نازیبا ریمارکس سے تنازع میں گھرے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا نے عدالت میں تحریری معافی نامہ جمع کرادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر الٰہ آبادیا نے معافی نامے میں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ وہ خواتین سے متعلق گفتگو میں احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

رنویر الہ آبادیا نے اپنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی اور آخری غلطی ہے۔ آئندہ الفاظ کا استعمال بہت سوچ بچار کے بعد کروں گا۔

 نیشنل کمیشن فار ویمن کے روبرو رنویر کے ساتھ تشار پجاری، سوربھ بوترا  اور پوروا مکھیجا بھی پیش ہوئے۔

کمیشن نے چاروں کو خبردار کیا کہ خواتین کے بارے میں نامناسب زبان کسی طور قابلِ قبول نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رنویر الہ آبادیا نے سمے رائنا کے شو میں ایک نامناسب تبصرہ کیا تھا جس سے تنازع کھڑا ہو گیا تھا اور سپریم کورٹ نے ان کے شو پر پابندی بھی لگادی تھی جسے بعد میں اُٹھالیا گیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رنویر الہ ا بادیا نے

پڑھیں:

مردان میں آبپاشی کے نالے پر تنازع، فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

مردان میں آبپاشی کے نالے پر ہونے والے تنازع پر دو گرہوں میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں دو گروپوں کے درمیان آبپاشی کے نالے کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے تتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی ایس پی ارشاد خان کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے دو راہگیر بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: میو ہسپتال کا تنازع شدت اختیار کرگیا
  • شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف مشکل میں پھنس گئے، قانونی نوٹس جاری
  • نوشہرہ: بجلی میٹر کے تنازع پر ملزم نے مان، بہن اور بھائی کو قتل کردیا
  • مردان میں اراضی کا تنازع، فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
  • مردان میں آبپاشی کے نالے پر تنازع، فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
  • شہباز گل الیکشن کمیشن کے کرتا دھرتا کے ذریعے بیرون ملک گئے.شیر افضل مروت
  • پراسیکیوشن ام حسان و دیگر پر کار سرکار میں مداخلت ثابت نہیں کرسکی، ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
  • پنجاب: کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی تشہیری مہم، ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سے رپورٹ مانگ لی