صیہونی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو سبوتاژ کرنے سے متعلق غاصب اسرائیلی رژیم کو ارسال کردہ اپنے پیغامات میں قطری حکومت نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث جنگ بندی معاہدہ خطرے میں ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے عبرانی زبان کے معروف اخبار ہآرٹز نے اعلان کیا ہے کہ قطر نے اسرائیلی رژیم کو متعدد پیغامات ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوسرے مرحلے اور غزہ میں جنگ بندی سے متعلق غاصب صیہونی رژیم کے اقدامات نیز غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات نے اس معاہدے کے اولین مرحلے کی تکمیل کو ہی خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ اسرائیلی اخبار نے نامعلوم صیہونی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ قطریوں کی جانب سے اسرائیل کو بارہا غصے پر مبنی پیغامات ارسال کرتے ہوئے یاددہانی کروائی گئی ہے کہ حماس کے ساتھ معاہدہ، ان کے ساتھ بھی متعلق ہے کیونکہ وہ اس کے نفاذ کے ضامن ہیں!! قطریوں کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے صیہونی رژیم کے قیدیوں کی رہائی کے اولین مرحلے کو ہی خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔

صیہونی اخبار ہآرٹز کے مطابق، اس عدم اطمینان کی ایک علامت یہ ہے کہ حماس نے ان 3 قیدیوں کے ناموں کا اعلان کرنے میں کہ جنہیں اگلے روز رہا کیا جانا تھا، گزشتہ جمعے کے روز کئی ایک گھنٹے تک تاخیر کی تھی لہذا اگر دوسرے مرحلے کے لئے مذاکرات میں تیزی نہ لآئی گئی تو بعید نہیں کہ آئندہ جمعے کے روز بھی آزاد کئے جانے والے اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کے اعلان میں تاخیر ہو اور حتی یہ بھی ممکن ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے عمل میں بھی تاخیر کی جائے کہ جس کا مطلب یہ ہو گا کہ پہلا مرحلہ مکمل نہیں ہو سکے گا! اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ سفارتی بیانات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے مد نظر مذکورہ بالا احتمالات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ صیہونی اخبار نے لکھا کہ قطری حکام کے غصے کی ایک علامت وہ بیان بھی ہے کہ جسے اسرائیلی میڈیا کی جانب "انتہائی نادر" قرار دیا گیا تھا اور جو قطری وزارت خارجہ کی جانب سے گذشتہ روز جاری ہوا ہے۔ اسرائیلی اخبار نے مزید لکھا کہ قطری حکام نے گذشتے ہفتے، ثالث ہونے کے حوالے سے خاموشی کو ترجیح تھی تاہم اسرائیلی چینل 14 کو دیئے گئے نیتن یاہو کے انٹرویو نے انہیں شدید غصے میں مبتلا کر دیا ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قیدیوں کے

پڑھیں:

جانے کا وقت آگیا، امیتابھ بچن کی ٹوئٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

بالی ووڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پر ایک نیا پیغام شیئر کیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ 

82 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں ’جانے کا وقت‘ لکھا، یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

امیتابھ بچن کے مداح اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس مختصر ٹوئٹ کی وضاحت طلب کر رہے ہیں اور ان کی صحت کیلئے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے 1969ء میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا اور وہ آج بھی بالی ووڈ کی کئی فلموں کا حصہ ہیں جو مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہم حماس کیساتھ جنگ میں واپس لوٹنے کیلئے تیار ہیں، صیہونی وزیر توانائی
  • کویت و عراق کیجانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت
  • جب تک حماس موجود ہے اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، صیہونی رجیم
  • اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 10 ہزار فلسطینی قید ہیں، فلسطینی پریزنر کلب
  • جنگ بندی معاہدے کا پانچواں مرحلہ، 3اسرائیلی یرغمالی ،183فلسطینی قیدی رہا
  • جنگ بندی معاہدہ: حماس نے پانچویں مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے
  • حماس نے پانچویں مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
  • قیدیوں کے تبادلے کا 5واں مرحلہ: حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
  • جانے کا وقت آگیا، امیتابھ بچن کی ٹوئٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا