2025-02-19@04:25:52 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«حکومتی اراکین نے»:

    پشاور: ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین نے مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک ہوگئے اور صوبے بھر میں مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے  کا مطالبہ کردیا، جبکہ اراکین کے اصرار پر ایوان میں واقعے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین دونوں کو شامل کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں گزشتہ روز اراکین نے ملاکنڈ یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعے کی شدید مذمت...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیرافضل مروت نے مجھے کیوں نکالا کا نعرہ لگادیا، حکومتی اراکین نے بھی شیر افضل کے حق میں نعرے لگادیے۔ شیر افضل مروت کا کہناہے کہ عمران خان نے کہا کہ شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا، یہ وزارتیں لینے، اسٹینڈنگ کمیٹیاں لینے یا کسی کو بنانے یا پھر کسی کو گرانے کیلیے خان کے پاس جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیر افضل مروت حکومتی گیٹ سے ایوان میں داخل ہوئے، حکومتی اراکین نے ڈیسکبجاکر استقبال کیا جس پر اسپیکر نے کہا کہ آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔ وقفہ سوالات پر اسپیکر نے سوال کرنے کا کہا تو انہوں نے کہا کہ میرا سوال تو اس...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی ایوان میں آمد ایک دلچسپ سیاسی منظر کا سبب بنی، حکومتی ارکان نے ان کا ڈیسک بجا کر خیرمقدم کیا جبکہ بعد میں اپوزیشن اراکین نے بھی ان کے استقبال میں ڈیسک بجائے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، جنہوں نے شیر افضل مروت کے بعض تبصروں پر ازراہ مذاق دلچسپ جملے بھی کہے، جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ وقفہ سوالات کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ “میرا سوال اپنے دوستوں سے ہے مجھے پارٹی سے کیوں نکالا؟” اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ “یہ کوئی سوال نہیں تھا” اس...
     تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے بھی مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت  آج اپوزیشن گیٹ سےایوان میں آنے کےبجائے حکومتی گیٹ سے داخل ہوئے جبکہ ان کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے۔ شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے لیکن پی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے بھی مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کردیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت آج اپوزیشن گیٹ سےایوان میں آنے کےبجائے حکومتی گیٹ سے داخل ہوئے جب کہ ان کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے۔ شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے...
    رہبر معظم انقلاب سے اپنی ایک ملاقات میں محمد اسماعیل درویش کا کہنا تھا کہ ہم انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر غزہ کی کامیابی کو نیک شگون سمجھتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ملاپ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی بنیاد بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کی سربراہی کونسل کے چئیرمین "محمد اسماعیل درویش" ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے رہبر معظم کے نمائندے اور ایران کی قومی سلامتی کے سربراہ "علی اکبر احمدیان" سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد اسماعیل درویش کے علاوہ حماس کے ڈپٹی پولیٹیکل بیورو چیف "خلیل الحیه" اور مغربی کنارے میں حماس کے سربراہ "زاھر جبارین" سمیت متعدد...
    آسٹریلیا میں 17 سالہ لڑکی کو شارک نے مار ڈالا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سڈنی میں ایک شارک نے مشرقی آسٹریلوی جزیرے پر تیراکی کرنے والی 17 سالہ لڑکی کو کاٹ کر ہلاک کر دیا۔ آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ ملک میں صرف 5 ہفتوں کے دوران شہریوں کی ہلاکت کا باعث بننے والا تیسرا  حملہ ہے۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ پیرامیڈیکس عملہ نوجوان لڑکی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے  کوئینز لینڈ کے ووریم بیچ کر پہنچے، شارک کے حملے کے باعث لڑکی کے جسم کے اوپری حصے میں شدید زخم آئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو ریاستی  دارالحکومت برسبین سے تقریباً 50 کلومیٹر (30...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے ایک بارپھرپیٹرولیم مصنوعات سمیت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کو ملک میں معاشی ترقی کے حکومتی دعوؤں کی نفی ہے قراردیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت جھوٹ کی بنیادپرکھڑی ہے۔دوسری جانب شاٹ فال پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کا منی بجٹ لانے کا مطالبہظالمانہ ہماری آزادی و خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیر خزانہ صاحب اپنا گھر ٹھیک کا مطلب مہنگائی کے طوفان سے عوام کو زندہ زمین میں درگور کرنا نہیں بلکہ وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج اور شاہانہ اخراجات ختم کرکے کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں منعقدہ شعبہ جات کے اجلاس سے...
    اسلام آ باد(نمائندہ جسارت) کفایت شعاری کے تمام حکومتی دعوے دھرے رہ گئے۔ وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں ومراعات میں200فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے سفارشات کی منظوری کے بعد ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 ء سے لاگو ہوگا اوررواں ماہ سے ہر رکن کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، وہ اب بھی 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کریں گے۔ اسپیکر آفس کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ...
    اسلام ٹائمز: جی او سی نے حکومت کو جرگہ سے برئ الذمہ قرار دیتے ہوئے پاراچنار کی بھوک اور افلاس کو اصل علاج اور حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگر مجبور نہ ہوتے تو شاید ٹل تک پہنچ چکے ہوتے اور کہا کہ یاد رکھیں، ٹل سے آگے بھی علاقے ہیں۔ باب کرم پر جھنڈے کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ آغا مزمل کی گرفتاری پر جرگہ ممبران کی جانب سے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدہ کے یونین صدر ارشاد بھی تو گرفتار ہیں۔ سخت لہجے میں گفتگو کے دوران انتہائی اہم راز گفتگو میں افشا ہوئے۔ اندر کی ساری بھڑاس اور تعصب باہر نکل آیا۔ تحریر: شبیر حسین ساجدی منگل 28...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد سے زائد اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی خزانے پر بوجھ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر نت نئے ٹیکسز لگا کر یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ کرکے عوام کا خون نچوڑ کر اپنی شاہ خرچیاں پوری اور اراکین اسمبلی کو نواز رہی ہے، قوم کو یہ بھی بتایا جائے کہ ہر صوبائی و قومی اسمبلی کو ہر ماہ کیا سہولیات دی جاتی ہیں؟ سالانہ ترقیاتی بجٹ کتنا دیا جاتا ہے؟ تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ ایک ممبر انہیں ہر ماہ کتنے میں پڑتا ہے؟ عوام کے خون پسینے کی...
    وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے تو اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے اووو اووو کی صدائیں بلند کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں اور رہائی کے لیے بھی نعرے بازی کی گئی۔ مزید پڑھیں: سینیٹ اجلاس: احسن اقبال کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج اپوزیشن ارکان کی جانب سے کون آیا کون آیا، چور آیا چور آیا کے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ حکومتی ارکان کی جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا کے جوابی نعرے لگائے گئے۔ اس شور شرابے میں اسپیکر ایاز صادق کی بات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے اراکین نے سپیکر سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کیلئے حکومت اوراپوزیشن یک زبان ہوگئے، اراکین پارلیمنٹ نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے دوران تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر  اراکین  پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ سپیکرزکانفرنس کی سفارشات پرعمل کیا جائے۔  سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی نے  شکوہ کیا کہ صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہیں  اور مراعات ہم سے زیادہ ہیں لہٰذا ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ وزارت داخلہ کا نئی نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ حکومتی رضامندی پرقومی اسمبلی...
    اسلام آباد (آن لائن)حکومتی اور تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ، اس دوران حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین نے تنخواہیں بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھوں گا ،ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں قانون سازی اور حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔
۱