2025-02-24@19:37:33 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«جوڑے کے»:

    افغانستان میں 18 برسوں سے علم و ہنر کے مرکز چلانے والا برطانوی جوڑا لاپتا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوڑے کے بچوں نے بتایا کہ والدین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے اور ممکن ہے طالبان نے انھیں حراست میں لے لیا ہے۔ افغانستان میں 2021 میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد بھی برطانوی جوڑے نے تعلیم اور تربیت کے پروگرامز جاری رکھے ہوئے تھے۔ طالبان نے اپنے ابتدائی دور میں برطانوی جوڑے کے ان تعلیمی مراکز کے ساتھ تعاون کیا تھا تاہم اب بغیر کوئی وجہ بتائے گرفتار کرلیا۔ برطانوی جوڑے کے بچوں نے طالبان کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ ان کے والدین نے ہمیشہ قوانین کی پاسداری کی ہے اور...
    تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق برطانوی جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ برطانوی سفارت خانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔
    ایران میں دو برطانوی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اس جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے نے ایران میں سیاحوں کی حیثیت سے داخل ہو کر متعدد صوبوں میں معلومات اکٹھی کیں۔ ایرانی حکام نے ان پر مغربی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ جوڑے کی فیملی نے بتایا...
    صیہونی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو سبوتاژ کرنے سے متعلق غاصب اسرائیلی رژیم کو ارسال کردہ اپنے پیغامات میں قطری حکومت نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث جنگ بندی معاہدہ خطرے میں ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے عبرانی زبان کے معروف اخبار ہآرٹز نے اعلان کیا ہے کہ قطر نے اسرائیلی رژیم کو متعدد پیغامات ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوسرے مرحلے اور غزہ میں جنگ بندی سے متعلق غاصب صیہونی رژیم کے اقدامات نیز غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات نے اس معاہدے...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ نکاح کیا اور نکاح کے موقع پر اداکارہ نے جو جوڑا پہن رکھا تھا اس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ امیر گیلانی اور ماورہ حسین کے نکاح ، مہندی اور بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ماورا کے نکاح کا جوڑا خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ماورا نے نکاح کے موقع پر لاہور کے معروف ڈیزائنر کا تیار کردہ لہنگا زیب تن کیا جس کی قیمت مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ دوسری جانب دلہا امیر گیلانی نے اس موقع...
    پاکستان کی سپر اسٹار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والی ماورا حسین حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔امیر اور ماورا کے نکاح اور شیندی (مہندی اور بارات کی مشترکہ تقریب) کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، اور ہر اداکارہ کی طرح ماورا کے نکاح کے جوڑے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ان دنوں سوشل میڈیا پر ہر جانب لاہور کے شاہی قلعے میں ہوئے فوٹو شوٹ کے چرچے ہیں جب کہ اب ماورا کے نکاح کے لباس کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے...
    وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی۔ میرج ہال آمد پر پولیس بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجا کر باراتیوں کا استقبال کیا، مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر جوڑے کو تحائف اور...
    اگر آپ کبھی بھی امریکی ریاست جیورجیا کے سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈ کریں یا وہاں سے پرواز کریں، تو آپ کو رن وے پر دو قبریں دکھائی دیں گی جو کہ ایک شادی شدہ جوڑے کی قبریں ہیں۔   امریکی ریاست جیورجیا میں رن وے کے نیچے کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن مدفون ہیں۔ جوڑے کو ہوائی اڈے کے مغربی حصے پر، رن وے 10 اور 28 کے کنارے پر دفن کیا گیا ہے اور یہ جوڑا سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے 1960 میں بننے سے بھی پہلے 140 سال سے زیادہ عرصے سے دفن ہے۔ ڈاٹسنز اس زمین کے مالک ہوتے تھے جہاں سے اب ہوائی جہاز آتے جاتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی 1797 میں پیدا ہوئے...
    ہالی ووڈ کی ایک اور مشہور اسٹار جوڑی جوڑی نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر جیسیکا سمپسن اور ایرک جانسن نے 10 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ایک دوسرے پر اعتماد کے مسائل ان کی علیحدگی کی وجہ بنے۔ ایک ذرائع نے غیر ملکی میڈیا ادارے کو بتایا کہ جیس اور ایرک کے درمیان اعتماد کا فقدان تھا۔ دونوں ایک دوسرے پر یقین نہیں کرتے تھے اور شک کی وجہ سے وہ ایک صفحے پر نہیں تھے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات میں دراڑ پڑی اور علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ A post common by Jessica Simpson (@jessicasimpson) جیسیکا سمپسن نے...
    سجاول میں چھینے گئے موبائل فونز غیر ملکی سیاح جوڑے کے حوالے کردیے گئے۔ایس ایس پی سجاول کے مطابق سندھ پولیس نے غیر ملکی سیاح جوڑے سے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرکے مالکان کو لاہور میں واپس کردیے۔ایس ایس پی کے مطابق غیر ملکی سیاح جوڑے سے سجاول میں لوٹ مار کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 دن کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فونز برآمد کرالیے گئے تھے۔سندھ پولیس کے مطابق سائیکل سوار غیرملکی سیاح جوڑے سے 29 دسمبر 2024 کو سجاول میں موبائل فون چھینے گئے تھے۔
    کراچی: پاکستان ہندو کونسل اور ڈاکٹر پریم کمار سیتل داس میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی سالانہ رنگارنگ تقریب کا شہر قائد میں انعقاد ہوا جس میں نمایاں اقلیتی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی زیر سرپرستی سو سے زائد ہندو جوڑے شادی کے مقدس بندھن میں بندھ گئے۔ اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ڈاکٹر پریم کمار سیتل داس میموریل ٹرسٹ کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، ڈاکٹر رمیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ غریب اور نادار جوڑوں کا گھر بسا کر روحانی سکون ملتا ہے، فخر ہے کہ اب تک باپ بن کر...
۱