Daily Mumtaz:
2025-01-22@09:56:56 GMT

ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستان کیخلاف 148 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستان کیخلاف 148 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔

پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔

نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔

بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے بازوں میں سے کوئی بھی 11 رنز سے زیادہ اسکور نہیں کرسکا تھا اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا کہ اننگ کا ٹاپ اسکور آخری تین بلے بازوں کے ہوں۔

اسکے علاوہ تاریخ میں ایسا تیسری بار ہوا ہے جب اننگ کے دو ٹاپ اسکورر آخری دو بلے باز ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں بیٹرز دوسری اننگ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈ کا تھا، عطا اللہ تارڑ

لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دنیا کے کرپٹ لیڈر ثابت ہو گئے، دنیا نے بانی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں،  تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈ کا تھا۔

عطا اللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 238 کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہائی کورٹ ممیں کیس پر اپیل میں جائیں گے تو یہ جہاں مرضی جائیں، ان کے پاس 190 ملین پائونڈ کا جواب نہیں ہے  پیسہ اپنی جیبوں میں ڈالا گیا 25 کروڑ کا گھر بنایا ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئیں، عدالتی فیصلے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کرپٹ ہونے پر مہر ثبت کر دی۔
 عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بند لفافے کی منظوری کر کے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جرم چھپانے کیلیے مذہب کارڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے پاس 190 ملین کرپشن کا حساب نہیں۔ میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کیا 190 ملین کیس میں رقم این سی اے نے پاکستان کو نہیں دی؟ بند لفافہ خان صاحب نے کھولنے نہیں دیا جبکہ وفاقی وزراء نے کھولنے کا کہا تھا۔
 
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کرپشن میں پکڑا گیا ہے، پوری دنیا نے اس کی کرپشن دیکھ لی۔
 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلیے کام کر رہے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
  وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت کا اعتراف کیا جا رہا ہے، پوری دنیا پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ تعریف کر رہی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 4 فیصد پر آگئی۔
انہوں نے کہا کہ مجرم اور حواریوں کو سزا ہوئی ہے، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے پاکستان کو پیسہ واپس کیا تو اپنی جیبوں میں پیسہ ڈال لیا، ڈکیتی کے بعد کہتے ہیں ہم نے تو یونیورسٹی میں سیرت النبی کی تعلیم دی، بتائیں تو سہی کون سا عالم وہاں دینی تعلیم دے رہا ہے؟
عطا اللہ تارڑ وزیر نے کہا کہ یہ تو مذہب کارڈ استعمال کرکے مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب تم پر مہر لگ چکی ہمیشہ ڈاکو رہو گے، ملک میں تقسیم کرکے سیاست زہر آلود کیا۔
 انہوں نے حلقے کے عوام سے خطاب میں کہا کہ اس علاقے میں گیس کا مسئلہ ہے، اسے حل کریں گے، عوام سے جو الیکشن میں وعدے کیے، ان وعدوں کو پورا کرنے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
  • اسرائیل کو اپنی تاریخ میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسرائیلی اخبار
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنالیا
  • تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈ کا تھا، عطا اللہ تارڑ
  • کتاب ’تاریخِ پاکستان۔ چند حقائق جو منظرِ عام پر نہیں آئے‘ کی تقریبِ رونمائی
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے باوجود سابق کھلاڑی تنقید کیوں کررہے ہیں؟
  • صدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد