مجھے کیوں نکالا؟ شیر افضل مروت نے اسمبلی میں نعرہ لگادیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیرافضل مروت نے مجھے کیوں نکالا کا نعرہ لگادیا، حکومتی اراکین نے بھی شیر افضل کے حق میں نعرے لگادیے۔ شیر افضل مروت کا کہناہے کہ عمران خان نے کہا کہ شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا، یہ وزارتیں لینے، اسٹینڈنگ کمیٹیاں لینے یا کسی کو بنانے یا پھر کسی کو گرانے کیلیے خان کے پاس جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیر افضل مروت حکومتی گیٹ سے ایوان میں داخل ہوئے، حکومتی اراکین نے ڈیسک
بجاکر استقبال کیا جس پر اسپیکر نے کہا کہ آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔ وقفہ سوالات پر اسپیکر نے سوال کرنے کا کہا تو انہوں نے کہا کہ میرا سوال تو اس وقت اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے؟ جس پر حکومتی اراکین نے قہقہے لگائے پر پی ٹی آرائی اراکین خاموش رہے۔ حکومتی اراکین نے شیر افضل کا ساتھ دیتے ہوئے ظالموں جواب دو مروت کو حساب دو کے نعرے لگائے اور بیرسٹر گوہر سے کہا کہ آپ بھی ہمارا ساتھ دیں۔ حنیف عباسی نے شیر افضل سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں پارٹی میں واپس بھجوائیں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر بات ٹھیک نہیں بتائی جاتی اور غلط کان بھرے جاتے ہیں، عمران خان نے استعفیٰ دینے کا کہا تو ایک منٹ دیر نہیں کروں گا۔ شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اان کا دماغ خراب ہے جو مجھے ڈسپلن سکھا رہے ہیں۔ اب میں ڈسپلن کی قید سے آزاد ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے آوازیں اٹھائی ہیں کہ پارٹی فنڈ کا آڈٹ ہونا چاہیے، وکلاء کو فیسیں دینے کا آڈٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ماضی میں پارٹی ٹکٹ بیچنے کا الزام لگا ہے اس کا آڈٹ ہونا چاہیے۔ لوگ ڈونیشن دیتے ہیں تواس رقم کا پتا تو ہونا چاہیے کہ وہ کہاں استعمال ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حکومتی اراکین نے شیر افضل مروت نے کہا کہ
پڑھیں:
پارلیمانی پارٹی ارکان کا شیر افضل کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ، ذرائع
شیر افضل مروت - فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جذباتی گفتگو اور کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں نکالا؟
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے سوال اٹھایا کہ ’ہم سب کو بتایا جائے مروت کو کیوں نکالا؟‘
اس دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پر حل کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔