن اسمبلی کو ان کی جماعت نے معطل بھی کردیا تھا۔ تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرنے پر 55 سالہ مائیک ایمسبری کو ڈپٹی چیف مجسٹریٹ نے 10 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ غصے اور اپنے جذبات پر کنٹرول نہ رکھنے کا نتیجہ تھا جو کہ اس عہدے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ...
معروف موسیقار اے آر رحمان نے فلم چھاوا کے میوزک لانچ ایونٹ میں رنویر الہ آبادیا تنازعے پر دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ ایونٹ ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں وکی کوشل، راشمیکا مندانا، ڈائریکٹر لکشمن اوٹیکر اور پروڈیوسر دنیش وجن نے شرکت کی۔ ایونٹ میں وکی کوشل نے اے آر رحمان سے دلچسپ سوالات کیے، جن میں سے ایک تھا: "آپ اپنی موسیقی کو تین ایموجیز میں بیان کریں گے؟” اے آر رحمان نے ہنستے ہوئے کہا، "ایک تو وہ ہوگا جس کا منہ بند ہو، کیونکہ پچھلے ہفتے ہم نے دیکھا کہ جب منہ کھلا تو کیا ہوا!” یہ جملہ سنتے ہی ایونٹ میں قہقہے گونج...
معروف گلوکار بی پراک کے بعد اداکارہ اروشی روتیلا نے بھی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کے بعد ان کے پوڈکاسٹ 'بیئر بائسیپس' میں جانے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اروشی نے رنویر الہ آبادیا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے بھی اَن فالو کردیا ہے اور ان کے پوڈکاسٹ میں شیڈول اپنی شرکت سے منع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی روتیلا اپنی تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی باکس آفس پر بڑی کامیابی کے بعد وہ اس شو میں دکھائی دینے والی تھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla...
بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیا کی یوٹیوب کے ماہانہ آمدن سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق متنازع بیان کی وجہ سے ان دنوں رنویر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور لوگوں کو ان کی آمدنی سے متعلق بھی جاننے میں بےحد دلچسپی ہے۔ تاہم اب رنویر الہٰ آبادیا کی ماہانہ آمدن اور اثاثوں کی مجموعی مالیت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر الہ آبادیا کی یوٹیوب کی ماہانہ آمدن قریب 40 ہزار ڈالرز ہے جبکہ سالانہ آمدن 40 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے۔ ساتھ ہی ان کا آفس اور بنگلے، گاڑیاں بھی ان کے اثاثوں میں شامل ہیں۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بھارت میں ان دنوں جاری معروف پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیہ اور مقبول کامیڈین سمے رائنا کے تنازع کو پاکستانی یوٹیوبر سے جوڑا ہے۔کچھ دن قبل یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں شرکت کی اور ایک امیدوار سے والدین سے متعلق تضحیک آمیز سوالات کیے اور نامناسب عمل کے بدلے 2 کروڑ روپے کی پیشکش بھی کی۔ اس واقعے کے بعد رنویر، سمے رائنا اور شو کے دیگر ججز، جن میں اشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا شامل ہیں، ان کے خلاف پولیس شکایت درج کروائی گئی۔بھارتی سوشل میڈیا پر سمے اور رنویر کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، یہاں تک کہ مشہور بھارتی اداکاروں اور ہدایتکاروں...
معروف گلوکار بی پراک نے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے پوڈکاسٹ 'بیئر بائسیپس' پر اپنی شرکت منسوخ کر دی۔ بی پراک نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں رنویر کی سوچ کو ’قابل مذمت‘ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘ شو میں بھارتی ثقافت کی غلط تصویر پیش کی گئی، جو ناقابل قبول ہے۔ رنویر الہ آبادیا جو اپنے یوٹیوب چینل پر مشہور شخصیات کے انٹرویوز کے لیے جانے جاتے ہیں، اپنے متنازع بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ مشہور مصنف نیلیش مشرا نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل دیا اور شو کے مواد...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزہ کے لیے درخواستیں کھول دیں۔ گلف نیوز کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ اب یو اے ای کے 10 سالہ بلیو ریذیڈنسی ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس ویزہ کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا، طویل مدتی ویزہ کا مقصد پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کو راغب کرنا ہے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کرسکیں، درخواستیں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) کے ذریعے اس کے آفیشل آن لائن ویزہ سروسز پلیٹ فارم پر جمع...
پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔ پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔ نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔ بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے...
اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان ایف آٗئی کے مطابق معراج خان، عثمان خان، اسد علی، مرتضیٰ علی اور 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد ازاں سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کرنی تھی۔ ملزمان نے واجد خان اور فیصل خان نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے جبکہ ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے بھی ادا کیے گئے۔ تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے بھی برآمد ہوئے۔...
بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...