2025-01-26@09:49:58 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«خالد سراج ٹیکسٹائل ملز»:
کراچی(کامرس رپورٹر) خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کو 3 ماہ کے دوران 13.7ملین روپے خسارہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کا خسارہ 13.7 ملین روپے رہا ہے جبکہ دوسری جانب 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے 3 ماہ کے دوران کمپنی کو 329 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔اس طرح 2023 کی دوسری سہ ماہی میں منافع کی بجائے 2024 کے اسی عرصہ کے دوران خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کو خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کراچی: مضبوط کاروبار، تجارت اور برآمدات کے ذریعے معاشی نمو کو تیز کرنے کے لیے، ایکسپورٹرز، صنعت کاروں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک پرو بزنس اسٹرٹیجک ٹیکسٹائل پالیسی فریم ورک (STPF) تشکیل دے، اور ایک ٹیکسٹائل اور اپیرل پالیسی بنائے، پالیسی کے فوری نفاذ اور عملدرآمد کیلیے ایکسپورٹ سیکٹر کو ترجیح دی جائے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی میں پائیدار، قابل عمل، اور عملی اقدامات شامل ہونے چاہئیں، کیونکہ پچھلی 2020-2025 کی پالیسیوں میں بیان کردہ بہت سے اقدامات پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے۔ کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی...
کراچی: ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بڑھتی ہوئی خام مال قیمتوں اور زائد پیداواری لاگت کے باوجود بہتر ہونے لگی ۔ زرائع کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹس ایک سال میں 6فیصد بڑھ کر دسمبر 2024 میں 1ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس سالانہ 20فیصد اور ماہانہ 9فیصد اضافے سے 35کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی، اسی طرح نٹ ویئر گارمنٹس کی برآمدات 7فیصد بڑھ کر 39کروڑ 10لاکھ ڈالر رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بیڈ وئیر گارمنٹس کی برآمدات 13فیصد بڑھ کر 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی، تولیہ مصنوعات کی برآمدات 1فیصد اضافے سے 8کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی۔ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )جولائی تا دسمبر مالی سال 2024-25کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 9.67 فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں اگست میں 13 فیصد، ستمبر میں 17.92 فیصد، اکتوبر میں 13.11 فیصد، نومبر میں 10.81 فیصد اور دسمبر میں 5.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں برآمدات میں 3.09 فیصد کمی واقع ہوئی.(جاری ہے) تجارتی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال میں سخت ٹیکس اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے اس شعبے کو علاقائی حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑے گی تاہم بنگلہ دیش...
جرمنی (کامرس رپورٹر)اب تک کی سب سے بڑی پاکستانی نمائش، جس میں 275 نمائش کنندگان نے ہیئم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی نمائندگی کی۔ 65 ممالک کے 3000 سے زائد نمائش کنندگان میں سے پاکستان تیسرے نمبر پر رہا جہاں سب سے زیادہ نمائش کنندگان تھے۔ ان نمائش کنندگان نے گھریلو ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی ایک شاندار رینج پیش کی، جن میں بیڈ شیٹس، تولیے، کچن لائنین، اور ڈیکور ایٹو فیبریکس شامل تھیں، جنہوں نے عالمی خریداروں اور صنعت کے رہنماؤں کی اہم توجہ حاصل کی۔روایتی منڈیوں سے آگے کی توسیع پاکستانی نمائش کنندگان کا ہیئم ٹیکسٹائل 2025 میں شرکت کا ایک اہم مقصد اپنی مارکیٹ کی رسائی کو روایتی یورپی گاہکوں تک محدود رکھنے سے آگے بڑھانا...
جرمنی (کامرس ڈیسک)جرمنی کے تجارتی شہر فرینکفرٹ میں گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل میںپاکستانی ایگزی بیوٹرزکو کامیابی حاصل ہوگئی۔دنیا بھر کے 3ہزار سے زائد ایگزی بیوٹرز میں سے زیادہ تر پاکستانی پویلین میں پہنچ گئے۔نمائش میں پاکستان کے ایکسپورٹرز کی ریکارڈ تعداد نمائش میں شرکت میں حصہ لے رہی ہے پاکستانی پویلین غیر ملکیوں میں توجہ مرکز بناہواہے۔گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی نمائش میں روا ں سال پاکستان کی نمایا ں موجودگی نے ملکی برآمدات بڑھانے کے واضح امکانات ظاہر کردیئے ہیں۔ وفاقی وزارت تجارت نے نمائش کی اہمیت کے پیش نظر وسیع و عریض قومی پویلین بھی قائم کیا ہے جس میں 64 چھوٹی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔قومی پویلین کا افتتاح فرینکفرٹ میں...